• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، عمران خان اور شہباز شریف میں مقابلہ

webmaster by webmaster
اگست 23, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، عمران خان اور شہباز شریف میں مقابلہ

اسلام آباد / لاہور / پشاور / کوئٹہ: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب(کل )17 اگست بروز جمعہ کو ہو گا۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، سیکریٹری قومی اسمبلی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر2بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور3بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اوروزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی، شیڈول کے تحت کسی بھی رکن کو بحث کی اجازت دیے بغیر قائد ایوان(وزیراعظم)کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلیے کل جمعہ کو سہہ پہرساڑھے3 بجے ووٹنگ ہو گی ،اوپن رائے شماری کی بنیاد پر وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا، ڈویژن کے ذریعے ارکان دائیں اور بائیں کی لابیوں میں ووٹ ڈالنے چلے جائیں گے ،ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہونے پر قومی اسمبلی کے ایوان کے تمام دروازے بند کر دیے جائیں گے ،یہ دروازے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دروازے بند کرنے سے قبل 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی تا کہ ایوان سے باہر موجود ارکان ایوان میں آسکیں۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، وزیراعظم کیلئے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے بھی وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے، ان کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنمائوں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے انتخاب آج ہوگا، پنجاب اسمبلی میں353اراکین نے حلف اٹھایاجبکہ چوہدری نثار حلف اٹھانے اسمبلی نہیں آئے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔ایپکاضلعی عہدیداران کی تقریب حلف برداری آج 16اگست کو ایک بجے دن سرکٹ ہاوس میں منعقد ہوگی

Next Post

چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

Next Post
چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر منتخب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد / لاہور / پشاور / کوئٹہ: قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول کے مطابق قائد ایوان کا انتخاب(کل )17 اگست بروز جمعہ کو ہو گا۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا، سیکریٹری قومی اسمبلی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی آج دوپہر2بجے تک جمع کرائے جا سکیں گے اور3بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی اوروزارت عظمیٰ کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی، شیڈول کے تحت کسی بھی رکن کو بحث کی اجازت دیے بغیر قائد ایوان(وزیراعظم)کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے انتخاب کیلیے کل جمعہ کو سہہ پہرساڑھے3 بجے ووٹنگ ہو گی ،اوپن رائے شماری کی بنیاد پر وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا، ڈویژن کے ذریعے ارکان دائیں اور بائیں کی لابیوں میں ووٹ ڈالنے چلے جائیں گے ،ووٹ ڈالنے کا عمل شروع ہونے پر قومی اسمبلی کے ایوان کے تمام دروازے بند کر دیے جائیں گے ،یہ دروازے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک بند رکھے جائیں گے تاہم دروازے بند کرنے سے قبل 5 منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائی جائیں گی تا کہ ایوان سے باہر موجود ارکان ایوان میں آسکیں۔ دوسری طرف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، وزیراعظم کیلئے عمران خان کے تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جبکہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی طرف سے بھی وزارت عظمی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے گئے، ان کے کاغذات نامزدگی پارٹی رہنمائوں خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کروائے۔صدر مملکت ممنون حسین 18 اگست کو نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے انتخاب آج ہوگا، پنجاب اسمبلی میں353اراکین نے حلف اٹھایاجبکہ چوہدری نثار حلف اٹھانے اسمبلی نہیں آئے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.