لیہ(صبح پا کستان)تیز آندھی و تیز بارش کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی ہال میں لگی فال سیلنگ چھت گرنے سے ایمرجنسی میں داخل مریض و عملہ زخمی ہو گئے،زخمی مریضوں کو ایمرجنسی ہال سے دیگر وارڈ میں شفٹ کرکے علاج معالجہ شروع کردیا،دیگر علاقوں نے آنے والی اطلاعات کے مطابق چکنمبر 160،161،ڈلونشیب میں مکانوں کی دیواریں گرنے سے متعدد لوگ زخمی ہو گئے جبکہ جانوروں پر درخت گرنے سے جانور ہلاک ہو گئے،ضلع لیہ میں قائم سستے رمضان بازاروں کے شامیانے ہوا میں اڑ گئے جس کی وجہ سے دکانداروں کی ہزاروں روپے مالیت کی اشیائے خوردونوش ضائع ہو گئیں۔
آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کی درخواست منظور کر لی
اسلام آباد . پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت سامنے...
Read more