• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاڈلے ڈکیٹ ذمینی حقائق .. تحریر ۔ ملک ابوذر منجوٹھہ

webmaster by webmaster
اگست 22, 2017
in کالم
0
لاڈلے ڈکیٹ ذمینی حقائق .. تحریر ۔ ملک ابوذر منجوٹھہ

لاڈلے ڈکیٹ ذمینی حقائق 
تحریر ۔ ملک ابوذر منجوٹھہ

کل ایک دوست نے مجھے ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ پھر سے ڈکیٹ ہمارے چھ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے لے گئے ہیں اور میرے پنجاب پولیس اور مولاجٹ والے کالم کے متعلق کہا کہ 100پرسنٹ ٹھیک کہا ہے میں نے ۔میرا ضلع راجن پور میں ایسی جگہ پر جانے کا موقع ملا ہے جہاں شاید راجن کے لوگوں کو کم ہی موقع ملا ہوان میں سے ایک کھلچاس کا علاقہ ہے جو ماڑی سے ہوتے ہوئے کوئی دو سے تین گھنٹے آگے کا راستہ ہے جہاں بی ایم پی کے محرر افضل پتافی جیسے مہمان نواز دوست ملے اور دوسرا روجھان تحصیل کے یہ علاقے جہاں ہمیشہ خبر سننے کو ملتی ہے کہ ڈکیٹ پولیس کو اغواء کر کے لے گئے یا چوکی پر قبضہ کر لیا یا اتنے اشتہاری مارے گئے ۔اللہ پاک نے ہر انسان کا رزق اپنے ہی طریقے سے لکھا ہوتا ہے میرا رزق بھی شاید اسی طرح ملک کے مختلف حصوں میں لکھا ہوتا ہے چھوٹوگینگ کے خلاف پولیس آپریشن کے بعد پھر سے مجھے میرے کام کے سلسلے میں بنگلہ اچھا ، سون میانی اور چک کپڑا کے علاقہ میں جانا پڑا اس سے پہلے جس علاقے نے غلام رسول کو چھوٹو بنایا ماچھکہ وہاں بھی ہو کے آیا ہوں ۔ ضلع راجن پور کے ڈی پی او آفس میں اگر آپ جائیں تو شہدا کی تصاویر دیکھ کر ویسے بھی آپ سمجھ جائیں گے کہ آپ کو آگے کیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خیر میں نے اجازت چاہی کہ میں چک کُپڑا جانا چاہتا ہوں پھر جتنے منہ اتنی باتیں کسی نے کہا کہ جاؤ گے پورے واپسی پر کون واپس آیا وہ قسمت ہو گی ۔کسی نے کہا شہید ہونے کا ارادہ ہے ۔کسی نے کہا سوہنڑیا نواں آیاں ہیں؟ ۔ لیکن بالاخر اس وقت کے ڈی پی او صاحب نے مجھے پولیس پروٹیکشن دے دی اور میں ان علاقوں میں اپنا کام مکمل کرکے خیر سے واپس پہنچ گیا ۔چک کُپڑا پولیس آپریشن کے بعد خالی ہوچکا ہے تو اس کی آبادی شفٹ ہو کر کچھ شاہ والی اور کچھ بنگلہ اچھا میں ہے ۔ لوگوں سے پھر چھوٹو گینگ کے متعلق بھی باتیں ہوئیں جہاں چھوٹو کے استاد مشہور زمانہ بابا لونگ کا بھی پتہ چلا کہ وہ کسی زمانہ میں جیل میں قید تھا اس کے ساتھ جیل میں جام پور سے کچھ لوگ بھی کسی کیس کے سلسلہ میں قید تھے خیر دونوں میں دوستی ہو گئی بابا لونگ اور ان کے دوست رہا ہوئے انہوں نے بابا لونگ کو دعوت دی کہ آپ ہمارے پاس کھانہ کھائیں بابا لونگ ان کے ڈیرہ پر پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کا ٹرانسپورٹ کا بزنس ہے اور اچھے کھاتے پیتے لوگ ہیں پھر بابا لونگ نے اپنے دوستوں کو دعوت دی وہ آئے دو سے تین دن کھانے کی دعوتیں چلتی رہیں بکرے اُڑائے گئے چوتھے دن بابا لونگ سے انہوں نے اجازت چاہی تو بابا لونگ نے کہا نہ بابا آپ اب اغواء ہو چکے ہو آپ کہیں نہیں جا سکتے اور ان سب کو زنجیر سے باندھ دیا گیا اور اچھی خاصی رقم ان کے بدلے میں لی گئی ۔ کتنی حقیقت کتنا افسانہ یہ خدا جانے تصدیق کا موقع مجھے بھی نہیں ملا تھا۔ایک مزے کی بات یہ تھی کہ مجھے پروٹیکشن دینے والی پولیس وین میں ایک اشتہاری کے ابے کو بھی ساتھ میں لے کر ہم سب پھر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں کسی مخالف اشتہاری کے سلسلے میں لوگ پولیس والوں کو مخبر بن کر لے جاتے ہیں اور اشتہاری جب گھر سے بھاگتا ہے تو وہ ہوائی فائر کر دیتا ہے اور جو لوگ ساتھ لے جاتے ہیں وہ پولیس والوں پر فائر کرکے ان کو شہید کرکے اس مخالف اشتہاری کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے ۔اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو پھر وقت کے ساتھ ساتھ بتاتا رہوں گا۔ خیر اصل کی طرف واپس آتے ہیں یہ ڈکیٹ اتنے انوکھے لاڈلے کیسے بن گئے ہیں کہ کھیلنے کو پولیس کو ہی اغواء کر لیتے ہیں ۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک بڑا راستہ ان ہی علاقوں سے گزرتا ہے ۔جہاں سے پہلے بھی چائنہ کے انجینئر اغوا ء ہوئے تھے جن کو بعد میں کچھ معاوضہ لے کر رہا کر دیا گیا تھا ضرب آہن کے بعد بھی چھ اہلکاروں کا اغواء یہ ہمارے اداروں کی کارکردگی اور ہمارے لیڈران کی نااہلی کی طرف واضع اشارہ کرتا ہے ۔آئی جی پنجاب جناب کیپٹن (ر) عارف نواز صاحب گزارش صرف اتنی ہے کہ آپ اپنے جوانوں کو جدید اسلحہ دے دیں بلٹ پروف جیکٹس ہیلمٹ دیے کر بھیجیں ۔ اب کی بارکسی چھوٹو کی بجائے ان کے سہولت کاروں کو پکڑیں جو ایسے سیکڑوں چھوٹو بنا رہے ہیں اور ان کی پشت پنہائی کر رہے ہیں۔ یہ کسی نہ کسی کے لاڈلے ڈکیٹ ہوتے ہیں میری بات پر یقین نہ ہوتو مقامی سطح پر سے سروے کروا لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون کس گروہ کو پال رہا ہے ۔ اور میاں شہباز شریف صاحب آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ ان علاقوں کو راجن پور سے ختم کروا کر رحیم یار خان کی تحویل میں دے دیں اس نے نہ صرف دہشت گردی ختم ہو گی بلکہ لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔لوگوں کو اپنے چھوٹے سے کام کے لیے بہت لمبا سفر کر کے راجن پور جانا پڑتا ہے راجن پور سے براستہ کشمور گڈو بنگلہ اِچھا تھانہ تک تقریبا 193 کلو میٹر بنتا ہے جبکہ رحیم یار خان ان کو نزدیک پڑتا ہے مقامی سردار یہ نہیں ہونے دیتے کیونکہ ان کے ووٹ بنک کا نقصان ہوتاہے لوگوں کے نقصان کی کسی کو پروا نہیں ہے ۔دوسرا علاقہ ماچھکہ ہے جس کو ہر سائیڈ سے سندھ لگتا ہے ایک درمیان میں یونین کونسل ہے جو کہ پنجاب کی ملکیت ہے لوگوں کو اپنے کام کے لیے صادق آباد تک کے دھکے کھانے پڑتے ہیں کونسا ان علاقوں میں سونے کی کانیں ہیں ۔بنگلہ اچھا سون میانی ، بنگلہ اِچھا نمبر ۲ والے علاقے رحیم یار خان کو دے دیں اس سے پولیس کا نظام بھی بہتر طریقے سے چل سکے گا ۔لوگوں کو ریلیف بھی ملے گا اور ہماری انڈس ہائے وے کی حفاظت بھی آسانی سے ہوگی ۔ مقامی سطح پر تعلیم کو عام کریں چھوٹے روزگار کی سہولتیں دیں لوگ تو خود تبدیلی چاہتے ہیں اب ان لاڈلوں کا خاتمہ کرنا ہی ہوگا۔

ملک ابوذر منجوٹھہ

Tags: column by abuzar manjhota
Previous Post

لیہ ۔پی پی پی ضلعی صدر وضلعی جنرل سیکرٹری کے مابین اختلافات ، پارٹی کے بنیادی کارکنان دلبرداشتہ ،چیئرمین بلاول بھٹو نو ٹس لیں ۔ناصر گجر

Next Post

ڈیرہ غازیخان ۔.ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن کے زیر اہتمام ووٹرز ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی سیمینار اور واک ، الیکشن کمشن پاکستان نے عام انتخابات 2018کی تیاری شروع کردی ہے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اصغر علی ڈاہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لاڈلے ڈکیٹ ذمینی حقائق  تحریر ۔ ملک ابوذر منجوٹھہ

کل ایک دوست نے مجھے ٹیکسٹ میسج بھیجا کہ پھر سے ڈکیٹ ہمارے چھ پولیس اہلکاروں کو اغواء کر کے لے گئے ہیں اور میرے پنجاب پولیس اور مولاجٹ والے کالم کے متعلق کہا کہ 100پرسنٹ ٹھیک کہا ہے میں نے ۔میرا ضلع راجن پور میں ایسی جگہ پر جانے کا موقع ملا ہے جہاں شاید راجن کے لوگوں کو کم ہی موقع ملا ہوان میں سے ایک کھلچاس کا علاقہ ہے جو ماڑی سے ہوتے ہوئے کوئی دو سے تین گھنٹے آگے کا راستہ ہے جہاں بی ایم پی کے محرر افضل پتافی جیسے مہمان نواز دوست ملے اور دوسرا روجھان تحصیل کے یہ علاقے جہاں ہمیشہ خبر سننے کو ملتی ہے کہ ڈکیٹ پولیس کو اغواء کر کے لے گئے یا چوکی پر قبضہ کر لیا یا اتنے اشتہاری مارے گئے ۔اللہ پاک نے ہر انسان کا رزق اپنے ہی طریقے سے لکھا ہوتا ہے میرا رزق بھی شاید اسی طرح ملک کے مختلف حصوں میں لکھا ہوتا ہے چھوٹوگینگ کے خلاف پولیس آپریشن کے بعد پھر سے مجھے میرے کام کے سلسلے میں بنگلہ اچھا ، سون میانی اور چک کپڑا کے علاقہ میں جانا پڑا اس سے پہلے جس علاقے نے غلام رسول کو چھوٹو بنایا ماچھکہ وہاں بھی ہو کے آیا ہوں ۔ ضلع راجن پور کے ڈی پی او آفس میں اگر آپ جائیں تو شہدا کی تصاویر دیکھ کر ویسے بھی آپ سمجھ جائیں گے کہ آپ کو آگے کیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے خیر میں نے اجازت چاہی کہ میں چک کُپڑا جانا چاہتا ہوں پھر جتنے منہ اتنی باتیں کسی نے کہا کہ جاؤ گے پورے واپسی پر کون واپس آیا وہ قسمت ہو گی ۔کسی نے کہا شہید ہونے کا ارادہ ہے ۔کسی نے کہا سوہنڑیا نواں آیاں ہیں؟ ۔ لیکن بالاخر اس وقت کے ڈی پی او صاحب نے مجھے پولیس پروٹیکشن دے دی اور میں ان علاقوں میں اپنا کام مکمل کرکے خیر سے واپس پہنچ گیا ۔چک کُپڑا پولیس آپریشن کے بعد خالی ہوچکا ہے تو اس کی آبادی شفٹ ہو کر کچھ شاہ والی اور کچھ بنگلہ اچھا میں ہے ۔ لوگوں سے پھر چھوٹو گینگ کے متعلق بھی باتیں ہوئیں جہاں چھوٹو کے استاد مشہور زمانہ بابا لونگ کا بھی پتہ چلا کہ وہ کسی زمانہ میں جیل میں قید تھا اس کے ساتھ جیل میں جام پور سے کچھ لوگ بھی کسی کیس کے سلسلہ میں قید تھے خیر دونوں میں دوستی ہو گئی بابا لونگ اور ان کے دوست رہا ہوئے انہوں نے بابا لونگ کو دعوت دی کہ آپ ہمارے پاس کھانہ کھائیں بابا لونگ ان کے ڈیرہ پر پہنچے تو پتہ چلا کہ ان کا ٹرانسپورٹ کا بزنس ہے اور اچھے کھاتے پیتے لوگ ہیں پھر بابا لونگ نے اپنے دوستوں کو دعوت دی وہ آئے دو سے تین دن کھانے کی دعوتیں چلتی رہیں بکرے اُڑائے گئے چوتھے دن بابا لونگ سے انہوں نے اجازت چاہی تو بابا لونگ نے کہا نہ بابا آپ اب اغواء ہو چکے ہو آپ کہیں نہیں جا سکتے اور ان سب کو زنجیر سے باندھ دیا گیا اور اچھی خاصی رقم ان کے بدلے میں لی گئی ۔ کتنی حقیقت کتنا افسانہ یہ خدا جانے تصدیق کا موقع مجھے بھی نہیں ملا تھا۔ایک مزے کی بات یہ تھی کہ مجھے پروٹیکشن دینے والی پولیس وین میں ایک اشتہاری کے ابے کو بھی ساتھ میں لے کر ہم سب پھر رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق کچے کے علاقے میں کسی مخالف اشتہاری کے سلسلے میں لوگ پولیس والوں کو مخبر بن کر لے جاتے ہیں اور اشتہاری جب گھر سے بھاگتا ہے تو وہ ہوائی فائر کر دیتا ہے اور جو لوگ ساتھ لے جاتے ہیں وہ پولیس والوں پر فائر کرکے ان کو شہید کرکے اس مخالف اشتہاری کے کھاتے میں ڈال دیتا ہے ۔اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو پھر وقت کے ساتھ ساتھ بتاتا رہوں گا۔ خیر اصل کی طرف واپس آتے ہیں یہ ڈکیٹ اتنے انوکھے لاڈلے کیسے بن گئے ہیں کہ کھیلنے کو پولیس کو ہی اغواء کر لیتے ہیں ۔چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک بڑا راستہ ان ہی علاقوں سے گزرتا ہے ۔جہاں سے پہلے بھی چائنہ کے انجینئر اغوا ء ہوئے تھے جن کو بعد میں کچھ معاوضہ لے کر رہا کر دیا گیا تھا ضرب آہن کے بعد بھی چھ اہلکاروں کا اغواء یہ ہمارے اداروں کی کارکردگی اور ہمارے لیڈران کی نااہلی کی طرف واضع اشارہ کرتا ہے ۔آئی جی پنجاب جناب کیپٹن (ر) عارف نواز صاحب گزارش صرف اتنی ہے کہ آپ اپنے جوانوں کو جدید اسلحہ دے دیں بلٹ پروف جیکٹس ہیلمٹ دیے کر بھیجیں ۔ اب کی بارکسی چھوٹو کی بجائے ان کے سہولت کاروں کو پکڑیں جو ایسے سیکڑوں چھوٹو بنا رہے ہیں اور ان کی پشت پنہائی کر رہے ہیں۔ یہ کسی نہ کسی کے لاڈلے ڈکیٹ ہوتے ہیں میری بات پر یقین نہ ہوتو مقامی سطح پر سے سروے کروا لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون کس گروہ کو پال رہا ہے ۔ اور میاں شہباز شریف صاحب آپ سے صرف اتنی گزارش ہے کہ آپ ان علاقوں کو راجن پور سے ختم کروا کر رحیم یار خان کی تحویل میں دے دیں اس نے نہ صرف دہشت گردی ختم ہو گی بلکہ لوگوں کو بھی ریلیف ملے گا۔لوگوں کو اپنے چھوٹے سے کام کے لیے بہت لمبا سفر کر کے راجن پور جانا پڑتا ہے راجن پور سے براستہ کشمور گڈو بنگلہ اِچھا تھانہ تک تقریبا 193 کلو میٹر بنتا ہے جبکہ رحیم یار خان ان کو نزدیک پڑتا ہے مقامی سردار یہ نہیں ہونے دیتے کیونکہ ان کے ووٹ بنک کا نقصان ہوتاہے لوگوں کے نقصان کی کسی کو پروا نہیں ہے ۔دوسرا علاقہ ماچھکہ ہے جس کو ہر سائیڈ سے سندھ لگتا ہے ایک درمیان میں یونین کونسل ہے جو کہ پنجاب کی ملکیت ہے لوگوں کو اپنے کام کے لیے صادق آباد تک کے دھکے کھانے پڑتے ہیں کونسا ان علاقوں میں سونے کی کانیں ہیں ۔بنگلہ اچھا سون میانی ، بنگلہ اِچھا نمبر ۲ والے علاقے رحیم یار خان کو دے دیں اس سے پولیس کا نظام بھی بہتر طریقے سے چل سکے گا ۔لوگوں کو ریلیف بھی ملے گا اور ہماری انڈس ہائے وے کی حفاظت بھی آسانی سے ہوگی ۔ مقامی سطح پر تعلیم کو عام کریں چھوٹے روزگار کی سہولتیں دیں لوگ تو خود تبدیلی چاہتے ہیں اب ان لاڈلوں کا خاتمہ کرنا ہی ہوگا۔

ملک ابوذر منجوٹھہ

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.