ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) محکمہ ماحولیات کے آفیسر محمد اشرف نے کہا ہے کہ یوم ارض منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے وابستہ مسائل کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اردگرد کے ماحول کا صاف ستھرا رکھیں جبکہ مقامی کمیونٹیز اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کرکے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کریں بہت سی تنظمیں شہر میں ساحل سمندر ، دریاؤں یا دیگر قدرتی مقامات پر جا کر صفائی کا کام کرکے زمین کو صاف ستھرا رکھنے کی کوششوں میں اپنا حصہ بٹاتی ہیں یہ بات انہوں نے یہاں گرلز گائیڈ اور بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم ارض کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن عبدالغفار لنگاہ ، ڈی ای او فرزانہ بخٓری ، صدر نرسری ایسوسی ایشن حاجی محمد حسین ، ریجنل بوائز سکاؤٹ آفیسر ملک عرفان ، امجد نیاز عاربی گرلز گائیڈکمشنر طاہر ہ یاسمین، ٹرینر آسیہ پروین ، فوزیہ یاسمین ، فرحت بخاری ، رومیسہ نجیب نے یوم ارض کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ماحول کو خوشگواربنانے کے لیے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیں پانی قدرت کا انمول عطیہ ہے ہمیں پانی کے استعمال میں احتیاط برتنی ہوگی ان سے قبل طالبات نے زمین اور پانی کی اہمیت کے حوالے سے ٹیبلو بھی پیش کیے ۔