• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے ،نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیں اور رہیں گے ، نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر نہیں بھاری: ۔ شہباز شریف کا خطاب

webmaster by webmaster
مارچ 15, 2018
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
شہباز شریف مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے  ،نواز شریف ہمارے قائد تھے، ہیں اور رہیں گے ، نیازی اور زرداری مل کر بھی ہم پر نہیں بھاری: ۔ شہباز شریف کا خطاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان سمیت کوئی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔
پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کیساتھ زیادتی ہوئی اور ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اکابرین، رفقاءاور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کیلئے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔
مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے مجھے قائم مقام صدر منتخب کرنے کے بعد آج مجھے پارٹی جنرل کونسل کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ لمحہ میری زندگی کا ایک اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، آپ خود اندازہ کریں کہ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایسی عظیم شخصیت کے منصب پر اپنے فرائض انجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے جس سے گزشتہ 30 سال سے زائد اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی حاصل کی۔
مجھے اس امر کاپورا احساس ہے اور میں بلا خوف و تردید اس بات کا برملا اظہار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی رکن جناب نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جناب نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہمارے قائد ہیں اور کل بھی انشاءاللہ ہمارے قائد ہوں گے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں محمد نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔
ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے امریکہ کے پانچ ارب ڈالر کی امداد کو رد کر دیا اور قوم کے عظیم تر مفاد کو اپنے سامنے رکھا۔ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی موٹروے بنائی اور کسانوں کیلئے اربوں روپے کے پیکیجز متعارف کروانے کے علاوہ سستی کھاد اور سستے قرضے فراہم کئے۔ یہ وہ چند عظیم کارناموں میں سے ہیں جو محمد نواز شریف کے حوالے سے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور یہی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں اور بے مثال تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نجات دلانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک ایسے اقدامات ہیں جن کے پیش نظر مستقبل کا مورخ نواز شریف کو بانیان پاکستان کے بعد ہر اعتبار سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مدبر اور محترم رہنماءتسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔
جب ہم دوسرے صوبوں کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو مجھے سب سے زیادہ افسوس خیبرپختونخواہ کے عوام پر آتا ہے جن کے ساتھ تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوا ہے۔ آج صوبہ خیبرپختونخواہ کا ہر فرد اور ہر نوجوان عمران خان نیازی کے بارے میں یہ شعر پڑھنے پر مجبور ہے کہ ”رخ روشن کا روشن، ایک پہلو بھی نہیں نکلا۔ جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا“۔ پاکستان کی تشکیل کی طرح اس کی تعمیر میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں کا کردار کسی وضاحت کا محتاج نہیں ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ قومی تعمیر کے سفر میں مسلم لیگ (ن) کو پاکستان بھر کی اقلیتوں کا ساتھ میسر ہے اور یہ ناقابل شکست سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ میرے لئے اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ نواز شریف جیسے مقام اور مرتبہ کے حامل رہنماءنے مجھے اپنے منصب پر فائز کرنے کیلئے چنا ہے لیکن جیسا کہ میں نے گزشتہ ہفتے عرض کیا تھا کہ میرا دل اور دماغ مجھ سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا کوئی دوسرا شخص نواز شریف کی جگہ لے سکتا ہے اور وہ محبت کسی اور شخص کے حصے میں آ سکتی ہے جو پاکستان کے عوام نے ہمیشہ نواز شریف پر نچھاور کی ہے۔
میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ اتنا بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس چیلنج کی سنگینی کے احساس کے باوجود مجھے خدائے بزرگ و برتر کے فضل و کرم کیساتھ ساتھ قائد محترم کی سرپرستی، آپ لوگوں کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی دعاﺅں پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے محمد نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور قابل بھروسہ ساتھی کے طور 30 سال عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے،یہ تربیت اور ریاضت میرے کام آئے گی اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس چیلنج کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے اکابرین، اپنے رفقاء، اور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔

میں اس موقع پر ملک بھر میں موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو خاص طور پر اپنے قوم کے نوجوانوں، بیٹوں، بیٹیوں، بزرگوں اور ماﺅں کا شکرگزار ہوں۔ یہ کارکن ہماری پارٹی کا قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں بڑی سے بڑی قربانی دے کر اپنے قائد اور جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن مبارکباد یں دینے یا وصول کرنے کا دن نہیں ہے۔ آج ہم سب دل شکستہ اور دل گرفتہ ہیں اور دنیا جاتی ہے کہ ہمارے لیڈر کیساتھ زیادتی ہوئی ہے اور انہیں ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا، پاکستان کے عوام کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرور آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی وارث جماعت ہے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور اسلامی قوانین کے مطابق فلاحی ریاست بنانے میں ہی ہے۔

Tags: National News
Previous Post

لیہ ۔پنجاب بھر کی طرح ضلع لیہ میں ایپکا پراسیکیوشن یونٹ کی مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال و دھرنا

Next Post

لیہ ۔ بستی جوتہ،شاہ نواز موڑ کی 7روز سے سیوریج لائن بند ،مکینوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

Next Post
لیہ ۔ بستی جوتہ،شاہ نواز موڑ کی 7روز سے سیوریج لائن بند ،مکینوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

لیہ ۔ بستی جوتہ،شاہ نواز موڑ کی 7روز سے سیوریج لائن بند ،مکینوں کا میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان سمیت کوئی کارکن نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔ پوری دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف کیساتھ زیادتی ہوئی اور ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا اور وہ دن ضرور آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ (ن) کے اکابرین، رفقاءاور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کیلئے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔ مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کی طرف سے مجھے قائم مقام صدر منتخب کرنے کے بعد آج مجھے پارٹی جنرل کونسل کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کا باقاعدہ صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ لمحہ میری زندگی کا ایک اہم لیکن مشکل مرحلہ ہے، آپ خود اندازہ کریں کہ حالات کے تقاضوں کے تحت مجھے ایسی عظیم شخصیت کے منصب پر اپنے فرائض انجام دینے کیلئے کہا جا رہا ہے جس سے گزشتہ 30 سال سے زائد اپنی سیاسی زندگی میں ہمیشہ رہنمائی اور سرپرستی حاصل کی۔ مجھے اس امر کاپورا احساس ہے اور میں بلا خوف و تردید اس بات کا برملا اظہار کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ مجھ سمیت پارٹی کا کوئی رکن جناب نواز شریف کی جگہ لینے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ جناب نواز شریف کل بھی ہمارے قائد تھے، آج بھی ہمارے قائد ہیں اور کل بھی انشاءاللہ ہمارے قائد ہوں گے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پاکستان بھر کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں محمد نواز شریف جیسا قائد نصیب ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ نواز شریف ہی وہ پاکستانی سیاستدان اور رہنماءہیں جنہیں قائداعظم محمد علی جناح کا سیاسی وارث قرار دیا جا سکتا ہے۔ ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے نواز شریف نے امریکہ کے پانچ ارب ڈالر کی امداد کو رد کر دیا اور قوم کے عظیم تر مفاد کو اپنے سامنے رکھا۔ ملک کے طول و عرض میں پھیلی ہوئی موٹروے بنائی اور کسانوں کیلئے اربوں روپے کے پیکیجز متعارف کروانے کے علاوہ سستی کھاد اور سستے قرضے فراہم کئے۔ یہ وہ چند عظیم کارناموں میں سے ہیں جو محمد نواز شریف کے حوالے سے تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی اور یہی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج کی عظیم قربانیوں اور بے مثال تعاون کے ذریعے دہشت گردی سے نجات دلانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے خاتمے تک ایسے اقدامات ہیں جن کے پیش نظر مستقبل کا مورخ نواز شریف کو بانیان پاکستان کے بعد ہر اعتبار سے پاکستان کی تاریخ کا ایک بڑا مدبر اور محترم رہنماءتسلیم کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ جب ہم دوسرے صوبوں کی ترقی کی بات کرتے ہیں تو مجھے سب سے زیادہ افسوس خیبرپختونخواہ کے عوام پر آتا ہے جن کے ساتھ تبدیلی کے نام پر بہت بڑا دھوکہ اور فراڈ ہوا ہے۔ آج صوبہ خیبرپختونخواہ کا ہر فرد اور ہر نوجوان عمران خان نیازی کے بارے میں یہ شعر پڑھنے پر مجبور ہے کہ ”رخ روشن کا روشن، ایک پہلو بھی نہیں نکلا۔ جسے ہم چاند سمجھے تھے وہ جگنو بھی نہیں نکلا“۔ پاکستان کی تشکیل کی طرح اس کی تعمیر میں ہمارے غیر مسلم بھائیوں کا کردار کسی وضاحت کا محتاج نہیں ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ قومی تعمیر کے سفر میں مسلم لیگ (ن) کو پاکستان بھر کی اقلیتوں کا ساتھ میسر ہے اور یہ ناقابل شکست سفر ہمیشہ جاری رہے گا۔ میرے لئے اس سے بڑا اعزاز کیا ہو سکتا ہے کہ نواز شریف جیسے مقام اور مرتبہ کے حامل رہنماءنے مجھے اپنے منصب پر فائز کرنے کیلئے چنا ہے لیکن جیسا کہ میں نے گزشتہ ہفتے عرض کیا تھا کہ میرا دل اور دماغ مجھ سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ کیا کوئی دوسرا شخص نواز شریف کی جگہ لے سکتا ہے اور وہ محبت کسی اور شخص کے حصے میں آ سکتی ہے جو پاکستان کے عوام نے ہمیشہ نواز شریف پر نچھاور کی ہے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ یہ اتنا بڑا چیلنج ہے جس سے عہدہ برآ ہونا کوئی آسان کام نہیں لیکن اس چیلنج کی سنگینی کے احساس کے باوجود مجھے خدائے بزرگ و برتر کے فضل و کرم کیساتھ ساتھ قائد محترم کی سرپرستی، آپ لوگوں کے تعاون اور پاکستان کے عوام کی دعاﺅں پر پورا بھروسہ ہے۔ مجھے محمد نواز شریف کے چھوٹے بھائی اور قابل بھروسہ ساتھی کے طور 30 سال عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے،یہ تربیت اور ریاضت میرے کام آئے گی اور میں یقین دلاتا ہوں کہ اس چیلنج کو پورا کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، میں قائد نواز شریف کیساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے اکابرین، اپنے رفقاء، اور سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے قومی خدمت کے اس منصب کیلئے مناسب خیال کیا۔

میں اس موقع پر ملک بھر میں موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو خاص طور پر اپنے قوم کے نوجوانوں، بیٹوں، بیٹیوں، بزرگوں اور ماﺅں کا شکرگزار ہوں۔ یہ کارکن ہماری پارٹی کا قابل فخر سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل وقت میں بڑی سے بڑی قربانی دے کر اپنے قائد اور جماعت سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ میں ان کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ آج کا دن مبارکباد یں دینے یا وصول کرنے کا دن نہیں ہے۔ آج ہم سب دل شکستہ اور دل گرفتہ ہیں اور دنیا جاتی ہے کہ ہمارے لیڈر کیساتھ زیادتی ہوئی ہے اور انہیں ناانصافی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ضرور ملے گا، پاکستان کے عوام کو انصاف ضرور ملے گا، وہ دن ضرور آئے گا جب اس زیادتی کا ازالہ ہو گا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کی وارث جماعت ہے۔ میں دیانتداری سے سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے عوام کے دکھوں کا مداوا قائداعظم اور علامہ اقبال کے نظریات اور اسلامی قوانین کے مطابق فلاحی ریاست بنانے میں ہی ہے۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.