• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نااہلی کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا

webmaster by webmaster
اپریل 27, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
نااہلی کیس:اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیا گیا ہے جس کے تحت وہ صادق اور امین نہیں رہے،عدالتی احکامات کے مطابق خواجہ آصف تاحیات نااہل ہو چکے ہیں،عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ آصف رکن قومی اسمبلی بھی رہے اور وزیر خارجہ کے عہدے سے بھی فارغ ہو گئے۔خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلہ پر تینوں ججوں نے اتفاق کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 10 اگست 2017 کو عمران خان کی ہدایت پر خواجہ آصف سے 2013 کے عام انتخابات میں شکست کھانے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں اوراہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے۔

گزشتہ سال 18 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق نے خواجہ آصف نا اہلی کا معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا جبکہ 23 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل پایا۔ 24 نومبر 2017 کو خواجہ آصف نے اقامہ تسلیم کیا اور کہا کہ انہوں نے اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، درخواست گزار کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رواں برس 8 مارچ کو میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 27 مارچ کو نیا بینچ تشکیل دیا گیا جس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا اور فریقین کو ہدایت کی کہ اگر وہ مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کراسکتے ہیں۔

عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد 16 اپریل کو خواجہ آصف نا اہلی کیس میں یو اے ای کے خط کی انٹری ہوئی۔ وزیر خارجہ کے وکیل نے انٹرنیشنل میکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کا خط جمع کرایا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مو¿کل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔خط میں یہ کہا گیا کہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں اور ان سے مشاورت ان کے دبئی کے دورہ کے دوران یا ٹیلی فون پر کرلی جاتی ہے۔

Post Views: 46
Tags: National News
Previous Post

سیاسی بنیادوں پر معاف قرضے واپس نہ کرنے پر اثاثے ضبط کرلیں گے، سپریم کورٹ

Next Post

لیہ ۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب کا گند م خریداری مراکز کا دورہ

Next Post
لیہ ۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب کا گند م خریداری مراکز کا دورہ

لیہ ۔ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پنجاب کا گند م خریداری مراکز کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو نااہل قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا،وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قراردیا گیا ہے جس کے تحت وہ صادق اور امین نہیں رہے،عدالتی احکامات کے مطابق خواجہ آصف تاحیات نااہل ہو چکے ہیں،عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ آصف رکن قومی اسمبلی بھی رہے اور وزیر خارجہ کے عہدے سے بھی فارغ ہو گئے۔خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلہ پر تینوں ججوں نے اتفاق کیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 10 اگست 2017 کو عمران خان کی ہدایت پر خواجہ آصف سے 2013 کے عام انتخابات میں شکست کھانے والے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نا اہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ خواجہ آصف کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اقامہ کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائیں اوراہم سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی میں ملازمت کرتے رہے۔ گزشتہ سال 18 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق نے خواجہ آصف نا اہلی کا معاملہ لارجر بینچ کو بھیج دیا جبکہ 23 ستمبر کو جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس حسن اورنگزیب پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل پایا۔ 24 نومبر 2017 کو خواجہ آصف نے اقامہ تسلیم کیا اور کہا کہ انہوں نے اقامہ ذاتی حیثیت میں حاصل کیا، درخواست گزار کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رواں برس 8 مارچ کو میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 27 مارچ کو نیا بینچ تشکیل دیا گیا جس نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 10 اپریل کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا اور فریقین کو ہدایت کی کہ اگر وہ مزید دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں تو کراسکتے ہیں۔ عدالت کی جانب سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد 16 اپریل کو خواجہ آصف نا اہلی کیس میں یو اے ای کے خط کی انٹری ہوئی۔ وزیر خارجہ کے وکیل نے انٹرنیشنل میکینکل اینڈ الیکٹریکل کمپنی کا خط جمع کرایا جس میں بتایا گیا تھا کہ ان کے مو¿کل جس کمپنی کے لیگل ایڈوائزر ہیں اس کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر بیان دینے کے لیے تیار ہے۔خط میں یہ کہا گیا کہ خواجہ آصف کمپنی کے فل ٹائم نہیں بلکہ پارٹ ٹائم ملازم ہیں اور ان سے مشاورت ان کے دبئی کے دورہ کے دوران یا ٹیلی فون پر کرلی جاتی ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.