• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیر اعظم کا دورہ لیہ ،اے بسا کہ آرزو خاک شد .. تحریر۔ انجم صحرائی

webmaster by webmaster
مئی 5, 2017
in کالم
0
وزیر اعظم کا دورہ لیہ ،اے بسا کہ آرزو خاک شد .. تحریر۔ انجم صحرائی

وزیر اعظم کا دورہ لیہ
اے بسا کہ آرزو خاک شد
تحریر ۔۔ انجم صحرائی

آج تین مئی صحافت ڈے اور گذرے کل دو مئی کو وزیر اعظم لیہ کے مہمان بنے تھَے ستم بالائے ستم یہ کہ وزیر اعظم کے لئے بنائے گئے اس ایک میل پر محیط جلسہ گاہ کے پنڈال میں اگر جگہ نہ ملی تو لوکل میڈیا کار کنوں کو۔۔۔
(معاف کیجئے گا یہ ایک میل کا جلسہ محترم نواز شریف نے بولا وگرنہ میں جا نتا ہوں میل کتنے کنالوں کا ہو تا ہے)

مقامی صحافی کیوں جلسہ میں شریک نہ ہو سکے ؟ ظاہر ہے کہ جب کسی جرنلسٹ سے کہا جاءے گا کہ تم تشریف ضرور لا ئیں مگر نہ تم نے دیکھنا ہے ، نہ بولنا ہے اور نہ لکھنا ہے تو جو صحافی ہے تو وہ تو یہی کہے گا نا کہ بھائی میں کیوں اور کس لئے آ ئوں ۔۔۔ وزیر اعظم تو روز ملتے ہیں ٹی وی پر آج بھی نظر آ جائیں گے سو ایسا ہی ہوا مقامی دفتر اطلاعات والوں نے جب لوکل میڈ یا کو یہ کہہ کر دعوت دی کہ وزیر اعظم کی میڈ یا کوریج آپ نہیں کریں گے کیمرہ آپ نہیں لا ئیں گے بس آپ مہمان اور وہ بھی گو نگے اندھے اور بہرے مہمان بن آ نا چا ہتے ہیں تو تشریف لے آ ئیں سو بسم اللہ ۔۔۔

ظاہر ہے اس انو کھی پیشکش پر یہی ہونا تھا صحافتی تنظیموں اور سبھی صحافیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مٹی پاءو پی ٹی وی زندہ باد اور سبھوں نے اپنے معزز مہمان وزیر اعظم کے شو کو لائیو دیکھا اور سنا ….
اور مجھ جیسے صحافت کے ادنی طالب علم کے لئے یہ ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میرے ان نوجوان صحافی دو ستوں نے جلسہ گاہ سے دور رہتے ہو ئے بھی ذمہ داری نبھائی اور نیوز رپورٹنگ کی یقین نہ آئے تو آپ کل سے سوشل میڈ یا پر دی جانے والی پوسٹ اور آج کے قومی اخبارات میں دورہ وزیر اعظم کی جھلکیاں پڑھ لیں آپ کو یقین آ جائے گا

جلسہ گاہ کے ایئر کنڈیشنڈ پنڈال ہو نے کے با وجود میاں نواز شریف کا دورہ لیہ اس لحاط سے پھیکا پھیکا لگا کہ مسلم لیگ کے اس جلسے میں میاں دے نعرے وجن گے اور دیکھو دیکھو کون آ یا کے دیوانہ وار نعرے لگانے والے پیارے ورکر کم تھے یا شا ئد پی ٹی وی کے کیمرے کی نظر ان پر پڑی ہی نہیں اور کیمرہ ادھر گیا ہی نہیں جو ناظرین مسلم لیگی کار کنوں کی طرف سے لگائے گئے ان فلک شگاف نعروں کو دیکھنے اور سننے سے محروم رہے ۔ لگتاتھا کہ ممبران اسمبی نے اپنے ووٹرز سے پنڈال بھرا تھا میاں صاحب کے جانثار مسلم لیگی ور کرز سے سٹیج محروم رہا ۔۔۔۔

ایئر کنڈیشنڈ پنڈال سے یاد آیا کہ دورہ وزیر اعظم کی خوشی میں لیہ کے شہری چو بیس گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رہے ۔
بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو نا اتنی انہو نی تھی کہ سوشل میڈیا پر لوگ سوال کرتے نظر آ ئے کہ آج بجلی نہیں گئی خیر یت ؟
وزیر اعظم نے علاقہ نشیب میں تعمیر ہونے والے لیہ تونسہ پل جیسے میگا پراجیکٹ کا افتتا ح سپورٹس گراءونڈ میں ہی اپنے نام کی افتتاحی تختی کی نقاب کشا ئی کر کے کیا اب دیکھنا یہ ہو گا کہ سات کڑوڑ کے منصوبے کی یہ تختی اپنے اصل مقام پر کب نصب ہو تی ہے ؟

کاش وزیر اعظم لیہ تو نسہ پل کے تعمیر کی مجوزہ جگہ تشریف لے جاتے تو انہیں پتہ چلتا کہ علاقہ نشیب میں دریا برد ہو نے والے بے سرو ساماں اور بے خانماں لو گوں کو اس وقت لیہ تو نسہ پل سور کارپیٹڈ سڑک کے وعدوں سے زیادہ ہمدردی ، امداد ، بحالی اور آباد کاری کی ضرورت ہے ۔۔

افسوس اور شر مندگی اس بات پر رہی کہ ممبران اسمبلی وزیر اعظم سے آج بھی بلدیاتی سطح کے مطالبات کرتے رہے ، ہسپتال ، روزگار ، ایءر پورٹ ، میڈیکل کالج ، یونی ورسٹی یہ سب مطالبات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔
اور تو اور وہ تو یہ بھی بھول گئے کہ ضلع لیہ ضیاء دور میں بننے والے اضلاع میں وہ واحد بد قسمت ضلع ہے جسے نصف صدی گذرنے کے بعد بھی ایک مکمل ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی نصیب نہیں ہوا اور کچھ نہیں تو ایک مکمل ہسپتال ہی مانگ لیتے

مگر اے بسا کہ آرزو خاک شد

انجم صحرائی

Tags: adariya by anjum sehraicolumn by anjum sehrai
Previous Post

راجن پور ۔ کاشتکاروں میں کپاس کے مفت بیج کی تقسیم ، بیج، کھاد اور زرعی آلات کا پیکج حکومت پنجاب کی کسان دوستی ہے۔چیئرمین ضلع کونسل سردار عبد العزیز خان دریشک

Next Post

ڈیرہ غازی خان۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا سیرۃالنبی کے سلسلہ میں کوئیز پروگرا م

Next Post
ڈیرہ غازی خان۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا سیرۃالنبی کے سلسلہ میں کوئیز پروگرا م

ڈیرہ غازی خان۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا سیرۃالنبی کے سلسلہ میں کوئیز پروگرا م

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

وزیر اعظم کا دورہ لیہ اے بسا کہ آرزو خاک شد تحریر ۔۔ انجم صحرائی

آج تین مئی صحافت ڈے اور گذرے کل دو مئی کو وزیر اعظم لیہ کے مہمان بنے تھَے ستم بالائے ستم یہ کہ وزیر اعظم کے لئے بنائے گئے اس ایک میل پر محیط جلسہ گاہ کے پنڈال میں اگر جگہ نہ ملی تو لوکل میڈیا کار کنوں کو۔۔۔ (معاف کیجئے گا یہ ایک میل کا جلسہ محترم نواز شریف نے بولا وگرنہ میں جا نتا ہوں میل کتنے کنالوں کا ہو تا ہے)

مقامی صحافی کیوں جلسہ میں شریک نہ ہو سکے ؟ ظاہر ہے کہ جب کسی جرنلسٹ سے کہا جاءے گا کہ تم تشریف ضرور لا ئیں مگر نہ تم نے دیکھنا ہے ، نہ بولنا ہے اور نہ لکھنا ہے تو جو صحافی ہے تو وہ تو یہی کہے گا نا کہ بھائی میں کیوں اور کس لئے آ ئوں ۔۔۔ وزیر اعظم تو روز ملتے ہیں ٹی وی پر آج بھی نظر آ جائیں گے سو ایسا ہی ہوا مقامی دفتر اطلاعات والوں نے جب لوکل میڈ یا کو یہ کہہ کر دعوت دی کہ وزیر اعظم کی میڈ یا کوریج آپ نہیں کریں گے کیمرہ آپ نہیں لا ئیں گے بس آپ مہمان اور وہ بھی گو نگے اندھے اور بہرے مہمان بن آ نا چا ہتے ہیں تو تشریف لے آ ئیں سو بسم اللہ ۔۔۔

ظاہر ہے اس انو کھی پیشکش پر یہی ہونا تھا صحافتی تنظیموں اور سبھی صحافیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ مٹی پاءو پی ٹی وی زندہ باد اور سبھوں نے اپنے معزز مہمان وزیر اعظم کے شو کو لائیو دیکھا اور سنا .... اور مجھ جیسے صحافت کے ادنی طالب علم کے لئے یہ ایک فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ میرے ان نوجوان صحافی دو ستوں نے جلسہ گاہ سے دور رہتے ہو ئے بھی ذمہ داری نبھائی اور نیوز رپورٹنگ کی یقین نہ آئے تو آپ کل سے سوشل میڈ یا پر دی جانے والی پوسٹ اور آج کے قومی اخبارات میں دورہ وزیر اعظم کی جھلکیاں پڑھ لیں آپ کو یقین آ جائے گا

جلسہ گاہ کے ایئر کنڈیشنڈ پنڈال ہو نے کے با وجود میاں نواز شریف کا دورہ لیہ اس لحاط سے پھیکا پھیکا لگا کہ مسلم لیگ کے اس جلسے میں میاں دے نعرے وجن گے اور دیکھو دیکھو کون آ یا کے دیوانہ وار نعرے لگانے والے پیارے ورکر کم تھے یا شا ئد پی ٹی وی کے کیمرے کی نظر ان پر پڑی ہی نہیں اور کیمرہ ادھر گیا ہی نہیں جو ناظرین مسلم لیگی کار کنوں کی طرف سے لگائے گئے ان فلک شگاف نعروں کو دیکھنے اور سننے سے محروم رہے ۔ لگتاتھا کہ ممبران اسمبی نے اپنے ووٹرز سے پنڈال بھرا تھا میاں صاحب کے جانثار مسلم لیگی ور کرز سے سٹیج محروم رہا ۔۔۔۔

ایئر کنڈیشنڈ پنڈال سے یاد آیا کہ دورہ وزیر اعظم کی خوشی میں لیہ کے شہری چو بیس گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے محفوظ رہے ۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو نا اتنی انہو نی تھی کہ سوشل میڈیا پر لوگ سوال کرتے نظر آ ئے کہ آج بجلی نہیں گئی خیر یت ؟ وزیر اعظم نے علاقہ نشیب میں تعمیر ہونے والے لیہ تونسہ پل جیسے میگا پراجیکٹ کا افتتا ح سپورٹس گراءونڈ میں ہی اپنے نام کی افتتاحی تختی کی نقاب کشا ئی کر کے کیا اب دیکھنا یہ ہو گا کہ سات کڑوڑ کے منصوبے کی یہ تختی اپنے اصل مقام پر کب نصب ہو تی ہے ؟

کاش وزیر اعظم لیہ تو نسہ پل کے تعمیر کی مجوزہ جگہ تشریف لے جاتے تو انہیں پتہ چلتا کہ علاقہ نشیب میں دریا برد ہو نے والے بے سرو ساماں اور بے خانماں لو گوں کو اس وقت لیہ تو نسہ پل سور کارپیٹڈ سڑک کے وعدوں سے زیادہ ہمدردی ، امداد ، بحالی اور آباد کاری کی ضرورت ہے ۔۔

افسوس اور شر مندگی اس بات پر رہی کہ ممبران اسمبلی وزیر اعظم سے آج بھی بلدیاتی سطح کے مطالبات کرتے رہے ، ہسپتال ، روزگار ، ایءر پورٹ ، میڈیکل کالج ، یونی ورسٹی یہ سب مطالبات دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ اور تو اور وہ تو یہ بھی بھول گئے کہ ضلع لیہ ضیاء دور میں بننے والے اضلاع میں وہ واحد بد قسمت ضلع ہے جسے نصف صدی گذرنے کے بعد بھی ایک مکمل ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی نصیب نہیں ہوا اور کچھ نہیں تو ایک مکمل ہسپتال ہی مانگ لیتے

مگر اے بسا کہ آرزو خاک شد

انجم صحرائی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.