راجن پور ( صبح پا کستان) کشمیریوں کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا کلمہ شریف کا رشتہ ہے ۔ قوم انڈیا کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں۔ بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو دینی مدارس کے علماء و طلباء افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔قوم متحد ہے ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مصالحتی کمیٹی کے چیئر مین سفیر امن علامہ قاری محمود احمدقاسمی نے راجن پور پریس کلب میں آل پارٹیز دفاع پاکستان سمینار کی صدارت کرتے ہوئے کہا سیمینار میں تلاوت کا شرف مولانا عبدالعزیز یزدانی ، نعت شریف کا شرف مفتی شفیق احمد سعیدی نے سر انجام دیے ۔ سیمینار میں تمام دینی جماعتوں کے عہدیداران و نمائندگان جمعیت علماء اسلام پنجاب کے ترجمان ممبر ڈویثرنل وضلعی امن کمیٹی مولانا عبدالصمد درخواستی ، جماعت اہلسنت بریلوی کے رہنما مفتی شفیق احمد سعیدی ، جماعت غرباء اہلحدیث کے رہنما سید عبدالرحمن شاہ ، اتحاد اہلسنت والجماعت کے ضلعی امیر مفتی محمد ارشاد حقانی، جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا مولابخش ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا منظور احمد نعمانی ، پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے مفتی خضر محمود ، جماعت اسلامی تحصیل راجن پور کے امیر عبدالحد رحمانی ، عبدالمالک قریشی ، سول سوسائٹی سے سید اصغر شاہ ، قاری محمد مدثر نے شرکت کی ۔اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی تمام دینی سیاسی، سماجی قوتیں دفاع پاکستان کے لیے پاک فوج کے دست بازو ہیں۔ انہوں نے کہا اگر بھارت نے میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو سب سے پہلے باڈروں پر دینی جماعتوں کے کارکنان اور دینی مدارس کے علماء ، طلباء ہوں گے ۔ سیمینار کے اختتام پر سفیر امن علامہ قاری محمود احمد قاسمی نے استحقام پاکستان ، دفاع پاکستان ، پاک فوج اور تمام سیکورٹی اداروں کے شہدا ء اسلام کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔