اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی، معاشی مسائل اور ملک کے اندر موجود تفریق کے خاتمے پر زور دیتے...
Read moreDetailsلاہور ۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور...
Read moreDetailsلا ہور ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آرمی چیف...
Read moreDetailsلاہور۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورپارٹی کے...
Read moreDetailsاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی...
Read moreDetailsراولپنڈی۔ صدرمملکت کی جانب سے مسلح افواج کے افسران اور سپاہیوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔نجی ٹی وی دنیا...
Read moreDetailsلیہ {صبح پا کستان} لیہ سے تعلق رکھنے والے قابل فخر پاکستانی بیٹر حسن نواز نے بابر اعظم کے ٹی...
Read moreDetailsکراچی {صبح پا کستان }حکومتی سولر پالیسی کے خلاف سیکٹری جنرل عوام پاکستان ڈاکٹر مفتاع اسماعیل کی پریس کانفرنس، کنوینئر...
Read moreDetailsاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ افغانستان دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ...
Read moreDetailsجمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حافظ حسین احمد...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق کوئٹہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے امن و امان کی مجموعی صورت حال اور سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی، صوبائی ایکشن پلان پر عمل درآمد اور اس میں درپیش رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا انجام عبرت ناک موت ہے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان دشمن عناصر کے لیے زمین تنگ کر دی جائے گی۔
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ جنگ سیکیورٹی فورسز کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، سب ورژن اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے مکمل ہم آہنگی سے سرگرم ہیں، سیکورٹی فورسز اور عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قیمت پر امن قائم کریں گے۔
اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان، آئی جی فرنٹیئر کور (ایف سی نارتھ) محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اسپیشل برانچ اور لیویز کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
محکمہ داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔