• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوک اعظم ۔ پولیس نے گھر میں گھس کرچادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ۔ محمد یوسف اور دیگرمتاثرین کی پریس کا نفرنس

webmaster by webmaster
فروری 20, 2019
in لیہ نیوز
0
چوک اعظم ۔ پولیس نے گھر میں گھس کرچادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا ۔ محمد یوسف اور دیگرمتاثرین کی پریس کا نفرنس

چوک اعظم{ صبح پاکستان } تفتیشی نے عدالتی حکم ہوا میںاُڑا دیا ۔چوک اعظم پولیس گھر میں گھس گئی ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ۔جان بخشی کے لیے تفتیشی نے 50ہزار روپے مانگ لیے ۔رقم نہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں ۔متاثرین کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق چک نمبر 416ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد یوسف ولد خیر محمد نے اہنے ساتھیوں صادق حسین ،محمد علی ،ملک سعید اعوان اور محمد صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقہ کے معروف درخواست باز عبدالستار اور غلام مصطفےٰ آرائیں نے کھال کے تنازعہ پر جھوٹے مقدمات اور درخواستوں کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے آئے روز جھوٹی درخواستیں دی جاتی ہیں۔چوک اعظم پولیس ان کی سرپرستی کرتی ہے ۔گزشتہ روز ہمارے خلاف جھوٹی درخواست پر ہمارے خلاف مقدمہ نمبر 43/19درج کیا گیا جس کی بابت ہمیں کسی انکوائری میں بھی نہیں بلایا گیا ،معلوم ہونے پر ہم نے سیشن کورٹ لیہ سے ہم نے عبوری ضمانت کروائی اور تھانہ چوک اعظم میں تفتیشی آفیسر کو ضمانت کا نوٹس دینے کے کے لیے چارر گھنٹے انتظار کرتے رہے ،تفتیشی آفیسر عصمت امان کو موبائیل پر کال کرتے رہے ۔جسے تفتیشی آفیسر نے اٹینڈ نہیں کیا ۔ہم نے محرر کو نوٹس جمع کرایا اور گھر چلے گئے ۔گزشتہ رات تقریباََ 3بجے تفتیشی آفیسر عصمت امان اپنے دیگر 5ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے او ر مجھے گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے میرے شور کرنے پر گھر کی خواتین چھڑانے کے لیے آئیں تو پولیس نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا ۔مزید شور پر پڑوسی محمد ارشد اور محمد صادق آگئے اور انہوںنے میری جان چھڑائی ۔تفتیشی آفیسر عصمت امان نے کہا کہ تم نے ضمانت کے لیے وکیل کو پیسے دیے ہیں تو مجھے کیوں نہیں دیے ۔جان بخشی کرانا چاہتے ہو تو مجھے 50ہزا روپے دو منت سماجت کر کے ہم نے ایک دن کا وقت لیا ۔تفتیشی آفیسر نے کہا کہ اگر کل تک پیسے نہ دیے تو تمہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا دوں گا ۔
انہوںنے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں اور جھوٹے مدعیان اورچادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے
رپورٹ ۔ ممتاز مچھرانی پریس رپورٹر

Post Views: 15
Tags: chok azam news
Previous Post

پھڈے باز .. تحریر: مہر کامران تھِندلیہ

Next Post

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان 21 فروری کو ڈیرہ غازی خان آئیں گے

Next Post
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان  21 فروری کو ڈیرہ غازی خان آئیں گے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان 21 فروری کو ڈیرہ غازی خان آئیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
چوک اعظم{ صبح پاکستان } تفتیشی نے عدالتی حکم ہوا میںاُڑا دیا ۔چوک اعظم پولیس گھر میں گھس گئی ،چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر دیا ۔جان بخشی کے لیے تفتیشی نے 50ہزار روپے مانگ لیے ۔رقم نہ دینے پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں ۔متاثرین کی پریس کانفرنس تفصیل کے مطابق چک نمبر 416ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد یوسف ولد خیر محمد نے اہنے ساتھیوں صادق حسین ،محمد علی ،ملک سعید اعوان اور محمد صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ان کے علاقہ کے معروف درخواست باز عبدالستار اور غلام مصطفےٰ آرائیں نے کھال کے تنازعہ پر جھوٹے مقدمات اور درخواستوں کے ذریعے ان کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے آئے روز جھوٹی درخواستیں دی جاتی ہیں۔چوک اعظم پولیس ان کی سرپرستی کرتی ہے ۔گزشتہ روز ہمارے خلاف جھوٹی درخواست پر ہمارے خلاف مقدمہ نمبر 43/19درج کیا گیا جس کی بابت ہمیں کسی انکوائری میں بھی نہیں بلایا گیا ،معلوم ہونے پر ہم نے سیشن کورٹ لیہ سے ہم نے عبوری ضمانت کروائی اور تھانہ چوک اعظم میں تفتیشی آفیسر کو ضمانت کا نوٹس دینے کے کے لیے چارر گھنٹے انتظار کرتے رہے ،تفتیشی آفیسر عصمت امان کو موبائیل پر کال کرتے رہے ۔جسے تفتیشی آفیسر نے اٹینڈ نہیں کیا ۔ہم نے محرر کو نوٹس جمع کرایا اور گھر چلے گئے ۔گزشتہ رات تقریباََ 3بجے تفتیشی آفیسر عصمت امان اپنے دیگر 5ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے او ر مجھے گھسیٹتے ہوئے باہر لے آئے میرے شور کرنے پر گھر کی خواتین چھڑانے کے لیے آئیں تو پولیس نے انہیں دھکے دیے اور تشدد کیا ۔مزید شور پر پڑوسی محمد ارشد اور محمد صادق آگئے اور انہوںنے میری جان چھڑائی ۔تفتیشی آفیسر عصمت امان نے کہا کہ تم نے ضمانت کے لیے وکیل کو پیسے دیے ہیں تو مجھے کیوں نہیں دیے ۔جان بخشی کرانا چاہتے ہو تو مجھے 50ہزا روپے دو منت سماجت کر کے ہم نے ایک دن کا وقت لیا ۔تفتیشی آفیسر نے کہا کہ اگر کل تک پیسے نہ دیے تو تمہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا دوں گا ۔ انہوںنے آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او لیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جھوٹے مقدمات خارج کیے جائیں اور جھوٹے مدعیان اورچادراور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والے پولیس ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے رپورٹ ۔ ممتاز مچھرانی پریس رپورٹر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.