لیہ (صبح پا کستان ) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب ،لہن، چار چالو بھٹیاں اور چرس برآمد، مقدمات درج ،منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کے دم لوں گا ایس ایچ او عدنان شہزاد قریشی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ زاہد انور مروت کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او عدنا ن شہزاد قریشی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کامیاب کاروارئی کی ہے ،مخبر کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالمجید ،محمد افضل ،عزیز عبدالجبار ،سعید عمر اور نزیر احمد سے 218 لیٹر شراب385لیٹر لہن ،الات کشید 4 چالو بھٹیاں اور 120گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں