• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جھنگ ۔کم سن لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار ، جرم کا اعتراف کرلیا

webmaster by webmaster
اکتوبر 16, 2018
in Local News
0
جھنگ ۔کم سن لڑکی کیساتھ نازیبا حرکات کرنے والا  ملزم گرفتار ، جرم کا اعتراف کرلیا

جھنگ ۔ کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور غم و غصے میں مبتلا عوام کی جانب سے اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا جس پر حکومتی مشینری حرکت میں آئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درس گاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کا مرتکب ہوا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، بعدازاں اس کا موبائل فون گم ہوگیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دی جو وائرل ہوگئی اور اب گرفتار استاد کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے پاکستانیوں کو مزید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

مذکورہ استاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مسجد سیدنا علی مرتضیٰ میں پڑھا تا تھا اور اس کے پاس کل 60 بچے تعلیم کے حصول کیلئے آتے تھے جن میں 25 سے 30 کے قریب لڑکیاں تھیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کا نام (ش) تھا جو وہاں قریب ہی رہتی تھی اور جو کچھ ویڈیو میں ہے، میں نے اس کیساتھ صرف وہی کچھ کیا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے سوال کیا کہ آپ کی نیت خراب تھی جس پر اس نے انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری نیت خراب نہیں تھی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو میں اس بچی کیساتھ بداخلاقی کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور جو کچھ ویڈیو میں ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ مذکورہ استاد کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو خود بنائی تھی جو بعد میں ڈیلیٹ بھی کر دی تھی مگر معلوم نہیں کہ وہ کیسے بچ گئی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوگی، بچی کے گھر والوں کو بھی اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات ایک استاد کی جانب سے بچی کیساتھ نازیبا حرکات سے متعلق ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میری وزارت نے اس کیس کو دیکھا اور مجھے رپورٹ دی۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) جھنگ نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں کہ ملزم انوار الحق کو جھنگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، یہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا تھا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم جھنگ سے فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ملزم انوار الحق کو مزید تفتیش کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: jhang news
Previous Post

دھوری اڈہ . رورل ہیلتھ سنٹر مرہان میں خسرہ سے بچاؤ تقریب اور ریلی

Next Post

"نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام” کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری

Next Post
"نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام” کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری

"نیا پاکستان ہاوٴسنگ پروگرام" کے رجسٹریشن فارم نادرا ویب سائٹ پرجاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
جھنگ ۔ کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور غم و غصے میں مبتلا عوام کی جانب سے اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا جس پر حکومتی مشینری حرکت میں آئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درس گاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کا مرتکب ہوا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی، بعدازاں اس کا موبائل فون گم ہوگیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کر دی جو وائرل ہوگئی اور اب گرفتار استاد کے اعترافی بیان کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس نے پاکستانیوں کو مزید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے۔ مذکورہ استاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ مسجد سیدنا علی مرتضیٰ میں پڑھا تا تھا اور اس کے پاس کل 60 بچے تعلیم کے حصول کیلئے آتے تھے جن میں 25 سے 30 کے قریب لڑکیاں تھیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والی بچی کا نام (ش) تھا جو وہاں قریب ہی رہتی تھی اور جو کچھ ویڈیو میں ہے، میں نے اس کیساتھ صرف وہی کچھ کیا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص نے سوال کیا کہ آپ کی نیت خراب تھی جس پر اس نے انتہائی ڈھٹائی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری نیت خراب نہیں تھی کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو میں اس بچی کیساتھ بداخلاقی کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور جو کچھ ویڈیو میں ہے اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہوا۔ مذکورہ استاد کا مزید کہنا ہے کہ ویڈیو خود بنائی تھی جو بعد میں ڈیلیٹ بھی کر دی تھی مگر معلوم نہیں کہ وہ کیسے بچ گئی اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوگی، بچی کے گھر والوں کو بھی اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گزشتہ رات ایک استاد کی جانب سے بچی کیساتھ نازیبا حرکات سے متعلق ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میری وزارت نے اس کیس کو دیکھا اور مجھے رپورٹ دی۔ شیریں مزاری نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) جھنگ نے یہ اطلاعات فراہم کی ہیں کہ ملزم انوار الحق کو جھنگ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، یہ واقعہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پیش آیا تھا اور ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم جھنگ سے فرار ہوگیا تھا، جسے پولیس نے لاہور سے گرفتار کرلیا۔ملزم انوار الحق کو مزید تفتیش کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.