• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

webmaster by webmaster
اگست 23, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں پہلے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کےعہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اوران کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار تھے۔

رائے شماری کے دوران کئی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، رائے شماری مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل ہوا جس میں چوہدری پرویز الہی کامیاب قرار پائے۔ اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، پرویز الہیٰ نے 201 اور چوہدری اقبال نے 147 ووٹ حاصل کئے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

اسپیکر کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایوان میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے ارکان بھی نعرے لگاتے رہے، ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی ہی میں چوہدری پرویز الہٰی نے حلف اٹھایا۔

واضح رہے کہ 371 ارکان پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔ 177 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور 162 کا مسلم لیگ (ن)، 10 کا تعلق مسلم لیگ (ق)، 7 کا پیپلز پارٹی اور ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے جب کہ 3 آزاد رکن ہیں۔

Post Views: 36
Tags: National News
Previous Post

وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، عمران خان اور شہباز شریف میں مقابلہ

Next Post

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Next Post
آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الہیٰ پنجاب اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رانا محمد اقبال کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں پہلے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کےعہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف اوران کے اتحادیوں کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال امیدوار تھے۔ رائے شماری کے دوران کئی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، رائے شماری مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل ہوا جس میں چوہدری پرویز الہی کامیاب قرار پائے۔ اسپیکر کے انتخاب میں 349 ووٹ کاسٹ کیے گئے، پرویز الہیٰ نے 201 اور چوہدری اقبال نے 147 ووٹ حاصل کئے جب کہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔ اسپیکر کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایوان میں ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کی جس کے جواب میں تحریک انصاف کے ارکان بھی نعرے لگاتے رہے، ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی ہی میں چوہدری پرویز الہٰی نے حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ 371 ارکان پر مشتمل پنجاب اسمبلی میں 360 ارکان منتخب ہو کر ایوان میں پہنچے ہیں جبکہ 11 نشستیں تاحال خالی ہیں۔ 177 کا تعلق پاکستان تحریک انصاف اور 162 کا مسلم لیگ (ن)، 10 کا تعلق مسلم لیگ (ق)، 7 کا پیپلز پارٹی اور ایک رکن کا تعلق راہِ حق پارٹی سے ہے جب کہ 3 آزاد رکن ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.