• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سربراہ عوامی راج پارٹی،ایم این اے جمشید احمد خان دستی کی رہائی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب ہال میں ہو نے والی تقریب سے عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ ، انجم صحرائی ،مرکزی صابر عطا تھیہم ، سید نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ ، ملک ذوالفقار اولکھ ، صدیق طاہر،محمدنصراللہ،سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،منظور بھٹہ اور عتیق خان میرانی نے بھی خطاب کیا

webmaster by webmaster
جولائی 1, 2017
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سربراہ عوامی راج پارٹی،ایم این اے جمشید احمد خان دستی کی رہائی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب ہال میں ہو نے والی تقریب سے  عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ ، انجم صحرائی ،مرکزی صابر عطا تھیہم ،  سید نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ ، ملک ذوالفقار اولکھ ، صدیق طاہر،محمدنصراللہ،سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،منظور بھٹہ اور عتیق خان میرانی نے بھی خطاب کیا

لیہ(صبح پا کستان )ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام سربراہ عوامی راج پارٹی،ایم این اے جمشید احمد خان دستی کی رہائی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب ہال میں منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے صدر ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمشید دستی تخت لاہور کے حکمرانوں کی بادشاہت کے ظلم کا نشانہ صرف اس لئے بن رہا ہے کہ وہ سرائیکی وسیب کے مظلوم عوام کی آواز بن کر ابھرا ہے جمشید دستی نے سرائیکی وسیب کے کسانوں کا منظور شدہ نہری پانی کو اپر پنجاب کی نوکر شاہی کے ہاتھوں صلب کرنے پر آواز اور عملی مظاہرہ کیا جس کو اپر پنجاب کے حکمرانوں کو ناگوار گذرا،جمشید دستی کا قصور صرف یہ کہ وہ ایک عام طبقہ سے تعلق رکھتا ہے مظلوم کے حق کیلئے ظالم جاگیر دار طبقہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے جمشید دستی نے حکمرانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے جس کی پاداش میں جمشید دستی ،اس کے خاندان کے لوگوں اور اسکے قریبی ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنا کرجیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے ،معروف دانشور انجم صحرائی نے کہا کہ جمشید دستی پاکستان کے غریب ،مزدور ،چھوٹا کاشتکار اور عام طبقہ کی آواز ہے سیاسی کار کنوں کے خلاف ریا ستی جبر کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی ، ،عوامی راج پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطا تھیہم و صوبائی رہنما جمیل احمد ڈونہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمشید دستی پاکستان کے 80فیصد طبقہ کی تناور آواز ہے جس کو اپر پنجاب کی باندی پنجاب پولیس کے تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا،ہم پانامہ زدہ حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی غریب عوام کو اب جاگنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ عوام جمشید دستی کی قیادت میں اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے جمشید دستی کا گناہ صرف یہ ہے کہ کرپشن زدہ محکمہ نہر جو غریب کسانوں کا منظور شدہ پانی رشوت کے بدلے بڑے زمینداروں کو بیج دیتا ہے جمشید دستی نے کسانوں کو ان کے حق پانی کیلئے نہر کھول کر کوئی جرم نہیں کیا،قمر شیرازی نے کہا جمشید دستی کے ساتھ ناروا سلوک انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،فرید اللہ چوہدری نے کہا کہ عوام کی آواز بلند کرنے والے شخص کو انتقاماًتشدد کا نشانہ بنایا جانا باعث شرم ہے،صدر شیعہ علماکونسل سید نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ وجنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار اولکھ نے کہا کہ جمشید دستی غریب اور مظلوم طبقہ کی حقیقی آواز ہے اسکی رہائی کیلئے ہم اس کی پارٹی کو مکمل سپورٹ کریں گے اس موقع پر صدیق طاہر،محمد نصراللہ،سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،منظور بھٹہ اور عتیق خان میرانی نے بھی خطاب کیا ۔

Tags: layyah news
Previous Post

لیہ ۔ شیعہ علماکونسل کا پاراچنار میں دہشت گردی کی مذمت اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے احتجاج

Next Post

Parachinar sit-in called off after meeting with COAS

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

لیہ(صبح پا کستان )ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ضلع لیہ کے زیر اہتمام سربراہ عوامی راج پارٹی،ایم این اے جمشید احمد خان دستی کی رہائی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، پریس کلب ہال میں منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہو ءے صدر ہیومین رائٹس ڈویلپمنٹ عنایت اللہ کاشف ایڈووکیٹ نے کہا کہ جمشید دستی تخت لاہور کے حکمرانوں کی بادشاہت کے ظلم کا نشانہ صرف اس لئے بن رہا ہے کہ وہ سرائیکی وسیب کے مظلوم عوام کی آواز بن کر ابھرا ہے جمشید دستی نے سرائیکی وسیب کے کسانوں کا منظور شدہ نہری پانی کو اپر پنجاب کی نوکر شاہی کے ہاتھوں صلب کرنے پر آواز اور عملی مظاہرہ کیا جس کو اپر پنجاب کے حکمرانوں کو ناگوار گذرا،جمشید دستی کا قصور صرف یہ کہ وہ ایک عام طبقہ سے تعلق رکھتا ہے مظلوم کے حق کیلئے ظالم جاگیر دار طبقہ کی آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے جمشید دستی نے حکمرانوں اور بیوروکریسی کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے جس کی پاداش میں جمشید دستی ،اس کے خاندان کے لوگوں اور اسکے قریبی ساتھیوں کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات بنا کرجیل میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہاہے ،معروف دانشور انجم صحرائی نے کہا کہ جمشید دستی پاکستان کے غریب ،مزدور ،چھوٹا کاشتکار اور عام طبقہ کی آواز ہے سیاسی کار کنوں کے خلاف ریا ستی جبر کی کبھی حمایت نہیں کی جا سکتی ، ،عوامی راج پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری صابر عطا تھیہم و صوبائی رہنما جمیل احمد ڈونہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمشید دستی پاکستان کے 80فیصد طبقہ کی تناور آواز ہے جس کو اپر پنجاب کی باندی پنجاب پولیس کے تشدد سے دبایا نہیں جا سکتا،ہم پانامہ زدہ حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی غریب عوام کو اب جاگنے سے کوئی نہیں روک سکتا یہ عوام جمشید دستی کی قیادت میں اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے جمشید دستی کا گناہ صرف یہ ہے کہ کرپشن زدہ محکمہ نہر جو غریب کسانوں کا منظور شدہ پانی رشوت کے بدلے بڑے زمینداروں کو بیج دیتا ہے جمشید دستی نے کسانوں کو ان کے حق پانی کیلئے نہر کھول کر کوئی جرم نہیں کیا،قمر شیرازی نے کہا جمشید دستی کے ساتھ ناروا سلوک انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،فرید اللہ چوہدری نے کہا کہ عوام کی آواز بلند کرنے والے شخص کو انتقاماًتشدد کا نشانہ بنایا جانا باعث شرم ہے،صدر شیعہ علماکونسل سید نیر عباس شاہ ایڈووکیٹ وجنرل سیکرٹری ملک ذوالفقار اولکھ نے کہا کہ جمشید دستی غریب اور مظلوم طبقہ کی حقیقی آواز ہے اسکی رہائی کیلئے ہم اس کی پارٹی کو مکمل سپورٹ کریں گے اس موقع پر صدیق طاہر،محمد نصراللہ،سلیمان خان چانڈیہ ایڈووکیٹ،منظور بھٹہ اور عتیق خان میرانی نے بھی خطاب کیا ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.