• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “، ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے

webmaster by webmaster
ستمبر 6, 2017
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
” تو سلامت وطن ، تاقیامت وطن “، ملک بھر میں آج 52واں یوم دفاع منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک)ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔قوم آج یوم دفاع اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ مادر وطن کو در پیش تمام خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔
یوم دفاع کے موقع پر آج اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔شہداءکے لیے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی ہوگی جب کہ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات ہوں گی۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب اور ائر شوز کا اہتمام کیا جائے گا۔ پشاور میں بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کااہتمام کیا جائے گا۔
یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر پانے والے شہداکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال اور کراچی میں قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوں گی۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہداکی آخری آرام گاہوں پربھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

source….
http://dailypakistan.com.pk/national/06-Sep-2017/637655

Tags: National News
Previous Post

پاکستان ناقابل تسخیرہے .. اسدملک

Next Post

چوک اعظم ۔ المناک واقعہ ، باپ نے تین بیٹوں کو نہر میں پھینک کر پستول سے خودکشی کر لی ، چاروں ہلاک ،پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل

Next Post
چوک اعظم  ۔ المناک واقعہ ، باپ نے تین بیٹوں  کو نہر میں پھینک کر  پستول سے خودکشی کر لی ، چاروں ہلاک ،پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل

چوک اعظم ۔ المناک واقعہ ، باپ نے تین بیٹوں کو نہر میں پھینک کر پستول سے خودکشی کر لی ، چاروں ہلاک ،پوسٹ مارٹم کے لئے لاشیں ہسپتال منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

اسلام آباد(مانیٹرننگ ڈیسک)ملک بھر میں 52 واں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر شہداءکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔قوم آج یوم دفاع اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ مادر وطن کو در پیش تمام خطرات کا مقابلہ کیا جائے گا جب کہ اس موقع پر شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جائے گا۔ یوم دفاع کے موقع پر آج اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔شہداءکے لیے فاتحہ اور قرآن خوانی بھی ہوگی جب کہ دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات ہوں گی۔ شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب اور ائر شوز کا اہتمام کیا جائے گا۔ پشاور میں بھی یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے زیر اہتمام کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا اور کوئٹہ میں بھی پاک فوج کے زیر اہتمام عسکری میلے کااہتمام کیا جائے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں تمام کنٹونمنٹس کے ساتھ مختلف شہروں میں پروقار تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا اور ہلال پاکستان لہرانے سمیت 6 ستمبر 1965 کی جنگ میں جام شہادت نوش کرنے اورنشان حیدر پانے والے شہداکی یاد گاروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال اور کراچی میں قائد اعظم محمدعلی جناح کے مزاروں پر گارڈز کی تبدیلی کی تقاریب ہوں گی۔ اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید (نشان حیدر)، میجر عزیزبھٹی شہید ( نشان حیدر) سمیت دیگر شہداکی آخری آرام گاہوں پربھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

source.... http://dailypakistan.com.pk/national/06-Sep-2017/637655

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.