سیوریج کے گندے پانی میں ڈیڑھ سالہ بچی گر کر جاں بحق
جمن شاہ(صبح پا کستان )لدھانہ میں سیوریج کے گندے پانی میں ڈیڑھ سالہ بچی گر کر جاں بحق۔ لدھانہ چک نمبر 167میں ڈیڑھ سالہ بچی ویشہ بی بی ولد کاشف بنے سیوریج کے گندے پانی کے جوہڑ میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ اہل علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی سید ثقلین شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی مہر اعجاز اچلانہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے اہل علاقہ سیوریج کے منصوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر سیوریج نہیں بن سکی جس کے باعث آئے روز نقصانات پیش آ رہے ہیں۔ انہو ں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ فوری سیوریج کامنصوبہ شروع کیا جائے ورنہ سڑک بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جائے گا۔
رپورٹ ۔ مہر سرفراز واندر پریس رپورٹر
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








