راولپنڈی (ما نیٹر ننگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جا وید با جو ہ نے عید کا دوسرا روز بلو چستان میں گوادر اور تربت میں جوانوں کے سا تھ گزارا۔جبکہ مقامی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عا مہ کے مطابق آ ر می چیف جنرل با جو ہ نے عید کا پہلا روز پاک افغان سرحد پر گزرانے کے بعد آ ج دوسرا روز بلوچستان کے جوا نوں ساتھ گزارا۔ آرمی چیف نے گوادر اور تربت میں مقامی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کیں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید با جوہ نے تربت اور گوادر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر آ رمی چیف کا کہنا تھا کہ دور دراز اور مشکل ترین علاقوں میں ڈیوٹی دینا فخر کی با ت ہے۔ ہم اپنے عزم اور حوصلے کے ساتھ خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ بلوچستان کی سیکیورٹی اور ترقی ہمارے لیے انتہائی اہم ہے۔بلوچستان میں امن کیلیے ریاستی اداروں سے تعاون جاری رکھیں گے۔ بلوچستان کے تمام ترقیاتی منصوبے انشاءاللہ مکمل کیے جائیں گے۔ پاک فوج بھر پور لگن کےساتھ فرائض کی ادائیگی جاری رکھے گی۔
بعد ازاں آرمی چیف جنر ل قمر جا وید با جوہ نے حیات آبادمیں شہیدہونیوالے میجرجمال شیران کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔
source…
http://dailypakistan.com.pk/national/03-Sep-2017/636981