پیر جگی (صبح پا کستان )تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیر جگی چوہدری اشفاق احمد کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،منشیات فروش صابر حسین کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی ،ملزم کو گرفتار کرکے بند حوالات کیا اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ پیر جگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ،چوہدری اشفاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے نا سور کو معاشرے سے ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں ،اس سلسلہ میں تھانہ پیر جگی پولیس متحرک ہے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ۔