راجن پور(صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور کے میٹنگ روم میں ڈسٹرکٹ کرمنل جسٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ایوب خان مارتھ منعقد ہوا۔جس میں ڈی پی او عرفان اللہ ،اے ڈی سی جی افضل ناصر،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرسٹ حماد احمد قریشی ،سینئر سول جج راجن پور چوہدری ماجد حسین گادی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکیورٹی کے امور اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی کے معاملات پر کسی بھی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہ کیا جائے گااور ڈی پی او کو کیسز کے چالان کو عدالت میں بروقت بھیجنے کی تاکید بھی کی گئی ۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails







