• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

آسیہ مسیح فیصلہ کے خلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں تحریک لبیک پاکستان کا ملک گیراحتجاج کا سلسلہ شروع

webmaster by webmaster
اکتوبر 31, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
آسیہ مسیح فیصلہ کے خلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں  تحریک لبیک پاکستان کا ملک گیراحتجاج کا سلسلہ شروع

لاہور . سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر شہر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری فیصلے سے پہلے ہی احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے تھے۔

سپریم کورٹ نے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا ہے جس کے خلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی اور تنظیم کے سرپرست پیر افضل قادری کی قیادت میں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی- 6 آبپارہ میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ ریڈزون میں بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ اور نٹی جیٹی پل سمیت متعدد علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔مذہبی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت ﷺ کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے آسیہ مسیح کی اپیل پر 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا ۔

فیصلے سے پہلے گزشتہ روز (منگل کو ) علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کی کال دی تھی اور کہا تھا کہ ’ صبح 8 بجے تمام عشاقان مصطفیٰ ﷺ سڑکوں پر آجائیں کیونکہ آسیہ کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اگر تو فیصلہ حق میں آیا تو دعا کرکے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور اگر یہ فیصلہ گستاخ رسول ﷺ کو رہا کرنے کا دیا جاتا ہے تو کارکن ہر قسم کی قربانی کیلئے میدان عمل میں رہیں“۔

Post Views: 12
Tags: National News
Previous Post

سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

Next Post

وزیراعظم آج چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

Next Post
وزیراعظم آج چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم آج چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
لاہور . سپریم کورٹ کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا گیا ہے جس کے بعد شہر شہر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ علامہ خادم رضوی اور پیر افضل قادری فیصلے سے پہلے ہی احتجاج کیلئے پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ چکے تھے۔ سپریم کورٹ نے توہین رسالت ﷺ کیس میں آسیہ مسیح کو رہا کردیا ہے جس کے خلاف اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی اور تنظیم کے سرپرست پیر افضل قادری کی قیادت میں کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی- 6 آبپارہ میں بھی مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے۔ ریڈزون میں بھی کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں اور کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔کراچی میں نمائش چورنگی، بلدیہ اور نٹی جیٹی پل سمیت متعدد علاقوں میں بھی احتجاج جاری ہے۔مذہبی جماعتوں کے کارکن سڑکوں پر ٹائر جلا کر احتجاج کررہے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت ﷺ کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ مسیح کو بری کردیا ہے۔ عدالت نے آسیہ مسیح کی اپیل پر 8 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا ۔ فیصلے سے پہلے گزشتہ روز (منگل کو ) علامہ خادم حسین رضوی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کارکنوں کو احتجاج کی تیاری کی کال دی تھی اور کہا تھا کہ ’ صبح 8 بجے تمام عشاقان مصطفیٰ ﷺ سڑکوں پر آجائیں کیونکہ آسیہ کے کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا۔ اگر تو فیصلہ حق میں آیا تو دعا کرکے گھروں کو لوٹ جائیں گے اور اگر یہ فیصلہ گستاخ رسول ﷺ کو رہا کرنے کا دیا جاتا ہے تو کارکن ہر قسم کی قربانی کیلئے میدان عمل میں رہیں“۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.