لیہ ۔ پنجاب بیت المال کے زیر اہتمام امید نو پائلٹ پراجیکٹ کاآغاز ، پرائمری سکول کے بچوں میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم
لیہ ۔( صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال کی طرف...
لیہ ۔( صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال کی طرف...
لاہور . سرکاری حج کوٹے کے تحت محدود نشستوں پر درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری ہے۔ ترجمان مذہبی امور...
مرا دل جب کبھی تنہا ہوا ہےکبھی دریا کبھی صحرا ہوا ہے اب اپنے گھونسلے میں ہر پرندہعذابِ خوف سے...
وہ دروازے سے ٹیک لگائے کھڑا تھا اس کے چہرے پر تھکن اور پر یشانی نمایاں تھی میں اسے دیکھ...
راولپنڈی:190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ آج پھر مؤخر کردیا گیا ہے۔ سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور ان...
۔ حرف اور حوصلے ،،جب تک انسان زندہ رہتا ہے وہ خواب دیکھتا رہتا ہے ، آ نکھیں سلامت خواب...
تحریک استقلال کے سربرا ریٹائرڈ ائیرمارشل اصغر خان کو قوم سے بچھڑے ہوئے چھ برس بیت گئے ہیں اس خیالات...
لیہ {صبح پا کستان }ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لیہ کے انتخابات مکمل ،پولنگ اور گنتی کا مرحلہ مکمل نتائج جاری...
https://youtu.be/rQLKpQLa9_w?si=Ab4BCsmZ_QcHXOf3
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان) ناظم جنگلات ڈیرہ غازی خان سرکل محمد طارق نسیم کی طرف سے ڈویژن بھر میں...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsلیہ ۔( صبح پا کستان) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب بیت المال کی طرف سے پرائمری سکول کے بچوں کے لئے امید نو پروگرام کا ضلع لیہ میں آغاز کر دیا گیا۔ امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم، ممبر صوبائی اسمبلی سردار علی اصغر خان گرمانی اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے پرائمری سکول کے بچوں میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم کیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ سلطان کے آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈویژ نل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہر یوسف،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر بیت المال صفدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم شازیہ توصیف، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کامران جاوید، سی او ضلع کونسل افتخار بنگش، ڈی ای اوز آغا حسن، محمد رضوان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ سیماب، میڈیا کوآرڈینیٹر مس حاجرہ، اسسٹنٹ سیکریٹری بیت المال ماہ نور چیمہ، میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر مخدوم جاوید عباس،ریاض میتلا،حشمت اللہ منجھوٹہ ،، میڈیا نمائندگان، اساتذہ اور بچوں نے شرکت کی۔ امین بیت المال پنجاب خواجہ محمد وسیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر 4 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جن میں لاہور، نارووال، راجن پور اور لیہ شامل ہیں۔ ان اضلاع کے پرائمری سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو جرسیاں، موزے اور جوتے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک ماں کی حیثیت سے احساس کرتے ہوئے یہ پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جس کا آج ضلع لیہ میں بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی طاقت ہے اور سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے امید نو پروگرام سنگ میل ثابت ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خصوصی شفقت کرتے ہوئے ضلع لیہ کو اس پائلٹ پراجیکٹ میں شامل کیا اور اس کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد بچوں کو ہر وہ سہولت فراہم کرنا ہے جو تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہو۔ ایم پی اے علی اصغر خان گرمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا سفر شروع کر چکی ہے۔ طلبہ کو معیاری تعلیم، یونیفارم، سکول بیگ اور وظائف بھی دیں گے۔ بعد ازاں بچوں میں جوتے، موزے اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔