گندم خریداری مہم 2017
تحریر. محمد جنید جتوئی . انفارمیشن آفیسر
mjunaidinfo@gmail.com
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر نگرانی پنجاب حکومت کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے زمینداروں کی فلاح کیلئے انقلابی اقدامات کرتی رہی ہے . کسان پیکج کے تحت ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کاشتکاروں اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار بے زمین مزارعوں کیلئے بلاسود قرض کا اجراء ، سمارٹ فونز ، سبسڈی پر زرعی آلات ، بائیو گیس ، کھاد اور دیگر زرعی لوازمات کی فراہمی شامل ہیں .
موجودہ گندم خریداری مہم میں بھی چھوٹے کاشتکاروں کو خصوصی طو رپر فوکس کیاگیاہے. پنجاب کیبنٹ نے گندم خریداری پالیسی2017 کی منظوری دے دی ہے . پنجاب حکومت کے پاس گندم کا اضافی ذخیرہ موجود ہونے کے باوجود صوبہ کے کاشتکاروں سے براہ راست 40لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے 382گندم خریداری مراکز، 192فلیگ اور 190پی آر سنٹر مقرر کیے گئے ہیں . 1300روپے فی 40کلو گرام سرکاری نرخ مقرر کیاگیاہے. خریداری سنٹر 12اپریل سے فنکشنل کرنے ، بار دانہ کا اجراء15اپریل اور خریداری مہم 20اپریل سے شروع کی جائے گی . مہم کا دورانیہ ایک ماہ رکھا گیاہے . ڈلیوری چارجز 9 روپے فی 100 کلو گرام مقرر کیے گئے ہیں اورگندم میں زیادہ سے زیادہ نمی 10فیصد مقرر کی گئی ہے. سوکلو گرام کی بوری میں 101.100کلو گرام اور 50کلو کی پی پی بوری میں 50.115کلو گرام وزن گندم خریدی جائے گی . وزیر اعلی پنجاب نے صوبہ میں موجود گندم کا اضافی ذخیرہ ضرورت کے مطابق برآمد کرنے کی بھی منظوری دی تاکہ مہم میں کاشتکاروں سے زیادہ گندم خرید کر کے انہیں معاشی ریلیف دیاجائے . ضرورت کو د یکھتے ہوئے 40لاکھ میٹرک ٹن ٹارگٹ سے بھی زیادہ گندم خریدی جاسکتی ہے جس کیلئے پنجاب کابینہ نے 15فیصد اضافی باردانہ خریدنے کی منظوری دی ہے . چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف دینے کیلئے پہلے آئیے ، پہلے پائیے کی بنیاد پر ایک وقت میں 10سے 200تک بوریاں باردانہ جاری کیا جاسکتا ہے . پہلے 15دن مقررشدہ بار دانہ کا60فیصد دوسرے 15دن 40فیصد دیا جائے گا. دوسرے حصے کا بار دانہ پہلے حصے کی گندم کی ادائیگی کے بعد باری پر دیا جائے گا. 50جیوٹ بیگز یا 100 پی پی بیگز گزیٹڈ آفیسر کی ذاتی گارنٹی پر کال ڈیپازٹ کے بغیر دیئے جاسکتے ہیں . کال ڈیپازٹ کیلئے جیوٹ بیگز پر 148.50روپے اور پی پی بیگز پر 32.20روپے ادا کرنے پڑیں گے . خریداری مہم صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی ہفتہ وار تعطیل کے جاری رکھی جائے گی. پرائیویٹ افراد کی طرف سے گندم کی خریداری ، ذخیرہ ، ضلع و صوبائی نقل وحرکت کی پابندی نہیں لگائی گئی . ہر سنٹر پر متعلقہ گاؤں اور مواضعات کی فہرست آویزاں ہوگی اور کاشتکاروں کو ادائیگی بذریعہ بنک نان ٹرانسفارایبل پیز اکاونٹ کے ذریعے ہوگی .ضلع سطح پر مانیٹرنگ و کوآرڈینیشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ ڈپٹی کمشنر ہوں گے اراکین میں ڈی پی او ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈی ایف سی ، کاشتکار تنظیم اور ایم پی اے کا نمائندہ شامل ہو گا. تحصیل سطح کی کمیٹی میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ڈی پی او ، ڈی ڈی او زراعت ، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، متعلقہ ایم پی اے او رکاشتکار تنظیم کا نمائندہ شامل ہو گا . ہر سنٹر پر سکیل 17اور اوپر کاغیرجانبدار اور اچھی شہرت کا حامل افسر سنٹرکوآرڈینیٹرہو گا. اس کے علاوہ متعلقہ موضع چک کا نمبردار،انچارج سنٹر ، کاشتکار تنظیم اور ایم پی اے کا نمائندہ بیٹھے گا. ہر سنٹر پر سیکرٹری سمیت تحصیل سطح کے افسران کے رابطہ نمبرز آویزاں کیے جائیں گے. تحصیل سے صوبائی سطح تک کنٹرول رومز قائم کر کے ٹال فری نمبر دیئے جائیں گے. مارکیٹ کمیٹی کاشتکاروں کے بیٹھنے کیلئے ٹینٹ ، ٹھنڈا پانی ، کرسیاں ، سایہ اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی. پولیس سکیورٹی ، ٹریفک کی روانی اور امن و امان کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ذمہ دار ہو گی . فیلڈ سٹاف تعینات ہونے پر تبادلے او رپوسٹنگ پر پابندی عائد کر دی جائے گی.
کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن اللہ رکھا انجم کی ہدایت پرڈویژن میں گندم خریداری کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنرز نے سنٹرز کوآرڈینیٹرز تعینات کر دیئے ہیں . ڈویژن بھر سے چار لاکھ 74ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے 44خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں. ضلع ڈیرہ غازیخان سے 96000میٹرک ٹن ، ضلع راجن پور سے 155000میٹرک ٹن ، ضلع مظفرگڑھ سے 131000میٹرک ٹن اور ضلع لیہ سے 92000میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی جس کیلئے ڈیرہ غازیخان ، راجن پو راو رلیہ اضلاع میں نو ، نو جبکہ ضلع مظفرگڑھ میں 17خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں . ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈیرہ غازیخان ، شادن لنڈ ، شاہ صدر دین ، رنداڈہ ، کوٹ چھٹہ ، چوٹی ، تونسہ ، ٹبی قیصرانی اور ریتڑہ میں خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں . بار دانہ کے اجراء اور دیگر ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا جس کیلئے آلات اور سٹاف تعینات کر دیاگیاہے. کمشنر اللہ رکھا انجم نے تحصیل سطح پر متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے گندم خریداری کے عمل کو شفاف بنانے کا ٹاسک دے دیاہے اور ضلعی سطح پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکو رکو فوکل پرسن مقررکیاگیا ہے .
گندم خریداری عمل کو شفاف بنانے اور کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اورانہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب خود خریداری مراکز کادورہ کریں گے اس کے علاوہ صوبائی وزراء ، مشیر ، سیکرٹریز ، کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں
محکمہ زراعت توسیع کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں چار لاکھ 59ہزار ا یکڑ ٹارگٹ سے چھ فیصد زیادہ رقبہ چار لاکھ 86ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی گئی ہے اور ضلع میں گندم کی بمپر کراپ تیار ہے . حالیہ بارشوں سے فصل زیادہ متاثر نہیں ہوئی . اللہ تعالی پر بھروسہ ہے کہ کاشتکار کو اپنی محنت کا پورا ثمر ملے گا .