• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

’’ بلوچستان واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو ایران سے مدد ملی‘‘ شاہ محمود قریشی

webmaster by webmaster
اپریل 20, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
’’ بلوچستان واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو ایران سے مدد ملی‘‘ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ بلوچستان کے کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کی جانب سے 14 معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے ، جس کے ٹریننگ کیمپ ایران کی سرحد کے اندر ہیں، مصدقہ اطلاع ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگرد ایرانی علاقے میں ہیں اور بلوچ گروہ کو ایران کی سرزمین سے مدد فراہم کی گئی، ہم نے لوکیشن بھی ڈھونڈ لی ہے ، ایران کو اپنی توقعات سے آگاہ کر دیاہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ تنظیموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگرد واقعہ کے پیچھے ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل 20 کے قریب دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 دہشتگرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی، پاکستان نیوی کے 10، پاک فضائیہ کے 3 اور کوسٹ گارڈ کا ایک ملازم شہید کیا گیا، پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ واقعہ کیوں ہوا، سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کا ایک اتحاد سامنے آچکا ہے اور بلوچ تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے لاجسٹک اور ٹریننگ کیمپس ایران میں سرحد پار واقع ہیں ، ہم نے تحقیق کے بعد ایران میں حکام کے ساتھ معلومات شیئر کردی ہیں اور انہیں اعتماد میں لیا ہے جبکہ ہم نے ان کیمپس کی لوکیشن بھی ڈھونڈ نکالی ہے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایران پاکستان کا برادر ملک ہے اور ہمارا ہمسایہ ہے جس کے ساتھ ہمارے درینہ اور مضبوط تعلقات ہیں ، کہ وہ ان تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے ایرانی بھائی ان تنظیموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف سے ایکشن کی توقع کر رہے ہیں جبکہ ہم اپنے افغان بھائیں سے بھی کارروائی کی توقع کرتے ہیں کیونکہ بی آر آئی اے کے تانے بانے وہاں بھی جاتے ہیں جبکہ ان کی لیڈرشپ کی موجودگی کی بھی وہاں پر نشاندہی ہوتی رہی ہے ، افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم اس کے امن و استحکام کیلئے خواہشمند ہیں ۔ ہمیں توقع ہے کہ جس خیر سگالی اور نیک نت سے ان کی مدد کر رہے ہیں وہ بھی اسی جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے ہماری مدد کریں گے ۔

شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہمارے پاس فرانزک شواہد موجود ہیں اور شیئر بھی کیے جا سکتے ہیں تاکہ ان مجرموں کو پکڑا جا سکے جو کہ اس واقعہ میں ملوث ہیں ، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اس راستے کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کیلئے استعمال کیا گیا ہو ، میر ی آج صبح ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات ہوئی ہے اور اس دوران میں نے پاکستانی قوم کے غم و غصہ سے متعلق انہیں آگاہ کیا ہے اور پاکستان کی توقعات سے بھی آگاہ کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایران جارہے ہیں اور گفتگو کا مزید موقع بھی ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نئی سدرن کمانڈ تشکیل دی ہے جس کا مرکز تربت میں ہے، پاکستان اور ایران نےطےکیا کہ مشترکہ بارڈر سینٹر بنائیں گے اور بارڈر پر باڑ لگائیں گے، ہم ایران کے ساتھ 950 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے الزام تراشی کے لیے بھارت کی طرح جلد بازی نہیں کی، ہم نے مصدقہ اطلاعات کا انتظار کیا، ایک گروپ بی آر اے نے اس سانحے کی ذمے داری قبول کی ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے، بی آر اے کے ٹریننگ کیمپ اور لاجسٹکس کیمپ ایران کی سرحد کے پار واقع ہیں۔

Post Views: 31
Tags: National News
Previous Post

یادیں کوٹ سلطا ن کی قسط 4 ، انجم صحرائی

Next Post

بھکر ۔محکمہ بہبود آبادی کے زیرانتظام” فیملی پلاننگ ویک” 22اپریل تا27 اپریل تک منایاجائے گا۔

Next Post
بھکر ۔محکمہ بہبود آبادی کے زیرانتظام” فیملی پلاننگ ویک” 22اپریل تا27 اپریل تک منایاجائے گا۔

بھکر ۔محکمہ بہبود آبادی کے زیرانتظام" فیملی پلاننگ ویک" 22اپریل تا27 اپریل تک منایاجائے گا۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد ۔ بلوچستان کے کوسٹل ہائی وے پر دہشتگردوں کی جانب سے 14 معصوم پاکستانیوں کو شہید کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے ، جس کے ٹریننگ کیمپ ایران کی سرحد کے اندر ہیں، مصدقہ اطلاع ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگرد ایرانی علاقے میں ہیں اور بلوچ گروہ کو ایران کی سرزمین سے مدد فراہم کی گئی، ہم نے لوکیشن بھی ڈھونڈ لی ہے ، ایران کو اپنی توقعات سے آگاہ کر دیاہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ تنظیموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بلوچستان میں پیش آنے والے دہشتگرد واقعہ کے پیچھے ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل 20 کے قریب دہشتگردوں نے پاکستان کی سرزمین پرحملہ کیا، 18 اپریل کوسرحد پار سے 15 دہشتگرد داخل ہوئے، دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور کی وردی پہن رکھی تھی، پاکستان نیوی کے 10، پاک فضائیہ کے 3 اور کوسٹ گارڈ کا ایک ملازم شہید کیا گیا، پوری قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ واقعہ کیوں ہوا، سب جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کا ایک اتحاد سامنے آچکا ہے اور بلوچ تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے لاجسٹک اور ٹریننگ کیمپس ایران میں سرحد پار واقع ہیں ، ہم نے تحقیق کے بعد ایران میں حکام کے ساتھ معلومات شیئر کردی ہیں اور انہیں اعتماد میں لیا ہے جبکہ ہم نے ان کیمپس کی لوکیشن بھی ڈھونڈ نکالی ہے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ایران پاکستان کا برادر ملک ہے اور ہمارا ہمسایہ ہے جس کے ساتھ ہمارے درینہ اور مضبوط تعلقات ہیں ، کہ وہ ان تعلقات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمارے ایرانی بھائی ان تنظیموں کیخلاف کارروائی عمل میں لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف سے ایکشن کی توقع کر رہے ہیں جبکہ ہم اپنے افغان بھائیں سے بھی کارروائی کی توقع کرتے ہیں کیونکہ بی آر آئی اے کے تانے بانے وہاں بھی جاتے ہیں جبکہ ان کی لیڈرشپ کی موجودگی کی بھی وہاں پر نشاندہی ہوتی رہی ہے ، افغانستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم اس کے امن و استحکام کیلئے خواہشمند ہیں ۔ ہمیں توقع ہے کہ جس خیر سگالی اور نیک نت سے ان کی مدد کر رہے ہیں وہ بھی اسی جذبے کو سامنے رکھتے ہوئے ہماری مدد کریں گے ۔ شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ ہمارے پاس فرانزک شواہد موجود ہیں اور شیئر بھی کیے جا سکتے ہیں تاکہ ان مجرموں کو پکڑا جا سکے جو کہ اس واقعہ میں ملوث ہیں ، یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ اس راستے کو پاکستان پر حملہ آور ہونے کیلئے استعمال کیا گیا ہو ، میر ی آج صبح ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف سے بات ہوئی ہے اور اس دوران میں نے پاکستانی قوم کے غم و غصہ سے متعلق انہیں آگاہ کیا ہے اور پاکستان کی توقعات سے بھی آگاہ کیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کل ایران جارہے ہیں اور گفتگو کا مزید موقع بھی ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے نئی سدرن کمانڈ تشکیل دی ہے جس کا مرکز تربت میں ہے، پاکستان اور ایران نےطےکیا کہ مشترکہ بارڈر سینٹر بنائیں گے اور بارڈر پر باڑ لگائیں گے، ہم ایران کے ساتھ 950 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے الزام تراشی کے لیے بھارت کی طرح جلد بازی نہیں کی، ہم نے مصدقہ اطلاعات کا انتظار کیا، ایک گروپ بی آر اے نے اس سانحے کی ذمے داری قبول کی ہے، مصدقہ اطلاعات ہیں کہ یہ بلوچ دہشتگرد تنظیم کی کارروائی ہے، بی آر اے کے ٹریننگ کیمپ اور لاجسٹکس کیمپ ایران کی سرحد کے پار واقع ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.