• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

پیپلز پارٹی نے سندھ میں نفرت کے بیج بوئے ،پاپا پھوپھو اور پپو بے نظیر بھٹو کے قاتل تلاش کریں .ڈاکٹر فاروق ستار

webmaster by webmaster
مئی 6, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
پیپلز پارٹی نے سندھ میں نفرت کے بیج بوئے ،پاپا پھوپھو اور پپو  بے نظیر بھٹو کے قاتل تلاش کریں .ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نفرت کے بیج بوئے،انہوں نے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی ’’پاپا ،پھوپھو ، پپو ‘‘ پارٹی نے ہمیں للکارا ہے ،10 سال سے باؤلنگ کروا رہے تھے ،اب ہماری بیٹنگ کا وقت آ گیا ہے،جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا،آئندہ ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا،کوٹہ سسٹم غیر آئنی ہے اسے بند ہونا چاہئے،پنجاب میں مقدمات کھل گئے ہیں ،نیب کو سندھ میں بھی آنا چاہئے اور مقدمات کھولنا چاہئیں ،ماوارئے عدالت قتل ہونے والے ہمارے کارکنوں کے قاتل راؤ انوار کے بھی بیانات آنے والے ہیں۔

کراچی میں لیاقت آباد کے ٹنکی گراونڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد کی گلیوں پرقبضہ کرکے جلسہ کیا، اب کہتے ہیں گلشن اقبال میں جلسہ کریں گے، ہمیں چیلنج کرنے کی بجائے ’’پاپا پھوپھو اور پپو بے نظیر بھٹو کے قاتل تلاش کریں،10 سال سے باؤلنگ کروا رہے تھے ،اب ہماری بیٹنگ کا وقت آ گیا ہے،سرسوں کا تیل لگا کر بیٹ کا سٹروک نکالنا ہے، آج کا جلسہ تو صرف ٹریلر ہے ،پوری فلم ابھی باقی ہے ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری رگوں میں تحریک پاکستان کا خون دوڑ رہا ہے ،کیوں ہمارے صبر کو بار بار آزماتے ہو ،کوٹہ سسٹم ختم ہونے کے باوجود ہم پر ظلم جاری ہے ،ہم نے مہاجر صوبے کے مطالبے پر لوگوں کا رد عمل روک رکھا ہے ،پورے صوبے میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ٹنکی گراؤنڈ میں آنے والے یہ ’’ نوٹنکی‘‘کا میلہ سجاکر فاتح بن کر آنے والوں کو ہمارے ماورائے عدالت قتل ہونے والوں کا حساب دینا ہو گا ،ہم لسانیت نہیں پھیلا رہے بلکہ پیپلز پارٹی پھیلا رہی ہے ،ون وے ٹریفک کب تک چلے گی ؟۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا،آئندہ بھی ایک ہوگا، کتنابڑاحادثہ،لڑائی یا اختلاف ہو،ایم کیو ایم کاووٹ بینک رہنماؤں کوالگ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی چکی میں سندھ میں رہنے والے پس رہے ہیں، تمام تر دباؤ کے باوجود جو لوگ آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں ،ہم نے پاکستان کو خوشحال بنانا ہے ،لیاقت آباد میں ہمیں جو چیلنج دیا گیا ہے ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو کہتے تھے ایم کیوایم کے حصے بخرے ہو گئے وہ آکر دیکھ لیں، ایم کیوایم پاکستان کے و وٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے، ہم نے23 اگست کو پارٹی کو بچایا تھا، 40 سال کی محنت کو بچایا،ہمیں ہمارے سارے دفاتر جو چھینے گئے ہیں وہ واپس چاہئیں ،اسیروں کی رہائی اور لاپتا افراد کے بارے میں بھی انصاف چاہئے ،مہاجر کوڑے کھا کر ،گولیاں کھا کر اور جیلوں میں جانے کے باوجود آج بھی زندہ ہے ،راؤ انوار تو پہلا گواہ ہے ،ابھی تو عزیر بلوچ کے مقدمات اور بیانات بھی عدالتوں میں جائیں گے اور 10 سالوں سے ہم پر اور ہمارے بچوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے انصاف کا بھی وقت آ گیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاپا ،پھوپھو اور پپو سے سود سمیت حساب واپس لیں گے ،آئندہ سندھ کا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہو گا ۔

Tags: National News
Previous Post

ڈیرہ غازیخان ۔کتے کے کاٹنے کے واقعات ، کتا مار مہم شروع خصوصی ٹیمیں تشکیل

Next Post

شب و روز زندگی قسط 41 ، تحریر : انجم صحرائی

Next Post
شب و روز زندگی قسط 41   ، تحریر : انجم صحرائی

شب و روز زندگی قسط 41 ، تحریر : انجم صحرائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں نفرت کے بیج بوئے،انہوں نے ہمارے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کی ’’پاپا ،پھوپھو ، پپو ‘‘ پارٹی نے ہمیں للکارا ہے ،10 سال سے باؤلنگ کروا رہے تھے ،اب ہماری بیٹنگ کا وقت آ گیا ہے،جتنے اراکین اسمبلی چلے گئے میں انہیں غدارنہیں کہتا،آئندہ ایم کیوایم میں کسی کوغدارنہیں کہاجائیگا،آج کے بعدریورس گیئرلگ گیا،کوٹہ سسٹم غیر آئنی ہے اسے بند ہونا چاہئے،پنجاب میں مقدمات کھل گئے ہیں ،نیب کو سندھ میں بھی آنا چاہئے اور مقدمات کھولنا چاہئیں ،ماوارئے عدالت قتل ہونے والے ہمارے کارکنوں کے قاتل راؤ انوار کے بھی بیانات آنے والے ہیں۔ کراچی میں لیاقت آباد کے ٹنکی گراونڈ میں ایم کیو ایم پاکستان کے بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کو شدید ہدف تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لیاقت آباد کی گلیوں پرقبضہ کرکے جلسہ کیا، اب کہتے ہیں گلشن اقبال میں جلسہ کریں گے، ہمیں چیلنج کرنے کی بجائے ’’پاپا پھوپھو اور پپو بے نظیر بھٹو کے قاتل تلاش کریں،10 سال سے باؤلنگ کروا رہے تھے ،اب ہماری بیٹنگ کا وقت آ گیا ہے،سرسوں کا تیل لگا کر بیٹ کا سٹروک نکالنا ہے، آج کا جلسہ تو صرف ٹریلر ہے ،پوری فلم ابھی باقی ہے ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہماری رگوں میں تحریک پاکستان کا خون دوڑ رہا ہے ،کیوں ہمارے صبر کو بار بار آزماتے ہو ،کوٹہ سسٹم ختم ہونے کے باوجود ہم پر ظلم جاری ہے ،ہم نے مہاجر صوبے کے مطالبے پر لوگوں کا رد عمل روک رکھا ہے ،پورے صوبے میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ٹنکی گراؤنڈ میں آنے والے یہ ’’ نوٹنکی‘‘کا میلہ سجاکر فاتح بن کر آنے والوں کو ہمارے ماورائے عدالت قتل ہونے والوں کا حساب دینا ہو گا ،ہم لسانیت نہیں پھیلا رہے بلکہ پیپلز پارٹی پھیلا رہی ہے ،ون وے ٹریفک کب تک چلے گی ؟۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا،آئندہ بھی ایک ہوگا، کتنابڑاحادثہ،لڑائی یا اختلاف ہو،ایم کیو ایم کاووٹ بینک رہنماؤں کوالگ نہیں ہونے دے گا۔انہوں نے کہا کہ ظلم کی چکی میں سندھ میں رہنے والے پس رہے ہیں، تمام تر دباؤ کے باوجود جو لوگ آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں ،ہم نے پاکستان کو خوشحال بنانا ہے ،لیاقت آباد میں ہمیں جو چیلنج دیا گیا ہے ہم اسے قبول کرتے ہیں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جو کہتے تھے ایم کیوایم کے حصے بخرے ہو گئے وہ آکر دیکھ لیں، ایم کیوایم پاکستان کے و وٹ بینک میں کوئی حصے بخرے نہیں ہوئے، ہم نے23 اگست کو پارٹی کو بچایا تھا، 40 سال کی محنت کو بچایا،ہمیں ہمارے سارے دفاتر جو چھینے گئے ہیں وہ واپس چاہئیں ،اسیروں کی رہائی اور لاپتا افراد کے بارے میں بھی انصاف چاہئے ،مہاجر کوڑے کھا کر ،گولیاں کھا کر اور جیلوں میں جانے کے باوجود آج بھی زندہ ہے ،راؤ انوار تو پہلا گواہ ہے ،ابھی تو عزیر بلوچ کے مقدمات اور بیانات بھی عدالتوں میں جائیں گے اور 10 سالوں سے ہم پر اور ہمارے بچوں پر جو ظلم ہو رہا ہے اس کے انصاف کا بھی وقت آ گیا ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاپا ،پھوپھو اور پپو سے سود سمیت حساب واپس لیں گے ،آئندہ سندھ کا وزیر اعلیٰ ایم کیو ایم کا ہو گا ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.