• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان میٹرو میں کک بیک کا اعتراف؛ چینی کمپنی کے 2 اہم افسر چین میں گرفتار

webmaster by webmaster
اکتوبر 31, 2018
in جنوبی پنجاب
0
ملتان میٹرو میں کک بیک کا اعتراف؛ چینی کمپنی کے 2 اہم افسر چین میں گرفتار

اسلام آباد: نیب کی جانب سے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید پیدا ہوگئی۔

ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنیوالی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے جس کی بنیاد پرچینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران حراست ملزمان نے کک بیک کااعتراف بھی کرلیا ، ملزمان کے اعتراف پر چین کے تحقیقاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس پر نیب کی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے۔

چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دیدی ہے جب کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم گزشتہ شام بیجنگ روانہ ہوگئی ، بیجنگ جانیوالی ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اعترافی بیانات کیساتھ رقم منتقلی کی درخواست کرسکتی ہے، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے۔

چین کے سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن ( سی ایس آر سی ) کے مطابق یابائیٹی چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حبیب رفیق ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ کو ایوارڈ کیے گئے میٹرو بس پراجیکٹ ملتان میں کیپیٹل انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ٹھیکیدار کے طور پر کام کیا اور اس کمپنی نے اٹھائیس ملین ڈالر کے منافع جات ظاہر کیے جن کی تحقیقات کیلیے 2016 میں ایس ای سی پی سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت کے چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور چیف پراسیکیوٹر ایس ای سی پی مظفر مرزا نے چائنیز ریگولیٹر کی درخواست کو خفیہ رکھتے کسی قسم کی کارروائی نہ کی تاہم جولائی 2017 میں جب ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کی چئیرمین شپ سے معطل کیا تو یہ معاملہ منظر عام پر آیا جس پر معاملہ کی تحقیقات ایف آئی اے اور پھر بعد میں نیب کے حوالے کردی گئیں۔

نیب نے اس کیس میں تقریبا ایک سال کی تحقیقات کے بعد کک بیکس کا سراغ لگالیا اور چین کی کمپنی کے دو اہم افسران کو چائنیز ریگولیٹر کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید برآں کیپیٹل انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے پاکستان میں رپورٹ کئے گئے پتہ پر جب ایس ای سی پی نے دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ دیئے گئے پتہ پر ایسا کوئی دفتر نہیں۔

Tags: multan news
Previous Post

قبر ستان جیسا سنا ٹا اور احتساب کا د ھند لا آ ئینہ . انجم صحرائی

Next Post

سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

Next Post
سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
اسلام آباد: نیب کی جانب سے ملتان میٹرو بس پراجیکٹ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے بعد اس کیس کی تحقیقات کرنے والی حکومتی ٹیم کو ملتان میٹرو کرپشن میں بڑی کامیابی کی امید پیدا ہوگئی۔ ملتان میٹرو پراجیکٹ میں کام کرنیوالی چینی کمپنی نے راز اگل دیئے جس کی بنیاد پرچینی کمپنی کے دو اہم افسران کو چین میں گرفتار کرلیا گیا ہے، دوران حراست ملزمان نے کک بیک کااعتراف بھی کرلیا ، ملزمان کے اعتراف پر چین کے تحقیقاتی ادارے نے حکومت پاکستان سے رابطہ کیا ہے جس پر نیب کی ٹیم بیجنگ روانہ ہوگئی ہے۔ چین نے اثاثہ جات ریکوری یونٹ کو ملزمان تک رسائی دیدی ہے جب کہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3رکنی ٹیم گزشتہ شام بیجنگ روانہ ہوگئی ، بیجنگ جانیوالی ٹیم میں ڈی جی نیب عرفان منگی اورڈپٹی ڈائریکٹر نیب ملتان شاہد شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم اعترافی بیانات کیساتھ رقم منتقلی کی درخواست کرسکتی ہے، ملزمان نے ملتان میٹرو پراجیکٹ سے اربوں روپے چین منتقل کیے۔ چین کے سکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن ( سی ایس آر سی ) کے مطابق یابائیٹی چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حبیب رفیق ( پرائیویٹ ) لمیٹڈ کو ایوارڈ کیے گئے میٹرو بس پراجیکٹ ملتان میں کیپیٹل انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ٹھیکیدار کے طور پر کام کیا اور اس کمپنی نے اٹھائیس ملین ڈالر کے منافع جات ظاہر کیے جن کی تحقیقات کیلیے 2016 میں ایس ای سی پی سے رابطہ کیا گیا تھا تاہم اس وقت کے چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اور چیف پراسیکیوٹر ایس ای سی پی مظفر مرزا نے چائنیز ریگولیٹر کی درخواست کو خفیہ رکھتے کسی قسم کی کارروائی نہ کی تاہم جولائی 2017 میں جب ظفر حجازی کو ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں ایس ای سی پی کی چئیرمین شپ سے معطل کیا تو یہ معاملہ منظر عام پر آیا جس پر معاملہ کی تحقیقات ایف آئی اے اور پھر بعد میں نیب کے حوالے کردی گئیں۔ نیب نے اس کیس میں تقریبا ایک سال کی تحقیقات کے بعد کک بیکس کا سراغ لگالیا اور چین کی کمپنی کے دو اہم افسران کو چائنیز ریگولیٹر کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مزید برآں کیپیٹل انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کے پاکستان میں رپورٹ کئے گئے پتہ پر جب ایس ای سی پی نے دورہ کیا تو انکشاف ہوا کہ دیئے گئے پتہ پر ایسا کوئی دفتر نہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.