ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان ).ایڈیشنل کمشنرو ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان اظفر ضیاء نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب سیاحت کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے ڈیرہ غازی خان اور کوہ سلیمان کے قبائلیوں سے محبت،ان کی مہمان نوازی، مقامی ثقافت و تمدن اور علاقہ میں سیر وسیاحت کے فروغ کے لئے کوششیں کی جائیں گی جس کے لئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے سیاحوں کو مدعو کیا جاتا ہے انہوں نے یہ بات آرٹس کونسل میں سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنے والے افسران اور نامور سیاحوں کو شیلڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کلچرل کاروان کے تحت تقریبات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا کہ ثقافت اور ذہانت کے حوالے سے ڈیرہ غازیخان زرخیز خطہ ہے غازی یونیورسٹی سیاحت کے فروغ اور مقامی ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لئے ہمیشہ کردار اداکرتی رہے گی تقریب میں بلوچی کلچرل اور سرائیکی وسیب کو دنیا سیروشناس کرنے کے لئے روایتی بلوچی رقص، بلوچی گانے اور تلوار بازی کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس میں سرائیکی موسیقی اور کلچرل رقص نمایاں تھا۔تقریب میں وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر محمد طفیل،اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمان بلوانی،بائیک رائیڈرز مکرم خان ترین،ڈاکٹر مزمل حسین صاحب،پروفیسر عمران لودھی،پروفیسر سمیرا بانو،پروفیسر شعیب رضا،محبوب حسین،عمران اخگر، سلیمان ظفر،خرم سعید،احسان الحق، محمد علی ،محمد کاشف،محمد سعید،بلال ملک،مرسلین ٹیپو،حارث ڈوگر اور احمد کمال ڈوگر سمیت ملک بھر سے آئے نامور بائیک رائیڈرز کو یادگاری شیلڈز دی گئیں تقریب کے اختتام پر نائٹ کیمپنگ کی گئی .