• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تھرکول منصوبے میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان، فرانزک آڈٹ کا حکم

webmaster by webmaster
اکتوبر 18, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
تھرکول منصوبے میں قومی خزانے کو اربوں کا نقصان، فرانزک آڈٹ کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تھرکول گیسی فیکشن منصوبہ کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک نے پروجیکٹ کے حوالے سے غلط بیانی کی۔

سپریم کورٹ میں تھرکول منصوبہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو تھر کول گیسی فیکشن منصوبہ کا فرانزک آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل جنگی بنیادوں پر آڈٹ مکمل کریں، پیشرفت سے ہر پندرہ دن بعد عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالتی معاونین کی رپورٹ کے مطابق خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوا، نیب انکوائری کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے۔

چیف جسٹس نے عدالتی معاونین کی رپورٹ پر ڈاکٹر ثمر مبارک، وفاق اور سندھ حکومت سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو منصوبے کی مشینری اور دیگر سامان تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشینری، گاڑیوں اور دیگر سامان کی تصاویر بھی بنائی جائیں، جبکہ ملازمین کو ہر صورت تنخواہیں دلوائی جائیں۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بادی النظر میں زیرزمین گیسی فیکشن منصوبہ قابل عمل نہیں۔ عدالتی معاون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبے سے 30 سال تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہونے کے دعوے کیے گئے، اس کام کے لیے اربوں روپے پتوں کی طرح بانٹے گئے، جو چار ارب روپے ضائع ہوئے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ڈاکٹر ثمر مبارک مند رقم واپس کریں گے یا کوئی اور؟، خود کو بڑا سائنسدان کہتے تھے اتنا پیسہ منصوبہ پر لگوا دیا، ڈاکٹر ثمر مبارک نے منصوبے کے حوالے سے غلط بیانی کی، غلط رہنمائی پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا، کیا اس طرح کے کام کر کے پیسہ ضائع کردیں، کسی کو جوابدہ ٹھہرانا پڑے گا۔

عدالتی معاون سلمان اکرم نے کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ نے مزید فنڈنگ نہ دینے اور سندھ حکومت کو منصوبہ نجی شعبے کو دینے کی سفارش کی ہے، تھرکول کے اکاوئنٹس کا آڈٹ کرایا جائے، آڈٹ میں منصوبے کی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

Post Views: 23
Tags: National News
Previous Post

ملک سید رسول ملکو , تحریر۔۔۔ محمد عمر شاکر

Next Post

پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

Next Post
پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلیے اپنا مثبت کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے تھرکول گیسی فیکشن منصوبہ کے فرانزک آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ثمر مبارک نے پروجیکٹ کے حوالے سے غلط بیانی کی۔ سپریم کورٹ میں تھرکول منصوبہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو تھر کول گیسی فیکشن منصوبہ کا فرانزک آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آڈیٹر جنرل جنگی بنیادوں پر آڈٹ مکمل کریں، پیشرفت سے ہر پندرہ دن بعد عدالت کو آگاہ کیا جائے، عدالتی معاونین کی رپورٹ کے مطابق خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوا، نیب انکوائری کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے۔ چیف جسٹس نے عدالتی معاونین کی رپورٹ پر ڈاکٹر ثمر مبارک، وفاق اور سندھ حکومت سے 15 دن میں جواب طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو منصوبے کی مشینری اور دیگر سامان تحویل میں لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مشینری، گاڑیوں اور دیگر سامان کی تصاویر بھی بنائی جائیں، جبکہ ملازمین کو ہر صورت تنخواہیں دلوائی جائیں۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بادی النظر میں زیرزمین گیسی فیکشن منصوبہ قابل عمل نہیں۔ عدالتی معاون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ منصوبے سے 30 سال تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منصوبے سے سستی بجلی پیدا ہونے کے دعوے کیے گئے، اس کام کے لیے اربوں روپے پتوں کی طرح بانٹے گئے، جو چار ارب روپے ضائع ہوئے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ کیا ڈاکٹر ثمر مبارک مند رقم واپس کریں گے یا کوئی اور؟، خود کو بڑا سائنسدان کہتے تھے اتنا پیسہ منصوبہ پر لگوا دیا، ڈاکٹر ثمر مبارک نے منصوبے کے حوالے سے غلط بیانی کی، غلط رہنمائی پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا، کیا اس طرح کے کام کر کے پیسہ ضائع کردیں، کسی کو جوابدہ ٹھہرانا پڑے گا۔ عدالتی معاون سلمان اکرم نے کہا کہ تھرڈ پارٹی آڈٹ نے مزید فنڈنگ نہ دینے اور سندھ حکومت کو منصوبہ نجی شعبے کو دینے کی سفارش کی ہے، تھرکول کے اکاوئنٹس کا آڈٹ کرایا جائے، آڈٹ میں منصوبے کی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے۔ کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.