ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، رواں سال کو معرکہ...
Read moreDetailsکراچی:جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کے مظاہرے کے دوران...
Read moreDetailsلاہور (صبح پاکستان) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے طلبہ کے نام ایکس پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetailsگلگت میں لینڈسلائیڈنگ سے خوفناک حادثہ پیش آگیا، نالے میں کام کے دوران ملبے تلے دب کر 8 رضاکار جاں...
Read moreDetailsپاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج...
Read moreDetailsراولپنڈی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت...
Read moreDetailsوزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران...
Read moreDetailsلاہور ۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے گرفتار ہونے والے 9 اراکین گرفتاری کی رہائی اور ایف آئی...
Read moreDetailsلاہور۔برطانوی جریدے ’’ دی اکانومسٹ‘‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین...
Read moreDetailsجھنگ (صبح پاکستان)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جھنگ کے علاقے میں لڑکی پر تیزاب ڈالنے کے واقعہ کا...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے جیٹرو کے صدر سے ملاقات
جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری، اسمبل کرنے اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی دعوت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرمایہ کاری اور نواز شریف آئی ٹی پارک پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں (جیٹرو) کے سربراہ کو آگاہ کیا
جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کار ی کی دعوت، ٹیکس فری سپیشل اکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کررہے ہیں
باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ، کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور، تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پرتبادلہ خیال
پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کیلئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے، پنجاب ایک بڑی مارکیٹ، جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں: مریم نواز شریف
چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں، پنجاب میں 20 آپریشنل سپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے دستیاب ہیں
نواز شریف آئی ٹی پارک میں زیر تعمیر ٹوئن ٹاورکا پراجیکٹ بہت جلدمکمل ہوجائیگا،آئی ٹی پارک میں آئی ٹی بزنس کیلئے دنیا کے معروف ادارے رابطہ کررہے ہیں
پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے، پنجاب جاپان کیلئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے
لاہور19اگست……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے بیرونی تجارت کے جاپانی ادارے (جیٹرو) کے صدرنوری ہیکواشیگورو(Norihiko Ishiguro) سے ملاقات کی۔ نوری ہیکو اشیگورو نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ پنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیٹرو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز اور جاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت دی۔ ٹیکس فری اسپیشل اکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی بھی دعوت دی۔ ملاقات میں لیبر کی تربیت اور جاپان میں کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کے بارے میں جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) کے سربراہ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نواز شریف آئی ٹی پارک پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔و زیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جیٹرو کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے۔ پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے۔ چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی پارک میں زیر تعمیر ٹوئن ٹاورکا پراجیکٹ بہت جلدمکمل ہوجائے گا۔ نواز شریف آئی ٹی پارک میں آئی ٹی بزنس کے لئے دنیا کے معروف ادارے رابطہ کررہے ہیں۔ پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں۔ پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب جاپان کے لئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پنجاب میں 20 آپریشنل سپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب ہیں۔