اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو لاہور کے تفتیشی افسر نادر حسین کی سربراہی میں دو رکنی ٹیم نے منسٹر ز انکلیو میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارکر گھر کی تلاشی لی ہے جبکہ وہاں پر موجود ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیب لاہور کے تفتیشی افسر نادر حسین اور نیب راولپنڈی کے ایک افسر نے پولیس کی نفری کے ہمرا ہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ مارا۔ نیب لاہور کی ٹیم نے اسحاق ڈار کے گھر پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد ملازمین نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اسحاق ڈار گھر پر موجود نہیں ہیں۔ گھریلو ملازمین نے ایک فرد سے نیب لاہور کے افسر سے ٹیلی فون پر بات کی۔ نیب لاہور کے افسر نے کہا کہ ان کے پاس اسحاق ڈار کی گرفتار ی کے وارنٹ موجود ہیں اور اس امر کی تصدیق کر رہے ہیں کہ آیا اسحاق ڈار گھر پر موجود ہیں یا نہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کا منسٹرز انکلیو میں مکان نمبر8ہے جہاں پر چھاپہ مارا گیا ہے۔ اپنی تصدیق کرنے کے بعد نیب لاہور کی ٹیم گھر سے چلی گئی۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/20-Sep-2017/645962
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








