• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ،یزید نے اپنی سیاسی، مالی اور اخلاقی کرپشن کو ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحفظ دیا:ڈاکٹر طاہر القادری

webmaster by webmaster
اکتوبر 2, 2017
in قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ،یزید نے اپنی سیاسی، مالی اور اخلاقی کرپشن کو ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحفظ دیا:ڈاکٹر طاہر القادری

لاہورمانیٹرنگ ڈیسک )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’شہادت امام حسین کانفرنسؓ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ہے، ایک طبقہ کہتا ہے طاقت ہی حق ہے اس کا ساتھ دو جبکہ دوسرا طبقہ کہتا ہے حق ہی طاقت ہے اس کا ساتھ دو، طاقت کو حق ماننا یزیدیت اور حق کو طاقت ماننا حسینیت ہے،معرکہ کربلا انسانیت اور بربریت ،امانت اور خیانت ، عدل اور ظلم ، صبر اور جبر ، وفاء اور جفا ، مساوات ایمانی اور مطلق العنانی کے درمیان جنگ تھی ، یزید ظلم و جبر، آمریت،سفاکیت ،خیانت ،مطلق العنانیت اور کرپشن کا بانی تھا ،حضرت امام حسینؓ نے اس نظام ظلم و جبر کے خلاف حق کا علم بلند کیا۔

انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید نے سیاسی، مالی، اخلاقی تین طرح کی کرپشن کی بنیاد رکھی ،سیاسی کرپشن کے تحت نظام خلافت کو ملوکیت میں بدل کر اسے پامال کیا۔ مالی کرپشن کے تحت قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں اورشہنشانہ انداز حکمرانی پر صرف کیا۔ اخلاقی کرپشن کے تحت دینی اقدار کو پامال کیا۔ پوری ریاست کو اپنی حرص و ہوس کی بھینٹ چڑھایا، دین کے اصولوں ،احکام شریعت ،عدل و انصاف ،نظام احتساب کو ریاستی ظلم و جبر کے ذریعے ختم کر دیا اور ہر قسم کی کرپشن اور بربریت کو ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحفظ دیا۔ یزید کے نظام جبر اور ملوکیت کے تحت تین طبقات وجود میں آئے۔ ایک طبقہ اپنے ذاتی چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر یزیدی نظام کا تابعدار اور مددگار بن گیا۔ دوسرا طبقہ عامۃ المسلمین کا تھا یہ کمزور لوگ تھے جنہوں نے رخصت، خاموشی اور مصلحت کا راستہ اپنا لیا، یہ طبقہ یزیدی نظام جبر کا حامی تھا اور نہ اس نظام ظلم کے خلاف باہر نکلا،اس طبقے نے خاموشی اور عافیت کا راستہ اپنایا۔ تیسرے طبقے کا عنوان امام حسینؓ تھا اور اس نے راہ عزیمت کو اختیار کیا۔ پیغمبرانہ سنت اور خلفائے راشدین کے طریق اور طرز حیات کو زندہ کیا، یہ طبقہ شہید ہو گیا مگر اسلام کے آفاقی اصولوں کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر گیا۔14 سوسال گزر جانے کے بعد آج بھی یہی دو فلسفے اور تین طبقے ہیں جن کے درمیان جنگ اور جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حق طاقت ہے یہی حسینیت ہے اور طاقت حق ہے اس فلسفے کو یزیدیت کہتے ہیں ۔ کون حق پر ہے اور کون ظلم و جبر پر مبنی نظام طاقت پر ہے یہ پرکھنے کیلئے تاریخ کربلا کو سامنے رکھ لیا جائے تو کھرے اور کھوٹے کا فرق سامنے آجائیگا۔
source
http://dailypakistan.com.pk/national/01-Oct-2017/651804

Tags: National News
Previous Post

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

Next Post

لیہ ۔ یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ سے بر آمد ، جلوس شہر سے ہو تا ہوا مسجد کرنال اور پھر ٹیی کربلا پہنچے گا ،جلوس میں سیکورٹی ہائی الرٹ ،1300سے زائد پولیس اہلکاران کے علاوہ رضاکار بھی سیکورٹی ڈیوٹی پر ما مور ، جلوس روٹس سے متصل راستے خاردار تاروں سے بند ، ، ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ، ڈی پی او محمد علی ضیاء ،ممبران امن کمیٹی اورانجمن تاجران کے نمائندے جلوس کے ہمراہ ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لاہورمانیٹرنگ ڈیسک )تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ’’شہادت امام حسین کانفرنسؓ ‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ کربلا دو فلسفوں کا ٹکراؤ ہے، ایک طبقہ کہتا ہے طاقت ہی حق ہے اس کا ساتھ دو جبکہ دوسرا طبقہ کہتا ہے حق ہی طاقت ہے اس کا ساتھ دو، طاقت کو حق ماننا یزیدیت اور حق کو طاقت ماننا حسینیت ہے،معرکہ کربلا انسانیت اور بربریت ،امانت اور خیانت ، عدل اور ظلم ، صبر اور جبر ، وفاء اور جفا ، مساوات ایمانی اور مطلق العنانی کے درمیان جنگ تھی ، یزید ظلم و جبر، آمریت،سفاکیت ،خیانت ،مطلق العنانیت اور کرپشن کا بانی تھا ،حضرت امام حسینؓ نے اس نظام ظلم و جبر کے خلاف حق کا علم بلند کیا۔

انہوں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزید نے سیاسی، مالی، اخلاقی تین طرح کی کرپشن کی بنیاد رکھی ،سیاسی کرپشن کے تحت نظام خلافت کو ملوکیت میں بدل کر اسے پامال کیا۔ مالی کرپشن کے تحت قومی خزانے کو اپنی عیاشیوں اورشہنشانہ انداز حکمرانی پر صرف کیا۔ اخلاقی کرپشن کے تحت دینی اقدار کو پامال کیا۔ پوری ریاست کو اپنی حرص و ہوس کی بھینٹ چڑھایا، دین کے اصولوں ،احکام شریعت ،عدل و انصاف ،نظام احتساب کو ریاستی ظلم و جبر کے ذریعے ختم کر دیا اور ہر قسم کی کرپشن اور بربریت کو ریاستی دہشتگردی کے ذریعے تحفظ دیا۔ یزید کے نظام جبر اور ملوکیت کے تحت تین طبقات وجود میں آئے۔ ایک طبقہ اپنے ذاتی چھوٹے چھوٹے مفادات کی خاطر یزیدی نظام کا تابعدار اور مددگار بن گیا۔ دوسرا طبقہ عامۃ المسلمین کا تھا یہ کمزور لوگ تھے جنہوں نے رخصت، خاموشی اور مصلحت کا راستہ اپنا لیا، یہ طبقہ یزیدی نظام جبر کا حامی تھا اور نہ اس نظام ظلم کے خلاف باہر نکلا،اس طبقے نے خاموشی اور عافیت کا راستہ اپنایا۔ تیسرے طبقے کا عنوان امام حسینؓ تھا اور اس نے راہ عزیمت کو اختیار کیا۔ پیغمبرانہ سنت اور خلفائے راشدین کے طریق اور طرز حیات کو زندہ کیا، یہ طبقہ شہید ہو گیا مگر اسلام کے آفاقی اصولوں کو ہمیشہ کیلئے زندہ کر گیا۔14 سوسال گزر جانے کے بعد آج بھی یہی دو فلسفے اور تین طبقے ہیں جن کے درمیان جنگ اور جدوجہد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حق طاقت ہے یہی حسینیت ہے اور طاقت حق ہے اس فلسفے کو یزیدیت کہتے ہیں ۔ کون حق پر ہے اور کون ظلم و جبر پر مبنی نظام طاقت پر ہے یہ پرکھنے کیلئے تاریخ کربلا کو سامنے رکھ لیا جائے تو کھرے اور کھوٹے کا فرق سامنے آجائیگا۔ source http://dailypakistan.com.pk/national/01-Oct-2017/651804

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.