• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملک بھرمیں جاری انتخابی مہم کا آج آخری روز

webmaster by webmaster
جولائی 24, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ملک بھرمیں جاری انتخابی مہم کا آج آخری روز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مقبولیت کے پاور شو کی تیاریاں کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں نئے عوامی نمائندوں کا انتخاب 25 جولائی کوہوگا لیکن قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں اورآزاد امیدواروں کے پاس انتخابی جلسوں کا آج آخری روز ہے، سیاسی اکھڑنے میں اترنے والوں کو آج رات 12 بجے اپنی انتخابی مہم کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورمیڈیا کے لیے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنرمیٹنگز پر پابندی ہوگی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پربھی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات آج رات کے بعد چلانے پرپابندی ہوگی۔
سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں
انتخابی مہم کے آخری دن ملک کی تمام سیاسی جماعتیں آج اپنی طاقت کے بھرپوراظہارکے لیے تیارہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جب کہ حمزہ شہباز لاہور میں موچی گیٹ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کا آخری دن لاہور کے کھلاڑیوں کے نام کیا ہے۔ وہ این اے 125، 128، 131 اور این اے 134 میں کارکنوں اور عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پاور شو ہورہا ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان اورسراج الحق سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی کے لیاقت آباد فلائی اورپرمیں آخری انتخابی جلسہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اورامیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، اس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

Post Views: 27
Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازی خان ۔کل عوام کا دن ہے عوام جھوٹ بولنے ، کرپٹ اور وعدہ خلافی کرنیوالوں کو مسترد کریں گے ۔ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ

Next Post

لیہ ۔ الیکشن انتظامات مکمل ،ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے پر موبائل فون ، دستی بیگ اور کیمرہ ساتھ نہ لائیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال

Next Post
لیہ ۔ الیکشن انتظامات مکمل ،ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے پر موبائل فون ، دستی بیگ اور کیمرہ ساتھ نہ لائیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال

لیہ ۔ الیکشن انتظامات مکمل ،ووٹرز پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے لیے آنے پر موبائل فون ، دستی بیگ اور کیمرہ ساتھ نہ لائیں ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق ملک بھر میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے اور تمام سرکردہ سیاسی جماعتوں نے عوامی مقبولیت کے پاور شو کی تیاریاں کرلی ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق ملک میں نئے عوامی نمائندوں کا انتخاب 25 جولائی کوہوگا لیکن قانون کے مطابق سیاسی جماعتیں اورآزاد امیدواروں کے پاس انتخابی جلسوں کا آج آخری روز ہے، سیاسی اکھڑنے میں اترنے والوں کو آج رات 12 بجے اپنی انتخابی مہم کو ہر صورت ختم کرنا ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کے حوالے سے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اورمیڈیا کے لیے ہدایات نامہ بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اور امیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم کر دی جائے، اس کے بعد کسی قسم کے جلسے جلوس، ریلیوں یا کارنرمیٹنگز پر پابندی ہوگی۔ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پربھی سیاسی جماعتوں کے اشتہارات آج رات کے بعد چلانے پرپابندی ہوگی۔ سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں انتخابی مہم کے آخری دن ملک کی تمام سیاسی جماعتیں آج اپنی طاقت کے بھرپوراظہارکے لیے تیارہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف آج ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جب کہ حمزہ شہباز لاہور میں موچی گیٹ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انتخابی مہم کا آخری دن لاہور کے کھلاڑیوں کے نام کیا ہے۔ وہ این اے 125، 128، 131 اور این اے 134 میں کارکنوں اور عوام سے خطاب کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کی جانب سے پاور شو ہورہا ہے، جس سے مولانا فضل الرحمان اورسراج الحق سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی کے لیاقت آباد فلائی اورپرمیں آخری انتخابی جلسہ کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 182 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں اورامیدوارپولنگ کے روزسے 48 گھنٹے پہلے انتخابی مہم ختم کرنے کے پابند ہیں، اس کی خلاف ورزی کرنے پر ایک لاکھ روپے جرمانہ یا دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.