• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تحریر ی و تقریری مقابلے ،ایک احسن اقدام .. تحریر ۔ یوسف لغاری ،لیہ

webmaster by webmaster
جولائی 29, 2017
in کالم
0
تحریر ی و تقریری مقابلے ،ایک احسن اقدام  .. تحریر ۔ یوسف لغاری ،لیہ

تحریر ی و تقریری مقابلے ،ایک احسن اقدام

تحریر ۔ یوسف لغاری ،لیہ

عصر حاضر کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی ہے اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ اس میں صوبہ پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف ایک علم دوست انسان ہیں اس لیے وہ ہمہ وقت طلبہ میں بہتری کے لیے متحرک رہتے ہیں۔اس لیے ہی حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے ایک منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے جس میں متعدد انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ انہی تعلیمی اصلاحات پروگرامز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب غیر نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اس بات کا عملی ثبوت ڈسٹرکٹ سے لے کر ڈویژن سطح تک ، ڈویژن سے لے صوبائی سطح تک تقاریر،مضمون نویسی،مباحثہ جات ،نعت خوانی ، قرآت کے مختلف مقابلہ جات ہیں جو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
یہ بات بلاشبہ ایک حقیقت ہے کہ تحریرو تقریر پر کامل دستر س نوجوانوں میں خود اعتمادی و حق گوئی جیسے اوصاف حمید ہ کو جلا بخشنے کا اہم ذریعہ ہے اور جس قوم کی نوجوان نسل ان صلاحیتوں سے بہرہ مندہوتی ہے وہی قوم ترقی کی منازل طے کرتی ہے فن تقریرو تحریر انسان کے اندر ایک چھپا ہوا ایسا فطری عمل ہے جس کواُبھارنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔اسی فطری کو ابھارنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا موجودہ ایجوکیشن سیکٹر ریفارم کا بنیادی محور جدید عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسا تعلیمی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جس سے پسماندہ ،دوردراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالب علم بھی مستفید ہوسکیں ۔موجود ہ تحریری وتقریری مقابلے اس وسیع تر سلسلے کی کڑی ہیں۔ان مقابلہ جات میں شرکت کے لیے طلبہ کواُن کے تعلیمی ادارے سے سفری خرچ بھی مہیا کیا جاتا ہے اور بعدازاں جیت کی صورت میں نقدانعام اور وزیر اعلی پنجاب کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹس بھی دیے جاتے ہیں۔
اسی ہی حوالے سے وزیر اعلی پنجاب تحریری وتقریر ی مقابلوں کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر خادم حسین ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔تقریب میں 84طلبا و طالبات میں وزیراعلی پنجاب تحریری وتقریری مقابلہ جات کے نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک خادم حسین ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ فیصل بشیر احمد،پرنسپل مہر اختر وہاب ،پرنسپل ملک بشیر حسین ،پر نسپل فاروق حیات، پرنسپل شکیل احمد،ڈسٹرکٹ انفارمشین آفیسر نثار احمد خان،ممبر بورڈ خورشید خان درانی نے طالب علموں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع لیہ کے طلبہ ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں اور یہاں کا کلچر بہت زرخیز ہے یہاں کی نوجوان نسل اسی طرح محنت اورلگن سے تعلیم حاصل کریں اور دستیاب سہولیات سے بھر پور استفادہ کریں۔چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا تعلیمی وژن انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس کے لیے اربوں روپے کے فنڈز، مفت کتب کی فراہمی ،سکالرشپ کے لیے 17ارب روپے سے زائد مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام،ٹیکنیکل کالجوں میں ہنر مندی کے لیے مختلف پروگرامز،دانش سکولوں کا قیام اور تحریر ی وتقریری مقابلوں کے ذریعے طالب علم اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع ،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ویژن کی عملی تفسیر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پروفیسر بشیر حسین ،ڈپٹی کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ،پرنسپل مہر اختر وہاب،پرنسپل فاروق حیات،پروفیسر امین اللہ قاضی نے کالجز کی کارکردگی ،کھیلوں ، تحریر ی و تقریری مقابلوں کی سرگرمیوں ایسے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں اے ڈی کالجزپروفیسر ساجد حسین رونگہ، پروفیسرز،لیکچرار،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
FB/yousaf.Leghari

Post Views: 11
Tags: tehrer taqrere muqably by yousaf lagari
Previous Post

چوک اعظم ۔ پولیس کی کامیاب کاروائی ،کار لفٹر ،بد نام زمانہ ڈکیت گینگ اور مویشی چور گروپ گرفتار

Next Post

لیہ ۔ ضلع لیہ کے ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی کی ٹیکس ادا ئیگی کی تفصیلات سا منے آ گئیں ،ایف بی آر کے مطا بق صا حبزادہ فیض الحسن سواگ 17470روپے سید ثقلین شاہ بخاری50181 روپے , عبد المجید خان نیازی 35300 روپے ، سردار شہاب الدین خان سیہڑ 39500 روپے ، سردار قیصر خان مگسی 69985 روپے ،,مہر اعجاز احمد اچلانہ 73450 روپے ٹیکس ادا کیا , چو ہدری اشفاق احمد کی طرف سے ٹیکس کی ادا نہیں کیا گیا

Next Post
لیہ ۔ ضلع لیہ کے ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی  کی ٹیکس ادا ئیگی کی تفصیلات سا منے آ گئیں ،ایف بی آر کے مطا بق صا حبزادہ فیض الحسن سواگ 17470روپے سید ثقلین شاہ بخاری50181 روپے ,  عبد المجید خان نیازی  35300 روپے ، سردار شہاب الدین خان سیہڑ  39500 روپے ، سردار قیصر خان مگسی 69985 روپے ،,مہر اعجاز احمد اچلانہ 73450 روپے ٹیکس ادا کیا , چو ہدری اشفاق احمد کی طرف سے ٹیکس کی ادا نہیں کیا گیا

لیہ ۔ ضلع لیہ کے ممبران قومی و صو با ئی اسمبلی کی ٹیکس ادا ئیگی کی تفصیلات سا منے آ گئیں ،ایف بی آر کے مطا بق صا حبزادہ فیض الحسن سواگ 17470روپے سید ثقلین شاہ بخاری50181 روپے , عبد المجید خان نیازی 35300 روپے ، سردار شہاب الدین خان سیہڑ 39500 روپے ، سردار قیصر خان مگسی 69985 روپے ،,مہر اعجاز احمد اچلانہ 73450 روپے ٹیکس ادا کیا , چو ہدری اشفاق احمد کی طرف سے ٹیکس کی ادا نہیں کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026

تحریر ی و تقریری مقابلے ،ایک احسن اقدام تحریر ۔ یوسف لغاری ،لیہ

عصر حاضر کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا لازمی ہے اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ اس میں صوبہ پنجاب ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی میاں شہباز شریف ایک علم دوست انسان ہیں اس لیے وہ ہمہ وقت طلبہ میں بہتری کے لیے متحرک رہتے ہیں۔اس لیے ہی حکومت پنجاب نے صوبے میں طلبہ کو عصر حاضر کے جدید چیلنجز سے نبرد آزما و جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے ایک منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے جس میں متعدد انقلابی اصلاحات کے جامع پروگرام پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ انہی تعلیمی اصلاحات پروگرامز کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب غیر نصابی سرگرمیوں پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔ اس بات کا عملی ثبوت ڈسٹرکٹ سے لے کر ڈویژن سطح تک ، ڈویژن سے لے صوبائی سطح تک تقاریر،مضمون نویسی،مباحثہ جات ،نعت خوانی ، قرآت کے مختلف مقابلہ جات ہیں جو شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ بات بلاشبہ ایک حقیقت ہے کہ تحریرو تقریر پر کامل دستر س نوجوانوں میں خود اعتمادی و حق گوئی جیسے اوصاف حمید ہ کو جلا بخشنے کا اہم ذریعہ ہے اور جس قوم کی نوجوان نسل ان صلاحیتوں سے بہرہ مندہوتی ہے وہی قوم ترقی کی منازل طے کرتی ہے فن تقریرو تحریر انسان کے اندر ایک چھپا ہوا ایسا فطری عمل ہے جس کواُبھارنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔اسی فطری کو ابھارنے کے لیے وزیر اعلی پنجاب کا موجودہ ایجوکیشن سیکٹر ریفارم کا بنیادی محور جدید عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ایسا تعلیمی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جس سے پسماندہ ،دوردراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طالب علم بھی مستفید ہوسکیں ۔موجود ہ تحریری وتقریری مقابلے اس وسیع تر سلسلے کی کڑی ہیں۔ان مقابلہ جات میں شرکت کے لیے طلبہ کواُن کے تعلیمی ادارے سے سفری خرچ بھی مہیا کیا جاتا ہے اور بعدازاں جیت کی صورت میں نقدانعام اور وزیر اعلی پنجاب کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹس بھی دیے جاتے ہیں۔ اسی ہی حوالے سے وزیر اعلی پنجاب تحریری وتقریر ی مقابلوں کے نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعام تقسیم کرنے کی تقریب گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر خادم حسین ملک نے کی جبکہ مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ تھے۔تقریب میں 84طلبا و طالبات میں وزیراعلی پنجاب تحریری وتقریری مقابلہ جات کے نمایاں کارکردگی کے حامل طالب علموں میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک خادم حسین ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ فیصل بشیر احمد،پرنسپل مہر اختر وہاب ،پرنسپل ملک بشیر حسین ،پر نسپل فاروق حیات، پرنسپل شکیل احمد،ڈسٹرکٹ انفارمشین آفیسر نثار احمد خان،ممبر بورڈ خورشید خان درانی نے طالب علموں میں 3لاکھ روپے کے نقد انعامات تقسیم کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا کہ ضلع لیہ کے طلبہ ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں اور یہاں کا کلچر بہت زرخیز ہے یہاں کی نوجوان نسل اسی طرح محنت اورلگن سے تعلیم حاصل کریں اور دستیاب سہولیات سے بھر پور استفادہ کریں۔چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا تعلیمی وژن انتہائی اہمیت کاحامل ہے جس کے لیے اربوں روپے کے فنڈز، مفت کتب کی فراہمی ،سکالرشپ کے لیے 17ارب روپے سے زائد مالیت کے انڈومنٹ فنڈ کے قیام،ٹیکنیکل کالجوں میں ہنر مندی کے لیے مختلف پروگرامز،دانش سکولوں کا قیام اور تحریر ی وتقریری مقابلوں کے ذریعے طالب علم اپنی صلاحتیں اجاگر کرنے کے مواقع ،پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ویژن کی عملی تفسیر ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مظفر گڑھ پروفیسر بشیر حسین ،ڈپٹی کالجز پروفیسر ڈاکٹر خادم حسین ملک ،پرنسپل مہر اختر وہاب،پرنسپل فاروق حیات،پروفیسر امین اللہ قاضی نے کالجز کی کارکردگی ،کھیلوں ، تحریر ی و تقریری مقابلوں کی سرگرمیوں ایسے پروگرام کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں اے ڈی کالجزپروفیسر ساجد حسین رونگہ، پروفیسرز،لیکچرار،طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ FB/yousaf.Leghari

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.