• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چمن ۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ محمدصدیق مدنی

webmaster by webmaster
مارچ 1, 2019
in Local News
0
چمن ۔تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے۔ محمدصدیق مدنی

چمن (صبح پا کستان) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی سنئیر نائب صدر حافظ محمدصدیق مدنی ، نذیر احمد اچکزئی ، مولوی محمد عباس اور شمشاد ویلفئیر فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی صلاح الدین چمن میں نئے تعلیمی سال کے آغاز میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہیں یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں ۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سے ڈگری لیں بلکہ تعلیم ہی سے انسان معاشرے کے اقدار کے علاوہ تمیز و تہذیب سیکھ کر معاشرے کے معمار بن جاتے ہیں اور انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکیں گے۔ تعلیم وہ زیور ہیں جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹنے کی بجائے بڑھ جاتی ہے۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ انسان کو اللہ پاک نے علم کی بدولت اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔ اسلام نے تعلیم کو ہر انسان کیلئے ضروری اور لازمی قراردی ہے۔ جدید زمانے کے جتنے بھی علوم ہیں زیادہ تر علوم کے بانی مسلمان ہی ہیں ۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم وتربیت معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی ۔ لیکن جب مسلمان تعلیم میدان سے دور رہے تو غلام بنالئے گئے ہیں ۔
حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی قوم ترقی کرنا چاہتا ہے وہ اپنے تعلیمی اداروں کو فعال اور مضبوط کرکے علم کی روشنیاں معاشرے میں پھیلائیں جس سے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن ہے اور وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوجائے گا جو جدید علوم سے آگاہی رکھتے ہیں ۔

Tags: chaman news
Previous Post

بھارت کو اوآئی سی پلیٹ فارم استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرخارجہ

Next Post

وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھا، آصف زرداری

Next Post
وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھا، آصف زرداری

وزیر خارجہ کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھا، آصف زرداری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
چمن (صبح پا کستان) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے سابق ضلعی سنئیر نائب صدر حافظ محمدصدیق مدنی ، نذیر احمد اچکزئی ، مولوی محمد عباس اور شمشاد ویلفئیر فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری غلام محمد مخلص نے گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی صلاح الدین چمن میں نئے تعلیمی سال کے آغاز میں داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضرورت میں سے ایک ہیں یہ انسان کا حق ہے جو کوئی اسے نہیں چھین سکتا۔ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہیں ۔ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد یہ نہیں کہ سکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں سے ڈگری لیں بلکہ تعلیم ہی سے انسان معاشرے کے اقدار کے علاوہ تمیز و تہذیب سیکھ کر معاشرے کے معمار بن جاتے ہیں اور انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکیں گے۔ تعلیم وہ زیور ہیں جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹنے کی بجائے بڑھ جاتی ہے۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ انسان کو اللہ پاک نے علم کی بدولت اشرف المخلوقات بنایا ہے ۔ اسلام نے تعلیم کو ہر انسان کیلئے ضروری اور لازمی قراردی ہے۔ جدید زمانے کے جتنے بھی علوم ہیں زیادہ تر علوم کے بانی مسلمان ہی ہیں ۔ اسلامی تاریخ گواہ ہے کہ مسلمانوں نے تعلیم وتربیت معراج پاکر دین و دنیا میں سربلندی اور ترقی حاصل کی ۔ لیکن جب مسلمان تعلیم میدان سے دور رہے تو غلام بنالئے گئے ہیں ۔ حافظ محمدصدیق مدنی نے مزید کہا کہ اگر کوئی بھی قوم ترقی کرنا چاہتا ہے وہ اپنے تعلیمی اداروں کو فعال اور مضبوط کرکے علم کی روشنیاں معاشرے میں پھیلائیں جس سے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ممکن ہے اور وہ دن دور نہیں کہ ہم دنیا کے ان ملکوں میں شمار ہوجائے گا جو جدید علوم سے آگاہی رکھتے ہیں ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.