لیہ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر بابربشیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہررحمان کی زیر صدارت ایم سی ہال چوک اعظم میں کھلی کچہری کا انعقادعمل میں لایاگیا ۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے آنے والے مرد خواتین درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے رمضان بازا ر جگہ کی تبدیلی، تجاوزات کا خاتمہ اورمحکمہ ریونیو،پولیس،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ،سوشل ویلفیئر،زراعت،میونسپل کمیٹیوں سے متعلقہ بعض انفرادی و اجتماعی مسائل پر مبنی درخواستیں پیش کیں ۔ ڈپٹی کمشنرو ڈی پی او نے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد سائلین کی فوری داد رسی کرنا ہے اس لیے متعلقہ محکمے و افسران مسائل کے جلد حل کو یقینی بنائیں ۔ کھلی کچہری میں اے سی لیہ کاشف نواز،چیئرمین ایم سی چوک اعظم لالا اسلم گجر،ڈی ایس پی عظمت اللہ،تحصیلدار محال سعید احمدگھمن،سی او ایم سی آصف جاوید بھیڈوال،ڈی ڈی تعلیم توکل حسین ،مہرریاض حسین کلاسرہ،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نعیم،زراعت آفیسر کروڑ ملک شہباز حسین ودیگر متعلقہ افسران موجودتھے ۔