• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔پاک بھارت کشیدگی پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری

webmaster by webmaster
فروری 28, 2019
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔پاک بھارت کشیدگی پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری

ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کو الرٹ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے انتظامات اور تیاریوں کی ہدایات جاری کیں ڈی پی او عاطف نذیر اور دیگر افسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے سپیشلسٹ ،ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ایمرجنسی وارڈ،ٹراما سنٹر کو چوبیس گھنٹے فنکشنل رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔آپریشن تھیٹر فعال اور تمام مشینری و آلات کو فنکشنل رکھا جائے۔بلڈ بینک میں تمام گروپ کا خون موجود ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے فوری تیاری کرکے سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وار بک کے مطابق ریلیف کیمپس کی نشاندہی اور دیگر ممکنہ انتظامات کئے جائیں،بلڈوزر،کرین اور دیگر امدادی مشینری سمیت ٹھیکیداروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں۔اشیائے خوردونوش،پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کا وافر مقدار میں محفوظ ذخیرہ کا انتظام کیا جائے۔تعلیمی اداروں اور دیگر مراکز میں سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے۔ہنگامی الرٹ جاری کرنے کے لئے مختلف مقامات پر سائرن نصب کرکے انہیں چیک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ انتظامیہ اور فورسز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پوری طرح چوکس و مستعد ہے۔عوام کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔انتظامیہ صورتحال کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے بھی انتظام کرے گی۔ فورسز کی نقل و حرکت اور دیگر معلومات کے لئے سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور ضروری تصدیق کے بغیر کسی کو بھی حساس اداروں،تنصیبات اور مقامات میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ڈی سی میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فنکشنل رہے گا۔ضلع کے ساتھ تحصیل سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہوں گے جہاں تمام محکموں کے نمائندے تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں دیں گے۔اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں غلام رسول،غلام یاسین،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی،اسسٹنٹ کمشنرز ملک محمد شاہد،عبدالغفار،نوید حسین،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی اور دیگر افسران شریک تھے

Post Views: 18
Tags: DG khan news
Previous Post

ڈیرہ غازیخان۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر شہر کو خوبصورت بنایا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔میٹرک کے امتحانات یکم مارچ سے شروع ، مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان).پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازی خان کو الرٹ کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے انتظامات اور تیاریوں کی ہدایات جاری کیں ڈی پی او عاطف نذیر اور دیگر افسران شریک تھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے سپیشلسٹ ،ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جائیں۔ایمرجنسی وارڈ،ٹراما سنٹر کو چوبیس گھنٹے فنکشنل رکھنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں انسانی زندگی بچانے والی ادویات کی وافر مقدار میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔آپریشن تھیٹر فعال اور تمام مشینری و آلات کو فنکشنل رکھا جائے۔بلڈ بینک میں تمام گروپ کا خون موجود ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکمے کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے فوری تیاری کرکے سرٹیفکیٹ فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وار بک کے مطابق ریلیف کیمپس کی نشاندہی اور دیگر ممکنہ انتظامات کئے جائیں،بلڈوزر،کرین اور دیگر امدادی مشینری سمیت ٹھیکیداروں کی فہرستیں مرتب کی جائیں۔اشیائے خوردونوش،پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضرورت کی اشیاء کا وافر مقدار میں محفوظ ذخیرہ کا انتظام کیا جائے۔تعلیمی اداروں اور دیگر مراکز میں سول ڈیفنس کی تربیت دی جائے۔ہنگامی الرٹ جاری کرنے کے لئے مختلف مقامات پر سائرن نصب کرکے انہیں چیک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ انتظامیہ اور فورسز عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پوری طرح چوکس و مستعد ہے۔عوام کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔انتظامیہ صورتحال کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے بھی انتظام کرے گی۔ فورسز کی نقل و حرکت اور دیگر معلومات کے لئے سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور ضروری تصدیق کے بغیر کسی کو بھی حساس اداروں،تنصیبات اور مقامات میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔ڈی سی میاں محمد اقبال مظہر مہار نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فنکشنل رہے گا۔ضلع کے ساتھ تحصیل سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہوں گے جہاں تمام محکموں کے نمائندے تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں دیں گے۔اجلاس کے آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز میاں غلام رسول،غلام یاسین،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی،اسسٹنٹ کمشنرز ملک محمد شاہد،عبدالغفار،نوید حسین،سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم قریشی اور دیگر افسران شریک تھے
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.