ڈیرہ غازی خان ۔ غازی یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات اور موجودہ متنازعہ رجسٹرار کو تبدیل کیا جائے ۔ ڈاکٹر شاہینہ نجیب
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ...
لیہ(صبح پا کستا ن)ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ڈاکٹر عتیق الرحم خا ے ماء دہ سے گفتگو کرتے ...
لیہ(صبح پا کستان) صوبائی وزیر قدرتی آفا ت مہر اعجاز اچلانہ نے جرنلسٹ گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ...
لیہ(صبح پا کستان)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلائننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سید ثقلین شاہ بخاری نے گردے والا، گلی ڈاکٹر فیروز والی ، ...
لیہ(صبح پا کستان)نیشنل ایکشن پلان کے تحت مؤثر کاروائی کی جائے،کرایہ داران کی کمپیوٹرائزڈرجسٹریشن کو یقینی بنایاجائے،مجرمان اشتہاری کی گرفتاری ...
ملتان (صبح پا کستان ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز ملتان کا دورہ کیا ...
لیہ(صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لیہ راجہ قمرالزمان نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیاجس کے دوران انہو ں نے ...
لیہ (صبح پا کستان) صوبا ئی وزیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلا نہ نے کہا ہے کہ جنو بی ...
لیہ(صبح پا کستان) بھتہ نہ دینے پر مسافر گاڑیوں کے غیر قانونی چالان کرنے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کا ٹریفک پولیس ...
لیہ(صبح پا کستان) غیر سرکاری تنظیمیں سماجی بھلائی کے تمام پراجیکٹس ضلع بھرکی 48یونین کونسلوں میں یکساں بنیادوں پر مکمل ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما و ممبر مرکزی وومن کونسل و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پروفیشنل فورم و جنرل سیکرٹری ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر شاہینہ نجیب نے کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان جنوبی پنجاب کی استحصال زدہ اور تعلیمی سہولتوں کو ترستی عوام کے لیے علم کے کنویں کی حیثیت رکھتی ہے اسے کسی کے بھی ذاتی مفادات اور شفلی خواہشات کے مردار ہیں فراگندہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی ساکھ بنانے کے لیے اسے جان بوجھ کر غیر معیاری بنانے مافیاز کے ذریعے غیر محفوظ بنانے اور اسکی ساکھ گرانے کے اجازت دی جائے گی اسے قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے نہ صرف علم و دانش کا گہوارہ بنائیں گے بلکہ امن و امان اور پاکیزگی کا گڑھ بھی بنائیں گے موجودہ حکومت سے پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کہ غازی یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کیا جائے عرصہ دراز سے موجودہ متنازعہ رجسٹرار کو تبدیل کیا جائے غنڈہ گرد عناصر سے یونیورسٹی کو پاک کیا جائے اس میں ہوسٹل کی باقاعدہ سہولت فراہم کی جائے اور یہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ مقدس قومی ادارے کی طرح چلایا جائے اگر حکومت نے یہ مطالبات نہ مانے تو ہمیں ڈی جی خان کی عوام کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں رہے گی یہ حکومت بھی ان مافیاز کے ساتھ مل چکی ہے پھر پی ٹی آئی ڈیرہ غازی خان کی باشعور عوام اور یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ ملکر یونیورسٹی معاملات کو ٹھیک کرنے کے لیے راست اقدام اٹھانے میں حق بجانب ہوگی ۔ وہ اقدام قانونی بھی ہونگے اور عوامی احتجاج کی شکل میں بھی ہونگے ڈاکٹر شاہینہ نجیب غازی یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی ۔