• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

تھل ” کیساتھ ناانصافی کیوں ؟ خضرکلاسرا

webmaster by webmaster
اپریل 18, 2017
in کالم
0
تھل ” کیساتھ ناانصافی کیوں ؟ خضرکلاسرا

تھل ” کیساتھ ناانصافی کیوں ؟
خضرکلاسرا

ملتان میں نشتر میڈیکل کالج ،ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج ،رحیم یار خان میں شیخ زید میڈیکل کالج اور بہاولپور میں قائد اعظم میڈیکل کالج ہے ۔ادھر ملتان ،ڈیر ہ غازی خان ،رحیم یار خان اور بہاولپور میں ائرپورٹ موجود ہیں ۔بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی اور ملتان میں بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی کے علاوہ وویمن یونیورسٹی ہے ۔دوسری طرف ملتان اور بہاولپور میں انجینئر نگ یونیورسٹیاں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ایگری کلچرل یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موجود ہے ۔بہاولپور ،ملتان اور ڈیر ہ غازی ڈویثرن کی حیثیت میں سرائیکی دھرتی کے دیگر اضلا ع پر برتری رکھتے ہیں۔بہاولپور اور ملتان میں ہائی کورٹ بنچ ہیں تو بہاولپور ،ملتان اور ڈیرہ غازی میں تعلیمی بورڈزکے علاوہ دیگر بڑے شہروں جیسی سہولیتں موجود ہیں۔ملتان اور بہاولپور میں نشتر اور وکٹوریہ ہسپتال جیسے بڑے ادارے موجود ہیں ۔ڈیرہ غازی خان میں بھی ٹیچنگ ہسپتال کی سہولت موجود ہے ۔ذرا غور کریں تو ڈیرہ غازی خان ،ملتان اور بہاولپور ایکدوسرے سے جڑے اضلاع اور ڈویثرن ہیں ۔دلچسپ صورتحال یوں ہے کہ ان ان تنیوں اضلاع بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان کا فاصلہ ایکدوسرے سے ایک سے دو گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہے ۔بہاولپور،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے لو گ یوں بھی خوش قسمت ہیں کہ یہاں کے سیاستدانوں کو صدر پاکستان ،وزیراعظم ،گورنر،وزیرخارجہ اور دیگر وزراتوں میں خاص کوٹہ ملتاہے ۔اسلام آباد کے علاوہ لاہورکو بھی اس با ت کا ادراک ہے کہ ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں بڑے منصوبے شروع کرنے ہیں اور ان کو بروقت تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ابھی حال ہی میں وزیراعظم نوازشریف نے میٹرو بس سروس کا ملتان میں افتتاح کیاہے جبکہ بہاولپور کے بارے میں بھی شیند ہے کہ جلد وہاں حکومت میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اراد ہ رکھتی ہے۔
راقم الحروف کو ملتان، بہاولپور اور ڈیر ہ غازی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آنے کی خوشی ہے اور راقم الحروف نے خبریں کے ادارتی صفحہ پر اپنے کالم میں ملتان ،بہاولپور اور ڈیر ہ غازی خان کے ایشوز پر لکھاہے ۔یقیناًملتان ،ڈیر ہ غازی خان اور بہاولپور کے عوام کا حق ہے کہ ان کو نشتر میڈیکل کالج ،غازی میڈیکل کالج اور قائد اعظم میڈیکل کالج جیسے تعلیمی ادارے گھر کی دہلیز پر ملیں ۔اور ان کے بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں اسی طرح دیگر اداروں کا بھی ملتان ،ڈیر ہ غازی اور بہاولپوریاپھر رحیم یارخان میں ہونا کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے لیکن گزارش اتنی ہے کہ سرائیکی دھرتی کا مطلب ملتان اور ڈیر ہ غازی خان نہیں ہے ۔اسی طرح بہاولپور کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دیگر پسماندہ علاقوں کو انکی ترقی پر قربان کردیاجائے ۔ملتان کو ترقی دی جائے لیکن اس با ت کا خیال رکھاجائے کہ اگر سارا کچھ ملتان پرلگایاجائیگاتو پھر لاہور اور اس میں کیا فرق رہ جائیگا ۔اب ایسا تو نہیں ہوسکتاہے کہ ایک لمبی جدوجہد لاہور کے حکمرانوں کیخلاف لڑی جائے اور پھر ملتان سے قبضہ چھڑانے کا سلسلہ شروع کیجائے ۔رفیق رجوانہ بحیثت گورنر اور سیدیوسف رضاگیلانی بحیثت وزیراعظم اور فاروق خان لغاری بحثیت صدر پاکستان ملتان اور ڈیر ہ غازی خان تک اپنے اخیتارات اور سوچ کو محدود رکھیں گے تو سرائیکی دھرتی کا بڑا علاقہ تھل جوکہ میانوالی ،بھکر،جھنگ ،لیہ اور مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو پر مشتمل ہے ،اس کو پسماندگی کے علاوہ کیاملیگا ؟ ۔ادھروزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ان کے دیگرصلاح کار اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہے ہیں کہ تھل کو ڈویثرن کا درجہ دینے کیلئے ساری چیزیں پوری ہونے کے باوجود کیوں نہیں دیاجارہاہے ؟ میانوالی ،بھکر جھنگ اورلیہ کے عوام کو سرگودھااور ڈیرہ غازی خان ڈویثرن کیساتھ نتھی کرکے عوام کو تین سے پانچ گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ڈویثرنل ہیڈکوارٹر جانے پر کیوں مجبورکیاجارہاہے ؟ تھل ڈویثرن میانوالی ،بھکر،جھنگ اور لیہ پر بنایاجاسکتاہے ۔میانوالی ،بھکر ،جھنگ اور لیہ اسی طرح ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے اضلا ع جس طرح ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان جڑے ہوئے ہیں ۔پنجا ب حکومت اس بات کا ادراک کرے کہ تھل ایک بڑی آبادی اور رقبہ والا علاقہ ہے ،اس کے شہریوں کا بھی غازی میڈیکل کالج ،نشتر میڈیکل کالج، شیخ زید میڈیکل کالج اور قائداعظم میڈیکل کالج جیسے کالجز کا حق ہے ،یہاں کے باسی بھی ملتان ،بہاولپور ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان جیسے ائرپورٹ کے حقدار ہیں تاکہ وہ بھی اندرون اور بیرون ملک اپنے شہروں سے سفر کرسکیں ۔ ان کا بھی آئینی حق ہے کہ ان کو بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اوروویمن یونیورسٹی ملتان جیسی یونیورسٹی دی جائے ۔ملتان اور بہاولپور کی طرح تھل میں بھی ہائی کورٹ کے بنچ قائم کیے جائیں ۔لاہور ،ملتان موٹروے اور فیصل آباد ملتان موٹروے کی طرح بلکسر ،تلہ گنگ ،میانوالی ،بھکر ،لیہ سے رحیم یار خان تک موٹروے بنائی جائے ،اس موٹروے کا فائد ہ تھل کے عوام کے علاوہ پورے پاکستان کو یوں ہوگاکہ چشمہ سے چاروں صوبوں کو لنک کرے گا جبکہ کراچی کا سفر بھی اس موٹروے کی بدولت کم ہوجائیگا۔اصل میں تھل کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے ،نوازشریف اور انکی صوبائی حکومت تھل کے حق دینے میں گریز نہ کرے اور فوری پر ملتان ،بہاولپور،اور ڈیرہ غازی خان جیسے تعلیم،صحت اور دیگر اہم منصوبوں کا اعلان بھی کرے اور ان کی تکمیل بھی بروقت کرے ۔

خضرکلاسرا

Tags: column by khizar klasra
Previous Post

Ex-TTP spokesperson Ehsanullah Ehsan has surrendered to Pakistan Army: ISPR

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔ پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ

Next Post
ڈیرہ غازیخان۔ پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ

ڈیرہ غازیخان۔ پانچ ماہ سے تنخوائیں نہ ملنے پر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کا بھوک ہڑتالی کیمپ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

تھل " کیساتھ ناانصافی کیوں ؟ خضرکلاسرا

ملتان میں نشتر میڈیکل کالج ،ڈیرہ غازی خان میں غازی میڈیکل کالج ،رحیم یار خان میں شیخ زید میڈیکل کالج اور بہاولپور میں قائد اعظم میڈیکل کالج ہے ۔ادھر ملتان ،ڈیر ہ غازی خان ،رحیم یار خان اور بہاولپور میں ائرپورٹ موجود ہیں ۔بہاولپور میں اسلامیہ یونیورسٹی اور ملتان میں بہاؤ الدین زکریایونیورسٹی کے علاوہ وویمن یونیورسٹی ہے ۔دوسری طرف ملتان اور بہاولپور میں انجینئر نگ یونیورسٹیاں ہیں۔ قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ ایگری کلچرل یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں موجود ہے ۔بہاولپور ،ملتان اور ڈیر ہ غازی ڈویثرن کی حیثیت میں سرائیکی دھرتی کے دیگر اضلا ع پر برتری رکھتے ہیں۔بہاولپور اور ملتان میں ہائی کورٹ بنچ ہیں تو بہاولپور ،ملتان اور ڈیرہ غازی میں تعلیمی بورڈزکے علاوہ دیگر بڑے شہروں جیسی سہولیتں موجود ہیں۔ملتان اور بہاولپور میں نشتر اور وکٹوریہ ہسپتال جیسے بڑے ادارے موجود ہیں ۔ڈیرہ غازی خان میں بھی ٹیچنگ ہسپتال کی سہولت موجود ہے ۔ذرا غور کریں تو ڈیرہ غازی خان ،ملتان اور بہاولپور ایکدوسرے سے جڑے اضلاع اور ڈویثرن ہیں ۔دلچسپ صورتحال یوں ہے کہ ان ان تنیوں اضلاع بہاولپور ،ڈیرہ غازی خان اور ملتان کا فاصلہ ایکدوسرے سے ایک سے دو گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہے ۔بہاولپور،ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے لو گ یوں بھی خوش قسمت ہیں کہ یہاں کے سیاستدانوں کو صدر پاکستان ،وزیراعظم ،گورنر،وزیرخارجہ اور دیگر وزراتوں میں خاص کوٹہ ملتاہے ۔اسلام آباد کے علاوہ لاہورکو بھی اس با ت کا ادراک ہے کہ ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں بڑے منصوبے شروع کرنے ہیں اور ان کو بروقت تکمیل تک پہنچانا ہے ۔ابھی حال ہی میں وزیراعظم نوازشریف نے میٹرو بس سروس کا ملتان میں افتتاح کیاہے جبکہ بہاولپور کے بارے میں بھی شیند ہے کہ جلد وہاں حکومت میٹرو بس سروس شروع کرنے کا اراد ہ رکھتی ہے۔ راقم الحروف کو ملتان، بہاولپور اور ڈیر ہ غازی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آنے کی خوشی ہے اور راقم الحروف نے خبریں کے ادارتی صفحہ پر اپنے کالم میں ملتان ،بہاولپور اور ڈیر ہ غازی خان کے ایشوز پر لکھاہے ۔یقیناًملتان ،ڈیر ہ غازی خان اور بہاولپور کے عوام کا حق ہے کہ ان کو نشتر میڈیکل کالج ،غازی میڈیکل کالج اور قائد اعظم میڈیکل کالج جیسے تعلیمی ادارے گھر کی دہلیز پر ملیں ۔اور ان کے بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکیں اسی طرح دیگر اداروں کا بھی ملتان ،ڈیر ہ غازی اور بہاولپوریاپھر رحیم یارخان میں ہونا کوئی قابل اعتراض بات نہیں ہے لیکن گزارش اتنی ہے کہ سرائیکی دھرتی کا مطلب ملتان اور ڈیر ہ غازی خان نہیں ہے ۔اسی طرح بہاولپور کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دیگر پسماندہ علاقوں کو انکی ترقی پر قربان کردیاجائے ۔ملتان کو ترقی دی جائے لیکن اس با ت کا خیال رکھاجائے کہ اگر سارا کچھ ملتان پرلگایاجائیگاتو پھر لاہور اور اس میں کیا فرق رہ جائیگا ۔اب ایسا تو نہیں ہوسکتاہے کہ ایک لمبی جدوجہد لاہور کے حکمرانوں کیخلاف لڑی جائے اور پھر ملتان سے قبضہ چھڑانے کا سلسلہ شروع کیجائے ۔رفیق رجوانہ بحیثت گورنر اور سیدیوسف رضاگیلانی بحیثت وزیراعظم اور فاروق خان لغاری بحثیت صدر پاکستان ملتان اور ڈیر ہ غازی خان تک اپنے اخیتارات اور سوچ کو محدود رکھیں گے تو سرائیکی دھرتی کا بڑا علاقہ تھل جوکہ میانوالی ،بھکر،جھنگ ،لیہ اور مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو پر مشتمل ہے ،اس کو پسماندگی کے علاوہ کیاملیگا ؟ ۔ادھروزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ان کے دیگرصلاح کار اس طرف توجہ کیوں نہیں دے رہے ہیں کہ تھل کو ڈویثرن کا درجہ دینے کیلئے ساری چیزیں پوری ہونے کے باوجود کیوں نہیں دیاجارہاہے ؟ میانوالی ،بھکر جھنگ اورلیہ کے عوام کو سرگودھااور ڈیرہ غازی خان ڈویثرن کیساتھ نتھی کرکے عوام کو تین سے پانچ گھنٹے کے طویل سفر کے بعد ڈویثرنل ہیڈکوارٹر جانے پر کیوں مجبورکیاجارہاہے ؟ تھل ڈویثرن میانوالی ،بھکر،جھنگ اور لیہ پر بنایاجاسکتاہے ۔میانوالی ،بھکر ،جھنگ اور لیہ اسی طرح ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے اضلا ع جس طرح ملتان ،بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان جڑے ہوئے ہیں ۔پنجا ب حکومت اس بات کا ادراک کرے کہ تھل ایک بڑی آبادی اور رقبہ والا علاقہ ہے ،اس کے شہریوں کا بھی غازی میڈیکل کالج ،نشتر میڈیکل کالج، شیخ زید میڈیکل کالج اور قائداعظم میڈیکل کالج جیسے کالجز کا حق ہے ،یہاں کے باسی بھی ملتان ،بہاولپور ، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان جیسے ائرپورٹ کے حقدار ہیں تاکہ وہ بھی اندرون اور بیرون ملک اپنے شہروں سے سفر کرسکیں ۔ ان کا بھی آئینی حق ہے کہ ان کو بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اوروویمن یونیورسٹی ملتان جیسی یونیورسٹی دی جائے ۔ملتان اور بہاولپور کی طرح تھل میں بھی ہائی کورٹ کے بنچ قائم کیے جائیں ۔لاہور ،ملتان موٹروے اور فیصل آباد ملتان موٹروے کی طرح بلکسر ،تلہ گنگ ،میانوالی ،بھکر ،لیہ سے رحیم یار خان تک موٹروے بنائی جائے ،اس موٹروے کا فائد ہ تھل کے عوام کے علاوہ پورے پاکستان کو یوں ہوگاکہ چشمہ سے چاروں صوبوں کو لنک کرے گا جبکہ کراچی کا سفر بھی اس موٹروے کی بدولت کم ہوجائیگا۔اصل میں تھل کی ترقی کا مطلب پاکستان کی ترقی ہے ،نوازشریف اور انکی صوبائی حکومت تھل کے حق دینے میں گریز نہ کرے اور فوری پر ملتان ،بہاولپور،اور ڈیرہ غازی خان جیسے تعلیم،صحت اور دیگر اہم منصوبوں کا اعلان بھی کرے اور ان کی تکمیل بھی بروقت کرے ۔

خضرکلاسرا

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.