اسلام آباد(ڈیسک مانیٹرنگ)سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدرکے ہمراہ پہلی بار اکٹھے نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت پیش ہو گئے ،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدرپہلی بار ایک ہی گاڑی میں سوار ہو کر احتساب عدالت پہنچے،اس موقع فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں،جوڈیشل کمپلیکس میں عام اورغیرمتعلقہ افرادکے داخلے پرپابندی ہے،سیکیورٹی کےلئے 2 ایس پیز ، 6ڈی ایس پیزاور 10 انسپکٹرز سمیت ایک ہزار سے زائد تعینات ہے اور خواتین اہلکار بھی فرائض انجام دے رہی ہیں،رینجرزکاکوئی بھی اہلکارتعینات نہیں۔
جوڈیشل کمپلیکس میں لیگی کارکنوں کی تعداد موجود ہے اور نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی جاری ہے،مسلم لیگ کے رہنما امیرمقام،تہمینہ دولتانہ ،میئراسلام آبادشیخ انصر،حنیف عباسی ،آصف کرمانی قافلے کے ہمراہ احتساب پہنچے جبکہ راجہ ظفر الحق،دانیال عزیز،طلال چودھری،ڈاکٹر طارق فضل چودھری اوردیگر عدالت میں موجود ہیں۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/07-Nov-2017/673724