لاہور( مانیٹرننگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کو سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، کہتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں سب کو پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ انتخابات میں ایک سال باقی رہ گیا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کیخلاف طبل جنگ بجا دیا۔ بلاول بھٹو زراری نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ غیر جمہوری حکومتوں نے جمہوری روایات کو توڑا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی کی مفاہمت کی پالیسی جمہوریت کے فروغ کیلئے تھی، لیکن میاں صاحب کی بادشاہت کا راج اب اور نہیں چلے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بدامنی کا ذمہ دار حکمرانوں کو ٹھرایا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا لیکن سندھ میں حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی یقینی ہے، حکومت میں آئے تو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
سندھ میں دہشت گردی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ قلندر کی نگری کو لہو سے نہلانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں، انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔
source…
http://city42.tv/top-stories/2017/04/08/bilawal-bhutto-zardari-announces-to-go-hard-on-government/