• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سا نحہ سا ہیوال ۔ندامت ، دکھ اور افسوس کا بڑھتا ہوا احساس .. انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جنوری 22, 2019
in کالم
0
سا نحہ سا ہیوال ۔ندامت ، دکھ اور افسوس کا بڑھتا ہوا احساس .. انجم صحرائی

کبھی کبھی لفظ گنگ اور سوچ جامد ہو جاتی ہے دکھ اور کرب کا احسا س اتنا غا لب ہو تا ہے کہ لکھا اور بو لا گیا ہر فقرہ بہت ہی کھو کھلا محسو س ہو تا ہے ، گذ شتہ تین چار دنوں سے میں مر مر کے جی اور جی جی کر مر رہا ہوں اور ان سسکتے شب و روز میں ندامت ، دکھ اور افسوس ہے کہ بڑھتا ہی جا رہاہے ، سا نحہ سا ہیوال میں معصوم بچوں کے ساتھ ہو نے والے ظلم اور جبر نے یقیناًسبھو ں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اگر میں سفاکی کی حد تک بے حس ہو جا ؤں تب بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ ذیشان دہشت گرد تھا یا نہیں ، میں خلیل اور نبیلہ خلیل کی صفائی دینے کی پو زیشن میں بھی نہیں لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ قانون کی چھ گو لیاں کھا کر دم توڑتی معصوم اریبہ تو یقیناً دہشت گرد نہیں تھی ۔ میں زندہ بچ جانے والے کم عمر عمیر خلیل اور اس کی دو کم سن معصوم بہنوں کی گواہی ضرور دے سکتا ہوں کہ ان ؂ معصو موں کی ماما اور بابا کی گود ، قاعدے کتاب ، دودھ کے فیڈر اور چند من پسندکھلو نوں کے سوا کسی سے کو ئی آ شنا ئی نہیں تھی۔۔
گذشتہ دنوں میں نے اپنی معصوم پو تی کے ساتھ ایک تصویر واٹس ایپ پر شئیر کی اس پوسٹ پر ایک وکیل دوست نے کمٹس کئے ۔۔ سر یہ بچہ بھی دہشت گرد ہے ؟ وکیل صاحب کے یہ کمنٹس دل میں چبھ سے گئے ۔۔ خیال آ یا کہ خدا نخواستہ سا نحہ سا ہیوال میں بے گناہ مارے جانے والی فیملی کی جگہ میرا خاندان ہو تا تو کیا ہو تا ؟
بچپن کی نہ بھو لنے والی خوفناک یا داشتوں میں سے ایک انتہائی خوفناک واقعہ ایک خود کشی کا ہے ، ہمارے گاؤں کے ایک سرکاری دفتر کے چپڑاسی اور چو کیدار نے رات میں اپنے دفتر میں خود کشی کی تھی ، صبح جب گا ؤں والوں کو پتہ چلا تو بہت سے لوگ دفتر میں جمع ہو گئے جہاں وہ مر نے والا دفتر کے اکلوتے کمرے کے عین وسط میں ایک رسے کے ساتھ چھت سے لٹکا ہواتھا ، رسے سے گلا گھٹنے کے سبب اس کی زبان با ہر کو نکلی ہو ئی تھی ۔ پھندا لئے لٹکتے ہو ئے بندے کے منہ سے با ہرنکلی ہو ئی سو جی سوجی سی بڑی موٹی زبان کا دہشت ناک منظرآج تک بھول نہیں پا یا، آ ج بھی وہ منظر یاد آ تا ہے تو کپکپا جا تا ہوں ۔۔ سانحہ سا ہیوال میں مر نے والے تو مر گئے ، زند گی بھر کا دکھ ، افسوس اور پچھتاوا معصوم عمر خلیل اور اس کی دو بہنوں کا مقدر بن گیا ۔۔ جے ٹی آ ئی رپورٹ کیا آ ئے گی ،؟ حکومت کیا کاروائی کرے گی ۔۔ اپوزیشن کا رد عمل کیا ہو گا ۔۔۔ ان سب با توں سے زندہ بچ جانے والے عمر خلیل اور اس کی معصوم بہنوں کو کیا حاصل ۔۔بس ۔۔ سو چتا ہوں کہ سا نحہ سا ہیوال کے بچ جانے والے یہ معصوم خون میں نہلائے ہو ئے اپنے بابا ، مما ، اور آ پی اریبہ کو کیسے بھول پا ئیں گے ؟ کیسے بھول پا ئیں گے ؟

Post Views: 21
Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

بہاولپور میں خاتون کے ہاں 9 سال بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

Next Post

لیہ ۔ پولیس سب انسپکٹرسمیت بھائیوں کے خلاف درخواست ، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

Next Post
لیہ ۔ پولیس سب انسپکٹرسمیت بھائیوں کے خلاف درخواست ، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

لیہ ۔ پولیس سب انسپکٹرسمیت بھائیوں کے خلاف درخواست ، وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل نے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
کبھی کبھی لفظ گنگ اور سوچ جامد ہو جاتی ہے دکھ اور کرب کا احسا س اتنا غا لب ہو تا ہے کہ لکھا اور بو لا گیا ہر فقرہ بہت ہی کھو کھلا محسو س ہو تا ہے ، گذ شتہ تین چار دنوں سے میں مر مر کے جی اور جی جی کر مر رہا ہوں اور ان سسکتے شب و روز میں ندامت ، دکھ اور افسوس ہے کہ بڑھتا ہی جا رہاہے ، سا نحہ سا ہیوال میں معصوم بچوں کے ساتھ ہو نے والے ظلم اور جبر نے یقیناًسبھو ں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ اگر میں سفاکی کی حد تک بے حس ہو جا ؤں تب بھی میں نہیں کہہ سکتا کہ ذیشان دہشت گرد تھا یا نہیں ، میں خلیل اور نبیلہ خلیل کی صفائی دینے کی پو زیشن میں بھی نہیں لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ قانون کی چھ گو لیاں کھا کر دم توڑتی معصوم اریبہ تو یقیناً دہشت گرد نہیں تھی ۔ میں زندہ بچ جانے والے کم عمر عمیر خلیل اور اس کی دو کم سن معصوم بہنوں کی گواہی ضرور دے سکتا ہوں کہ ان ؂ معصو موں کی ماما اور بابا کی گود ، قاعدے کتاب ، دودھ کے فیڈر اور چند من پسندکھلو نوں کے سوا کسی سے کو ئی آ شنا ئی نہیں تھی۔۔ گذشتہ دنوں میں نے اپنی معصوم پو تی کے ساتھ ایک تصویر واٹس ایپ پر شئیر کی اس پوسٹ پر ایک وکیل دوست نے کمٹس کئے ۔۔ سر یہ بچہ بھی دہشت گرد ہے ؟ وکیل صاحب کے یہ کمنٹس دل میں چبھ سے گئے ۔۔ خیال آ یا کہ خدا نخواستہ سا نحہ سا ہیوال میں بے گناہ مارے جانے والی فیملی کی جگہ میرا خاندان ہو تا تو کیا ہو تا ؟ بچپن کی نہ بھو لنے والی خوفناک یا داشتوں میں سے ایک انتہائی خوفناک واقعہ ایک خود کشی کا ہے ، ہمارے گاؤں کے ایک سرکاری دفتر کے چپڑاسی اور چو کیدار نے رات میں اپنے دفتر میں خود کشی کی تھی ، صبح جب گا ؤں والوں کو پتہ چلا تو بہت سے لوگ دفتر میں جمع ہو گئے جہاں وہ مر نے والا دفتر کے اکلوتے کمرے کے عین وسط میں ایک رسے کے ساتھ چھت سے لٹکا ہواتھا ، رسے سے گلا گھٹنے کے سبب اس کی زبان با ہر کو نکلی ہو ئی تھی ۔ پھندا لئے لٹکتے ہو ئے بندے کے منہ سے با ہرنکلی ہو ئی سو جی سوجی سی بڑی موٹی زبان کا دہشت ناک منظرآج تک بھول نہیں پا یا، آ ج بھی وہ منظر یاد آ تا ہے تو کپکپا جا تا ہوں ۔۔ سانحہ سا ہیوال میں مر نے والے تو مر گئے ، زند گی بھر کا دکھ ، افسوس اور پچھتاوا معصوم عمر خلیل اور اس کی دو بہنوں کا مقدر بن گیا ۔۔ جے ٹی آ ئی رپورٹ کیا آ ئے گی ،؟ حکومت کیا کاروائی کرے گی ۔۔ اپوزیشن کا رد عمل کیا ہو گا ۔۔۔ ان سب با توں سے زندہ بچ جانے والے عمر خلیل اور اس کی معصوم بہنوں کو کیا حاصل ۔۔بس ۔۔ سو چتا ہوں کہ سا نحہ سا ہیوال کے بچ جانے والے یہ معصوم خون میں نہلائے ہو ئے اپنے بابا ، مما ، اور آ پی اریبہ کو کیسے بھول پا ئیں گے ؟ کیسے بھول پا ئیں گے ؟
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.