اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرول کے بعد اب بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) نے بجلی کی قیمت میں 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسمٹنٹ کی مد میں کیا گیا جب کہ اس فیصلے سے صارفین پر 5 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی پڑے گا۔