• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد ؛ مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
جنوری 15, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
حکومت کے خلاف اپوزیشن متحد ؛ مشترکہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف، رانا تنویر، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور سینیٹر پرویز رشید، پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود اور مولانا واسع جب کہ اے این پی کے امیرحیدرہوتی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، فوجی عدالتوں میں توسیع، نیب کی کارروائیوں اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

معاشی حالات ابتر ہیں، شہباز شریف
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی حالات ابتر ہیں، مہنگائی روزبروز بڑھ رہی ہے، اجلاس میں طے پایا ہے کہ ملکی معاملات پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی۔ اس کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ یہی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سمیت دیگر تمام معاملات پر حکومت سے بات کرے گی۔

اپوزیشن کا اتحاد ہو گیا، آصف زرداری

اجلاس کے بعد واپس روانگی کے وقت ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اتحاد ہو گیا ہے۔

عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول

بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن)، اے این پی، بی این پی اور ایم ایم اے 3 نکات پر متفق ہوگئی ہیں کہ ہم پاکستان کے عوام کے انسانی، معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔

شہباز شریف کیجانب سے آصف زرداری اور بلاول کا استقبال

اپوزیشن کے اجلاس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پہنچے تو شہباز شریف نے دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو داخلے کی اجازت نہ ملی

اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو شہباز شریف کے چیمبر کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کا نام اجلاس کے لئے دیئے گئے ناموں میں شامل نہیں ہے اس لئے آپ اجلاس میں نہیں جا سکتے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اجازت نہ ملنے پر واپس لوٹ گئے۔

Tags: National News
Previous Post

سادگی کے دعوے ہوا ؟ وزیراعظم کے دورہ میانوالی کیلئے انتظامی افسران کو فرائض تفویض ، تفصیلات منظرعام پر

Next Post

لیہ ۔ گنے کی قیمت میں کٹوتی یا کم ریٹ پر خریداری نہیں ہونے دیں گے ۔ رفا قت علی گیلا نی

Next Post
لیہ ۔ گنے کی قیمت میں کٹوتی یا کم ریٹ پر خریداری نہیں ہونے دیں گے ۔ رفا قت علی گیلا نی

لیہ ۔ گنے کی قیمت میں کٹوتی یا کم ریٹ پر خریداری نہیں ہونے دیں گے ۔ رفا قت علی گیلا نی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شہباز شریف، رانا تنویر، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور سینیٹر پرویز رشید، پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری، خورشید شاہ، نوید قمر اور شیری رحمان، ایم ایم اے کے مولانا اسعد محمود اور مولانا واسع جب کہ اے این پی کے امیرحیدرہوتی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، فوجی عدالتوں میں توسیع، نیب کی کارروائیوں اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ معاشی حالات ابتر ہیں، شہباز شریف اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں معاشی حالات ابتر ہیں، مہنگائی روزبروز بڑھ رہی ہے، اجلاس میں طے پایا ہے کہ ملکی معاملات پر اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی ہوگی۔ اس کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہے۔ یہی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع سمیت دیگر تمام معاملات پر حکومت سے بات کرے گی۔ اپوزیشن کا اتحاد ہو گیا، آصف زرداری اجلاس کے بعد واپس روانگی کے وقت ایک صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہو سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اتحاد ہو گیا ہے۔ عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، بلاول بلاول بھٹو زرداری نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن)، اے این پی، بی این پی اور ایم ایم اے 3 نکات پر متفق ہوگئی ہیں کہ ہم پاکستان کے عوام کے انسانی، معاشی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوا ہے، یہ کمیٹی اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے تجاویز تیار کرے گی۔ شہباز شریف کیجانب سے آصف زرداری اور بلاول کا استقبال اپوزیشن کے اجلاس سے قبل آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو پہنچے تو شہباز شریف نے دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو داخلے کی اجازت نہ ملی اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو شہباز شریف کے چیمبر کے باہر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے روک لیا، ان کا کہنا تھا کہ آپ کا نام اجلاس کے لئے دیئے گئے ناموں میں شامل نہیں ہے اس لئے آپ اجلاس میں نہیں جا سکتے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اجازت نہ ملنے پر واپس لوٹ گئے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.