• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

webmaster by webmaster
جون 21, 2018
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
عمران خان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں، اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی، عمران خان نے ذرائع آمدن میں زراعت، تنخواہ، پینشن اور بنک منافع ظاہر کیا جب کہ عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے بھی مالک ہیں، اس کے علاوہ عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر 1لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔

عمران خان نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں، عمران خان نے 2015 سے 2018 کے دوران 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بیٹوں کو زیر کفالت ظاہر کیا جب کہ اہلیہ اور بچوں کے نام پر کوئی اثاثہ نہیں۔

کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق عمران خان کو گزشتہ سال زرعی زمین پر 23 لاکھ 60 ہزار آمدن ہوئی اور انہوں نے 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ بھی وصول کی، عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی اور زیورات نہیں جب کہ ان کے زیر استعمال فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے اسلام آباد میں 2 فارن کرنسی اکاؤنٹ ہیں جس میں سے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے میں 1470 ڈالر ہیں۔

آصف زرداری بھاری اثاثوں کے مالک نکلے
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جو اثاثے ظاہر کیے ہیں ان میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی، بلٹ پروف گاڑیاں، اسلحہ اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔

کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں حصہ دار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔

آصف زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے، یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ گھوڑوں اور مویشیوں کی مالیت 9کروڑ ہے جب کہ ایک کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔ آصف زرداری نے لینڈ مارکس میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ 8لاکھ 90ہزار روپے کی سرمایہ کاری اپارٹمنٹ میں ہے۔

سابق صدر نے زرداری گروپ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور پارک لین ای اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 10 لاکھ 7 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ زرداری گروپ کو 45لاکھ روپے ادھار بھی دیے ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 20 کروڑ 90لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کلفٹن میں 2 پراپرٹیز ہیں جب کہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں بنگلہ اور نواب شاہ میں ایک گھر ہے۔

کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری نواب شاہ، ٹنڈو الہیار اور لاڑکانہ میں زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہیار میں 7 ہزار 4 سو ایکڑ زرعی اراضی لیز پر بھی حاصل کی ہے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ . پنجاب میں اعلی سطحی تبادے ، رانا گلزار احمد کمشنر ڈیرہ غازیخان ، رفاقت علی ڈی سی لیہ اور زاہد نواز ڈی پی او لیہ تعینات

Next Post

لیہ . لیہ کی سیاست میں ڈراما ئی تبد یلی ؟ سجادہ نشین پیر بارو شریف کی طرف سے پیر فقیر اتحاد کی بجاءے تحریک لبیک کے امیدواروں کی حمایت کر نے کا اعلان ،اعلامیہ جاری ,پیر فقیر اتحاد کی جانب سے حلقہ این اے 188 سے سابق ایم پی اے چو ہدری اشفاق احمد امیدوار ہیں

Next Post

لیہ . لیہ کی سیاست میں ڈراما ئی تبد یلی ؟ سجادہ نشین پیر بارو شریف کی طرف سے پیر فقیر اتحاد کی بجاءے تحریک لبیک کے امیدواروں کی حمایت کر نے کا اعلان ،اعلامیہ جاری ,پیر فقیر اتحاد کی جانب سے حلقہ این اے 188 سے سابق ایم پی اے چو ہدری اشفاق احمد امیدوار ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔ ایکسپریس نیوز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے اثاثوں اور ٹیکس ریٹرن کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں جس کے مطابق عمران خان نے گزشتہ سال47 لاکھ 76 ہزار 611 روپے آمدن ظاہر کی، عمران خان نے ذرائع آمدن میں زراعت، تنخواہ، پینشن اور بنک منافع ظاہر کیا جب کہ عمران خان 168 ایکڑ زرعی زمین کے بھی مالک ہیں، اس کے علاوہ عمران خان نے گزشتہ سال اپنی آمدن پر 1لاکھ 3 ہزار 763 روپے ٹیکس ادا کیا۔ عمران خان نے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی کاغذات نامزدگی میں ظاہر کی ہیں، عمران خان نے 2015 سے 2018 کے دوران 28 غیر ملکی دورے کیے جن میں سے زیادہ تر دورے اسپانسرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں اہلیہ بشریٰ بی بی اور دونوں بیٹوں کو زیر کفالت ظاہر کیا جب کہ اہلیہ اور بچوں کے نام پر کوئی اثاثہ نہیں۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق عمران خان کو گزشتہ سال زرعی زمین پر 23 لاکھ 60 ہزار آمدن ہوئی اور انہوں نے 18 لاکھ 991 روپے تنخواہ بھی وصول کی، عمران خان کے پاس کوئی ذاتی گاڑی اور زیورات نہیں جب کہ ان کے زیر استعمال فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی مالیت 5 لاکھ روپے ہے۔ اس کے علاوہ عمران خان کے اسلام آباد میں 2 فارن کرنسی اکاؤنٹ ہیں جس میں سے ایک اکاؤنٹ میں 3 لاکھ 78 ہزار 760 ڈالر اور دوسرے میں 1470 ڈالر ہیں۔ آصف زرداری بھاری اثاثوں کے مالک نکلے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری حلقہ این اے 213 نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے جس کے لیے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔ آصف زرداری کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں جو اثاثے ظاہر کیے ہیں ان میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی، بلٹ پروف گاڑیاں، اسلحہ اور گھوڑے بھی شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری 6 بلٹ پروف لگژری گاڑیوں اور ہزاروں ایکڑ اراضی کے مالک ہیں، آصف زرداری پاکستان میں ایک درجن سے زائد پراپرٹیز کے مالک ہیں جب کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 5 پراپرٹیز میں حصہ دار بھی ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی کے شہر الصفا میں ایک پراپرٹی سمیت کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں ایک پلاٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔ آصف زرداری کے پاس 3 لینڈ کروزر، 2 بی ایم ڈبلیو اور ایک لیکسز ہے، یہ سب گاڑیاں بلٹ پروف ہیں۔ گھوڑوں اور مویشیوں کی مالیت 9کروڑ ہے جب کہ ایک کروڑ 29لاکھ روپے مالیت کا اسلحہ ہے۔ آصف زرداری نے لینڈ مارکس میں ایک کروڑ 29 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری بھی کی ہے جبکہ 8لاکھ 90ہزار روپے کی سرمایہ کاری اپارٹمنٹ میں ہے۔ سابق صدر نے زرداری گروپ (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور پارک لین ای اسٹیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ میں 10 لاکھ 7 ہزار روپے کی سرمایہ کاری کی ہے جبکہ زرداری گروپ کو 45لاکھ روپے ادھار بھی دیے ہیں۔ آصف زرداری کے پاس 20 کروڑ 90لاکھ روپے نقد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ کلفٹن میں 2 پراپرٹیز ہیں جب کہ کراچی کے علاقہ ڈیفنس میں بنگلہ اور نواب شاہ میں ایک گھر ہے۔ کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے اثاثوں کے مطابق آصف زرداری نواب شاہ، ٹنڈو الہیار اور لاڑکانہ میں زرعی زمین کے مالک ہیں جب کہ نواب شاہ، بدین، ماتلی، ٹنڈوالہیار میں 7 ہزار 4 سو ایکڑ زرعی اراضی لیز پر بھی حاصل کی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.