لاہور: . نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں جنوبی پنجاب کے 2 مزید شہروں کوشامل کر لیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں بھی نئے گھر بنیں گے۔ پنجاب کے گیارہ شہروں میں منصوبے کا پہلے ہی اعلان کیا جا چکا ہے۔
نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر وزیراعظم کی ہدایت پر کام میں تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے میں جنوبی پنجاب کے مزید دوشہروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور مظفر گڑھ میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت گھر بنیں گے۔
پنجاب کے 10شہروں کو پہلے ہی منصوبے میں شامل کیا جا چکا ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، جہلم اور بہاولپور، لیہ، ملتان، وہاڑی، رحیم یار خان اور گوجرانوالہ بھی پہلے سے منصوبے میں شامل ہیں۔ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ جاری ہے۔
ہاؤسنگ ٹاسک فورس اور پنجاب حکومت نے منتخب شہروں میں سائٹ وزٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے ٹیم ان شہروں کا وزٹ کرے گی۔