• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

(اداریہ) علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاوُ کے متا ثرین اور کالا باغ ڈیم ، وزیر اعظم صاحب ! علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاو اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے سنگین مسئلہ کا احساس و ادراک کرتے ہوئے اندھیروں کے خلاف اعلان جنگ کیجئے ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیجئے ۔۔۔

mohsin by mohsin
مئی 2, 2017
in کالم
0
(اداریہ) علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاوُ کے متا ثرین اور کالا باغ ڈیم ، وزیر اعظم صاحب ! علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاو اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے سنگین مسئلہ کا احساس و ادراک کرتے ہوئے اندھیروں کے خلاف اعلان جنگ کیجئے ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیجئے ۔۔۔

(اداریہ)

محترم وزیراعظم ! خوش آمدید
علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاوُ کے متا ثرین اور کالا باغ ڈیم

یادش بخیر! ستائیس سال پہلے جب آپ بحیثیت وزیر اعلی پنجاب لیہ کے دورہ پر آ ئے تھَے اور کوٹلہ حاجی شاہ میں ہو نے والے "ایک بڑے جلسہ عام ” سے خطاب کرتے ہو ئے علا قائی تعمیرو ترقی کے لئے لیہ تو نسہ پل کے میگا پرا جیکٹ کی نوید سنائی تھِی اس وقت میرا بڑا بیٹا نعمان حسن لیہ پبلک سکول کے ان معصوم بچوں میں شا مل تھا جنہوں نے اپنے محبوب وزیر اعلی کی آمد کی خو شی میں پی ٹی شو کرنے اور آپ پر پھو لوں کی پتیاں نچھاور کر نے کے لئے سخت دھوپ اور گرمی میں کئی گھنٹوں انتظار کیا تھا آ ج وہ میرا بیٹا کئی بچوں کا باپ ہے ایک نسل کی معصو میت بڑھاپے میں تبدیل ہو چکی ہے اور آپ اپنےتیسرے وزارت عظمی کے دور میں پہلی بار لیہ تشریف لا رہے ہیں ۔۔۔ خوش آ مدید
جناب وزیر اعظم ۔ آپ کو یاد ہو گا کہ بحیثیت وزیر اعلی پنجاب آپ کی آمد پر کوٹلہ حاجی شاہ کے اس جلسہ میں آپ کو ہمارے چہیتے ممبران اسمبلی کی طرف سے کئی استقبالیہ خطاب سننے کو ملے تھے ۔ صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، ملک غلام حیدر تھند ، احمد علی اولکھ اور جماعت اسلامی کے چو ہدری اصغر علی گجر سمیت سبھی ہمارے عوامی نمائندگان نے کتنے گھن گرج اور تفصیل کے ساتھ علاقائی عوامی ترقی کی کتنی فہرستیں اور کتنے مطالبات آپ کی خدمت میں پیش کئے تھے ان میں وہ سبھی مطالبات اس وقت بھی مو جود تھے جس کا ذکر آج بھی سر فہرست ہوگا ۔
لیہ تو نسہ پل کی تعمیر
علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹائوکا مسئلہ اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور آ باد کاری
لیہ جھنگ ریلوے لائن کی تعمیر کا نا مکمل منصوبہ
تھل ڈویژن کا اعلان
میڈیکل کالج اور یو نیورسٹی کا قیام
مجھے یاد ہے کہ اس وقت سٹیج سے کسی مقرر نے کالاباغ ڈیم کی ضرورت کا ذکر بھی کیا تھا ،اور بھی بہت کچھ
اور آپ نے اپنی تقریر میں ان سب مطالبات کو ماننے ، مکمل کرنے کا یقین دلایا تھا .
وزیر اعظم صاحب ! ربع صدی گذرنے کے بعد بہت کچھ بدلا اس وقت کا وزیر اعلی ملک کا تیسری بار وزیر اعظم بنا ۔ لاہور سے اسلام آباد تک اور کراچی تک موٹر وے بنے ، ڈی جی خان ائر پورٹ بنا، ڈی جی خان ملتان، بہاول پور، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے چہیتے با اثر عوامی نمائندگان کے ترقی یافتہ علاقوں میں موٹروے ہسپتال، تعلیمی ادارے، رہاشی قالونیاں اور بڑے بڑے سرکاری ہاسپٹلز تعمیر ہوئے اور سب سے بڑھ کر آپ کے حالیہ دور میں سی پیک کا عظیم منصوبہ جس نے مایوس و دل گرفتہ قوم کی آ نکھوں میں ایک بار پھرآس اور امید کے چراغ روشن کر دئیے ۔
یہ سب ہوا لیکن وزیر اعظم صاحب اس ترقی میں میرے علاقے اور میرے بچوں کو کچھ نہیں ملا نہ سی پیک ، نہ ایئر پورٹ ، نہ ہسپتال اور نہ یو نیورسٹی اور نہ روزگار ۔۔۔ سچ جانئے ہمارے مسائل وہی ہیں جو ستائیس سال پہلے ہمارا مقدر تھے ۔۔۔
لیہ تونسہ پل کی تعمیر اپنی جگہ اہم مگر جس نشیبی علاقہ میں یہ میگا پراجیکٹ بننے جا رہا ہے وہاں کے مکیں گذرے کل سے آ ج زیادہ اجڑے ہوئے اور پریشان ہیں ، دریائے سندھ کے کٹائو نے علاقہ نشیب کی بستیوں کی بستیاں اجاڑ کر رکھ دیں کل کے خوشحال زمیندار اور کا شتکار آج بے سرو ساماں اور بے خانماں حسرت و یاس کی تصویر بنے ہیں ۔۔
سال دوہزار دس کے سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے وزیر اعلی پنجاب متا ثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لئے لیہ آئے تھے سرکٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران ہم نے ان سے بھی عرض کیا تھا اور آج آپ کی توجہ بھی مبذول کرا رہے ہیں کہ علاقہ تھل خصو صا لیہ والوں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے علاقہ نشیب میں سیلاب اور دریاءے سندھ کا کٹائو انسانی بستیاں اجاڑ رہا ہے اور علاقہ تھل میں آج بھی پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پانی کے سنگین مسئلہ کا حل ایک ہی ہے کالا باغ کی تعمیر …
میں کالا باغ کی قو می اہمیت ، افادیت اور ضرورت پر بات نہیں کروں گا کہ آپ سے زیادہ کون جا نتا ہے بس اتنا کہوں گا کہ علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹائو سے متاثرین امداد بحالی اور آباد کاری کے لئے آپ کی قومی اور صوبائی حکومت کی توجہ کے تر جیحی مستحق ہیں ۔۔کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے جہاں ملک سے اندھیرے دور ہوں گے وہاں علاقہ نشیب میں بسنے والی ایک بڑی آ بادی سیلاب اور دریائے سندھ کے کٹا ئو سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے گی ۔۔
وزیر اعظم صاحب ! علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاو اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے سنگین مسئلہ کا احساس و ادراک کرتے ہوئے اندھیروں کے خلاف اعلان جنگ کیجئے ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیجئے ۔۔۔

انجم صحرائی
ایڈیٹر انچیف
ہفت روزہ صبح پاکستان لیہ

subhepak.com.pk

Post Views: 41
Tags: adariya by anjum sehrai
Previous Post

90% chance that PPP, PMLN will win 2018 election

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف آج لیہ تونسہ پل کا افتتاح کریں گے

Next Post

لیہ ۔ وزیر اعظم نواز شریف آج لیہ تونسہ پل کا افتتاح کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026

(اداریہ)

محترم وزیراعظم ! خوش آمدید علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاوُ کے متا ثرین اور کالا باغ ڈیم

یادش بخیر! ستائیس سال پہلے جب آپ بحیثیت وزیر اعلی پنجاب لیہ کے دورہ پر آ ئے تھَے اور کوٹلہ حاجی شاہ میں ہو نے والے "ایک بڑے جلسہ عام " سے خطاب کرتے ہو ئے علا قائی تعمیرو ترقی کے لئے لیہ تو نسہ پل کے میگا پرا جیکٹ کی نوید سنائی تھِی اس وقت میرا بڑا بیٹا نعمان حسن لیہ پبلک سکول کے ان معصوم بچوں میں شا مل تھا جنہوں نے اپنے محبوب وزیر اعلی کی آمد کی خو شی میں پی ٹی شو کرنے اور آپ پر پھو لوں کی پتیاں نچھاور کر نے کے لئے سخت دھوپ اور گرمی میں کئی گھنٹوں انتظار کیا تھا آ ج وہ میرا بیٹا کئی بچوں کا باپ ہے ایک نسل کی معصو میت بڑھاپے میں تبدیل ہو چکی ہے اور آپ اپنےتیسرے وزارت عظمی کے دور میں پہلی بار لیہ تشریف لا رہے ہیں ۔۔۔ خوش آ مدید جناب وزیر اعظم ۔ آپ کو یاد ہو گا کہ بحیثیت وزیر اعلی پنجاب آپ کی آمد پر کوٹلہ حاجی شاہ کے اس جلسہ میں آپ کو ہمارے چہیتے ممبران اسمبلی کی طرف سے کئی استقبالیہ خطاب سننے کو ملے تھے ۔ صاحبزادہ فیض الحسن سواگ ، ملک غلام حیدر تھند ، احمد علی اولکھ اور جماعت اسلامی کے چو ہدری اصغر علی گجر سمیت سبھی ہمارے عوامی نمائندگان نے کتنے گھن گرج اور تفصیل کے ساتھ علاقائی عوامی ترقی کی کتنی فہرستیں اور کتنے مطالبات آپ کی خدمت میں پیش کئے تھے ان میں وہ سبھی مطالبات اس وقت بھی مو جود تھے جس کا ذکر آج بھی سر فہرست ہوگا ۔ لیہ تو نسہ پل کی تعمیر علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹائوکا مسئلہ اور سیلاب متاثرین کی بحالی اور آ باد کاری لیہ جھنگ ریلوے لائن کی تعمیر کا نا مکمل منصوبہ تھل ڈویژن کا اعلان میڈیکل کالج اور یو نیورسٹی کا قیام مجھے یاد ہے کہ اس وقت سٹیج سے کسی مقرر نے کالاباغ ڈیم کی ضرورت کا ذکر بھی کیا تھا ،اور بھی بہت کچھ اور آپ نے اپنی تقریر میں ان سب مطالبات کو ماننے ، مکمل کرنے کا یقین دلایا تھا . وزیر اعظم صاحب ! ربع صدی گذرنے کے بعد بہت کچھ بدلا اس وقت کا وزیر اعلی ملک کا تیسری بار وزیر اعظم بنا ۔ لاہور سے اسلام آباد تک اور کراچی تک موٹر وے بنے ، ڈی جی خان ائر پورٹ بنا، ڈی جی خان ملتان، بہاول پور، رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب کے چہیتے با اثر عوامی نمائندگان کے ترقی یافتہ علاقوں میں موٹروے ہسپتال، تعلیمی ادارے، رہاشی قالونیاں اور بڑے بڑے سرکاری ہاسپٹلز تعمیر ہوئے اور سب سے بڑھ کر آپ کے حالیہ دور میں سی پیک کا عظیم منصوبہ جس نے مایوس و دل گرفتہ قوم کی آ نکھوں میں ایک بار پھرآس اور امید کے چراغ روشن کر دئیے ۔ یہ سب ہوا لیکن وزیر اعظم صاحب اس ترقی میں میرے علاقے اور میرے بچوں کو کچھ نہیں ملا نہ سی پیک ، نہ ایئر پورٹ ، نہ ہسپتال اور نہ یو نیورسٹی اور نہ روزگار ۔۔۔ سچ جانئے ہمارے مسائل وہی ہیں جو ستائیس سال پہلے ہمارا مقدر تھے ۔۔۔ لیہ تونسہ پل کی تعمیر اپنی جگہ اہم مگر جس نشیبی علاقہ میں یہ میگا پراجیکٹ بننے جا رہا ہے وہاں کے مکیں گذرے کل سے آ ج زیادہ اجڑے ہوئے اور پریشان ہیں ، دریائے سندھ کے کٹائو نے علاقہ نشیب کی بستیوں کی بستیاں اجاڑ کر رکھ دیں کل کے خوشحال زمیندار اور کا شتکار آج بے سرو ساماں اور بے خانماں حسرت و یاس کی تصویر بنے ہیں ۔۔ سال دوہزار دس کے سیلاب کے دوران مسلم لیگ ن کے وزیر اعلی پنجاب متا ثرین سیلاب سے اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کے لئے لیہ آئے تھے سرکٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران ہم نے ان سے بھی عرض کیا تھا اور آج آپ کی توجہ بھی مبذول کرا رہے ہیں کہ علاقہ تھل خصو صا لیہ والوں کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے علاقہ نشیب میں سیلاب اور دریاءے سندھ کا کٹائو انسانی بستیاں اجاڑ رہا ہے اور علاقہ تھل میں آج بھی پانی کی کمی ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پانی کے سنگین مسئلہ کا حل ایک ہی ہے کالا باغ کی تعمیر ... میں کالا باغ کی قو می اہمیت ، افادیت اور ضرورت پر بات نہیں کروں گا کہ آپ سے زیادہ کون جا نتا ہے بس اتنا کہوں گا کہ علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹائو سے متاثرین امداد بحالی اور آباد کاری کے لئے آپ کی قومی اور صوبائی حکومت کی توجہ کے تر جیحی مستحق ہیں ۔۔کالاباغ ڈیم کی تعمیر سے جہاں ملک سے اندھیرے دور ہوں گے وہاں علاقہ نشیب میں بسنے والی ایک بڑی آ بادی سیلاب اور دریائے سندھ کے کٹا ئو سے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائے گی ۔۔ وزیر اعظم صاحب ! علاقہ نشیب میں دریائے سندھ کے کٹاو اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے سنگین مسئلہ کا احساس و ادراک کرتے ہوئے اندھیروں کے خلاف اعلان جنگ کیجئے ، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا اعلان کیجئے ۔۔۔

انجم صحرائی ایڈیٹر انچیف ہفت روزہ صبح پاکستان لیہ

subhepak.com.pk

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.