• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

webmaster by webmaster
جنوری 7, 2019
in جنوبی پنجاب, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
سپریم کورٹ کا بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔

بحریہ ٹاؤن کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے پیرا گراف 275 میں فاروق ایچ نائیک کے بیٹے کا ذکر ہے، الزام لگایا گیا کہ کراچی میں فاروق نائیک کے بیٹے نے دو گھراہلیہ کے نام خریدے، کہا گیا نیب فاروق نائیک اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہا ہے، انہیں وکلاء کے خلاف تحقیقات پراعتراض ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، تحقیقات میں علم ہو جائے گا گٹھ جوڑ ہے یا نہیں، جس پر طارق رحیم نے کہا کہ ایسی باتوں سے پنڈورا بکس کھلے گا۔

وکیل اومنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ یکم جنوری کو افتخار درانی نے کہا کہ حکومت نے کسی کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ میں جے آئی ٹی میں نام آنے پر 172 افراد کو ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ رکھا گیا ہے، کابینہ 10 جنوری کی میٹنگ میں ای سی ایل سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے وکیل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ معاملہ کابینہ کو دوبارہ اسی لئے بھجوایا تھا، آپ کو اعتراض ہے تو میں نام ای سی ایل میں ڈال دیتا ہوں، آپ نے قسم کھا لی ہے کہ کیس آگے نہیں چلنے دینا، کیس نیب کو بھجوانے پر دلائل دیں، اومنی گروپ کے خلاف اتنامواد آ چکا ہے کہ کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اوپر سے چینی کی بوریاں بھی اٹھا لی گئیں، یہ بتائیں کہ معاملہ اب کس کورٹ کو بھیج دیں؟۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا؟ کس کے کہنے پر بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، چیف جسٹس بلاول معصوم نے پاکستان میں آکر ایسا کیا کردیا،بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری کا نام ہے اس حصے کو حذف کیا جائے،بلاول اور فاروق ایچ نائیک کے حوالے سے جے آئی ٹی سے جواب لیں گے۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت بہت بڑی رحمت ہے، الیکشن سے قبل لوگ کہتے تھے کہ الیکشن نہیں ہونگے، شکرہے الیکشن ہوگئے، ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، ہم کسی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، یہ عوام سے ہماری کمٹمنٹ ہے کہ آئین کا دفاع کریں گے، سیاسی اسکورنگ کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، صرف ڈائریکٹر بن جانے سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ بلاول کسی اسکینڈل میں شامل ہوگیا،جائیداد کو منجمد کر دیتے ہیں لیکن اس بنیاد پر بلاول کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا، مراد علی شاہ کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے، دیکھ تو لیتے کہ مراد علی شاہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالیں۔

Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازیخان،راجن پوربلوچستان کا حصہ ہیں !!! خضرکلاسرا

Next Post

ڈیرہ غازی خان . فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

Next Post
ڈیرہ غازی خان . فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

ڈیرہ غازی خان . فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما جاں بحق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ بحریہ ٹاؤن کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے پیرا گراف 275 میں فاروق ایچ نائیک کے بیٹے کا ذکر ہے، الزام لگایا گیا کہ کراچی میں فاروق نائیک کے بیٹے نے دو گھراہلیہ کے نام خریدے، کہا گیا نیب فاروق نائیک اور سندھ حکومت کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات کررہا ہے، انہیں وکلاء کے خلاف تحقیقات پراعتراض ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں ہے، تحقیقات میں علم ہو جائے گا گٹھ جوڑ ہے یا نہیں، جس پر طارق رحیم نے کہا کہ ایسی باتوں سے پنڈورا بکس کھلے گا۔ وکیل اومنی گروپ کے وکیل نے کہا کہ یکم جنوری کو افتخار درانی نے کہا کہ حکومت نے کسی کا نام ای سی ایل پر نہیں ڈالا، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ میں جے آئی ٹی میں نام آنے پر 172 افراد کو ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ رکھا گیا ہے، کابینہ 10 جنوری کی میٹنگ میں ای سی ایل سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ چیف جسٹس نے اومنی گروپ کے وکیل سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ معاملہ کابینہ کو دوبارہ اسی لئے بھجوایا تھا، آپ کو اعتراض ہے تو میں نام ای سی ایل میں ڈال دیتا ہوں، آپ نے قسم کھا لی ہے کہ کیس آگے نہیں چلنے دینا، کیس نیب کو بھجوانے پر دلائل دیں، اومنی گروپ کے خلاف اتنامواد آ چکا ہے کہ کوئی آنکھیں بند نہیں کر سکتا، اوپر سے چینی کی بوریاں بھی اٹھا لی گئیں، یہ بتائیں کہ معاملہ اب کس کورٹ کو بھیج دیں؟۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ جے آئی ٹی نے بلاول بھٹو کو معاملے میں کیوں ملوث کیا؟ کس کے کہنے پر بلاول کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، چیف جسٹس بلاول معصوم نے پاکستان میں آکر ایسا کیا کردیا،بلاول صرف اپنی ماں کا مشن آگے بڑھا رہا ہے، جہاں جہاں بلاول بھٹو زرداری کا نام ہے اس حصے کو حذف کیا جائے،بلاول اور فاروق ایچ نائیک کے حوالے سے جے آئی ٹی سے جواب لیں گے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ جمہوریت بہت بڑی رحمت ہے، الیکشن سے قبل لوگ کہتے تھے کہ الیکشن نہیں ہونگے، شکرہے الیکشن ہوگئے، ہم نے آئین کے تحفظ کا حلف لے رکھا ہے، ہم کسی کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، یہ عوام سے ہماری کمٹمنٹ ہے کہ آئین کا دفاع کریں گے، سیاسی اسکورنگ کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، صرف ڈائریکٹر بن جانے سے کیسے ثابت ہوتا ہے کہ بلاول کسی اسکینڈل میں شامل ہوگیا،جائیداد کو منجمد کر دیتے ہیں لیکن اس بنیاد پر بلاول کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا جا سکتا، مراد علی شاہ کی عزت نفس مجروح کی جا رہی ہے، دیکھ تو لیتے کہ مراد علی شاہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ ہیں، بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل سے نکالیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.