لیہ پولیس الرٹ ۔ لاہور دھماکے کی بعد ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، چیک پوسٹوں،داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ ، ڈی پی او لیہ کے حکم پر ضلع بھر میں ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے ، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات کے اطراف میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ، ڈی پی او لیہ کی طرف سےایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں موثر گشت کی ہدایت ، شہری اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں ۔مشتبہ اور شرپسند عناصر کے بارے میں فورا پولیس کو اطلاع دیں۔ ڈی پی او لیہ کی شہریوں سے اپیل
لیہ ۔ واش پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں ضلع لیہ گیارویں نمبرپر ہے آ گے بڑھنے کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے ،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے تحت واش پروگرام کے آگاہی سیمینار سے خطاب ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد خطاب ۔سیمینار میں چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل ،نیشنل پروگرام مینجرعاصم سلیم ،پراجیکٹس منیجر حسنین کاظمی ،سید فرخ رضا،واحدبخش باروی کے علاوہ کونسلرز ،یونین کونسلر کے چیئرمین ،سرکاری افسران ،ممبران سول سائٹی و شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
لیہ ۔ترمیمی ڈرگ ایکٹ کے خلاف میڈیکل سٹور مالکان،ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال ، احتجاجی ریلی ، احتجاجی ریلی سے صدر سید مظہر علی شاہ ، منیر احمد خان ، طاہر خان ، محمد زمان میرانی ، چوہدری ظفر اقبال ، رفیق خان خٹک نے خطاب کیا ،ڈرگ ایکٹ 1976ء4 میں کی جانے والی ترامیم کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ۔
راجن پور ۔ڈپٹی کمشنر نے تمن مزاری روجھان میں ونڈ انرجی پاور پراجیکٹ کی سائٹ کا دورہ کیا ،ایم پی اے و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری پنجاب سردار عاطف حسین خان مزاری اور کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر بھی ہمراہ تھے ، توانائی کے پروجیکٹ پر کام کرنے والے کارکنوں اور انجینئرز کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد
Page 699 of 874 1 698 699 700 874