راجن پور( صبح پا کستان )دنیا میں اگر کہیں ترقی اور تبدیلی آئی ہے تو وہ تعلیم کے ذریعے ہی ہوئی ہے ۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب بھی تعلیم کی ترقی میں بھی اہم اقدامات کر رہی ہے ۔ہم سب مل کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے ا س وثرن کو آگے بڑھائیں ۔اساتذہ کرام اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں اور ان میں نظم و ضبط پیدا کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد نے ڈسٹرکٹ ایڈوکیسی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سکولوں کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی، ہیڈ ماسٹرز ،ہیڈ میسٹریس ،ڈی او تعلیم زنانہ مردانہ،ڈپٹی اور اے ای اوز نے شرکت کی۔اس موقع پر سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروالی ،ڈی ایم او راشد نعمت ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محبت علی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ ہر بچہ سکول میں لگے اچھا‘‘کی مہم کو کامیاب کرنے کے لئے اساتذہ کے ساتھ بچوں کے والدین کو بھی چاہئے کہ وہ تعاون کریں اور انشاء اللہ وقت سے پہلے ہم اپنا داخلہ مہم ٹارگٹ پورا کر لیں گے۔مقررین نے کہا کہ جب بچے کی پیدائش ہو تو فوری طور پر اس کا کمیٹی میں برتھ اندراج کرایا جائے۔اور بچوں کی مختلف بیماریوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا کہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس مکمل کرانے چاہئیں اور پولیو سے بچاؤ کے لئے قطرے پلوائیں اورپولیو کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔اس سیمینار کے سٹیج سیکریٹری ڈپٹی ڈی او تعلیم چوہدری محمد نواز نے سر انجام دیئے۔