• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ

webmaster by webmaster
مئی 31, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
تحریک انصاف کا پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔

جیونیوزکے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا ناصر کھوسہ پر تحفظات کا اظہار
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جب سے ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آیا تب سے پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماؤں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کےعین مطابق نہیں، ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں اور نوازشریف کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں جب کہ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں، چند گھنٹوں کے بعد نیا نام وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے، اب جو نام آئے گا وہ چند گھنٹوں کےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔

دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیا تھا، ہمیں لگ رہا ہےکہ ناصر کھوسہ متنازع ہورہے ہیں‘۔

Post Views: 36
Tags: National News
Previous Post

حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات وقت پرہوں گے، الیکشن کمیشن

Next Post

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا دورہ راجن پور , سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کیا , دوبارہ موقع ملا تو ٹیکنیکل یونیورسٹی اورمیڈیکل کا لج بنائیں گے :وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

Next Post
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا دورہ راجن پور ,  سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کیا , دوبارہ موقع ملا تو  ٹیکنیکل یونیورسٹی اورمیڈیکل کا لج بنائیں گے :وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا دورہ راجن پور , سی ٹی سکین مشین اور موبائل ڈائیگنوسٹک یونٹ کا افتتاح کیا , دوبارہ موقع ملا تو ٹیکنیکل یونیورسٹی اورمیڈیکل کا لج بنائیں گے :وزیراعلیٰ کی میڈیا سے گفتگو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف نے پنجاب کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ ناصر محمود کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے لیے سابق بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا جس کا باضابطہ اعلان بھی کیا گیا۔ جیونیوزکے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جب کہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید، چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے کو خصوصی طور پر ایجنڈے میں شامل کیا گیا اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین نے ناصر کھوسہ کےنام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا ناصر کھوسہ پر تحفظات کا اظہار ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد ناصر کھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے بھی کی گئی ہے اور ان کا کہنا ہےکہ مشاورت کے بعد اب نیا نام دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جب سے ناصر کھوسہ کا نام نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آیا تب سے پی ٹی آئی کے بعض سینئر رہنماؤں نے اس حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ یہ نام تحریک انصاف کی پالیسی کےعین مطابق نہیں، ناصر کھوسہ شریف برادران کے قریب رہے ہیں اور نوازشریف کے ساتھ کام بھی کرچکے ہیں جب کہ وہ بطور چیف سیکریٹری پنجاب بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الریشد نے کہا کہ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے ناصر کھوسہ کا نام فائنل کرکے اب واپس لے لیا گیا ہے اور نئے نام کے لیے سوچ بچار کررہے ہیں، چند گھنٹوں کے بعد نیا نام وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ناصر کھوسہ کا نام سامنے آنے کے بعد ایک تاثر بنا کہ یہ (ن) لیگ کے آدمی تھے اور نوازشریف نے بھی کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرچکے ہیں، اس پر پارٹی میں بات ہوئی لہٰذا پارٹی نے جو پہلے فیصلہ کیا تھا ان ناموں کو واپس لے لیا ہے، اب جو نام آئے گا وہ چند گھنٹوں کےبعد وزیراعلیٰ پنجاب کو دیں گے۔ دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ہم نے کھوسہ صاحب کا نام دیا تھا، ہمیں لگ رہا ہےکہ ناصر کھوسہ متنازع ہورہے ہیں‘۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.