ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا 31مارچ کو دورہ ڈیرہ غازیخان متوقع ہے .انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر محمد ابراہیم جنید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں . افسران کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے . وزیر اعظم منتخب افراد کے اجتماع سے خطاب کریں گے. جگہ کا تعین جلد کر لیا جائے گا. اجلا س میں میئر شاہد حمید چانڈیہ ، ایس پی انوسٹی گیشن انور چشتی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز غلام یاسین ، اقبال مظہر مہار ، مہر عزیز الرحمن سمرا ، پی اے جمیل احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز شاہد عباس کاٹھیا ، عبدالجبار، ایس ای پبلک ہیلتھ ملک محمد نواز ، ایکسیئن ہائی وے بابر یزدانی ، ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن چشتی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل روف ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان ، ایس این اے محمد معظم چشتی ، ڈ سٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات ، این ایچ اے اور دیگرمحکموں کے افسران موجود تھے .